کامونکی میں 13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی: ملزمان گرفتار


کامونکی کے علاقہ بوپڑا کلاں میں 13 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بوپڑا کلاں کی رہائشی 13 سالہ بچی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کی غرض سے گئی تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بچی کو اغوا کر لیا۔ ملزمان نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزمان بچی کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کرایا جس میں بچی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments