نور مقدم کیس: ملزم کے والدین کی حبس بے جا کی درخواستیں مسترد


اسلام آباد کی سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت نے عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔

سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 24 جولائی کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت ہوئی لیکن مچلکے جمع ہی نہیں ہوئے تو پولیس کیسے معلوم ہو گا کہ ضمانت ہو چکی۔ بنک بند ہونے کی صورت میں ملزمان عدالت کے اکاؤنٹنٹ کو رقم جمع کرا سکتے تھے، لہذا حبس بے جا میں رکھنے اور ریمانڈ آرڈر کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments