عون چوہدری کا استعفیٰ: جہانگیر ترین نے مری میں اجلاس طلب کر لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نتھیا گلی میں گروپ اراکین کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عون چودھری سے استعفیٰ لیے جانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نتھیا گلی میں جہانگیرترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکین عون چودھری کی ثابت قدمی کو سراہیں گے جبکہ ایم پی اے نذیر چوہان کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا ۔ ترین گروپ کے اراکین نتھیا گلی میں 8 سے 10 اگست تک موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون برائے سیاسی اموراور ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ان پر اراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کے لئے لابنگ کا الزام تھا۔
Facebook Comments HS


