صحافی اسد کھرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹائون نے پولیس پر حملے کے کیس میں اینکر اسد کھرل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسد کھرل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی سب انسپکٹر سیف نیازی نے بتایا کہ اسد کھرل سے سرکاری رائفل برآمد کرلی گئی ہے۔ مزید تفتیش کے لیے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسد کھرل کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی 6 دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے، جس پر عدالت نےجسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments