ٹنڈوجام میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا کر قتل کر دیا


ٹنڈوم جام میں گھریلو تشدد کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ آگ لگانے کے دوران 17 ماہ کی بیٹی بھی جھلس کر زخمی ہو گئی۔

35 سالہ شخص نے سوئی ہوئی بیوی امبرین شیخ پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ 70  فیصد جسم جھلسنے کے باعث سول اسپتال ٹنڈو جام نے مضروبہ کو کراچی ریفر کر دیا، جہاں راستے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ بچی کو کراچی کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

امبرین شیخ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔ اس سے قبل اس کی پہلی بیوی بھی خلع لے چکی تھی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments