فیصل آباد میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑی گئیں

فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑی گئی ہیں۔ امام مسجد لڑکیوں کو تصویر وائرل کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا-

تفصیلات کے مطابق پولیس نے فیصل آباد میں ایک امام مسجد کو گرفتار کیا ہے، جس کے موبائل فون سے سکول اور کالج میں پڑھنے والی ہزاروں طالبات کی تصاویر پکڑی گئیں۔ پولیس نے اپنی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا، ایک خاتون کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا-

امام مسجد کی شناخت عنایت رسول کے نام سے ہوئی ہے- فیصل آباد پولیس نے بلیک ملینگ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے- ملزم کے خلاف مزید تفتیش کی جا رہی ہے- اس واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد علاقہ مکین کافی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا- علاقے میں حالات کشیدہ ہوتے دیکھ کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا-

Comments - User is solely responsible for his/her words