پشاور میں متروک کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد


 پشاورکے علاقے ارمڑ میں گم شدہ 3 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں ایک متروک خشک کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عائشہ گھر سے چیز خریدنے نکلی تھی تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ اور عزیزوں نے اس کی تلاش کی، اس دوران بچی کی لاش کنویں سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments