کوئی مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا: مہوش حیات


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز کی حامل مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی نامناسب الفاظ استعمال کر کے مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے سابقہ بیان کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا۔‘

مہوش حیات نے لکھا ہے کہ ’ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کر کے آپ مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس طرح کے الفاظ کا استعمال آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔‘

واضح رہے کہ مہوش حیات نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کے افسوس ناک واقعات پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے کون سے اقدام کر رہی ہے۔

مہوش حیات کے اس بیان پر سوشل میڈیا کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments