جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت سنبھل گئی


ذرائع کے مطابق قائد اعظم ہاسپٹل راولپنڈی میں زیر علاج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبعیت سنبھلنے لگی ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں تازہ رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں آئندہ دو یا تین روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

جسٹس فائز عیسیٰ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ان کے پھیپھڑے بہتر حالت میں۔ درجہ حرارت بھی کم ہو گیا ہے اور سینے میں درد کی شکایت اور سانس لینے مین دشواری کی کیفیت بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس فائز عیسیٰ کی حالت اچھی نہیں تھی۔ درجہ حرارت 103 تک جا پہنچا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments