کرپشن کی غضب کہانیاں سنانے والا پاکستانی میڈیا آج آنکھوں دیکھی کرپشن پر کیوں خاموش ہے



پچھلے پانچ چھ سال سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ڈان لیکس پانامہ کا ہنگامہ لندن فلیٹس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے لیکن آج جو ہماری آنکھوں کے سامنے کرپشن ہو رہی ہے جو کہ ایک عام آدمی کو پتہ ہے کہ اس کو لوٹا جا رہا ہے۔ لیکن ٹی وی چینل خاموش ہیں ٹی وی اینکر کی زبانیں بند ہیں۔ مالم جبہ کا اسکینڈل آیا سارا میڈیا خاموش بلین ٹری منصوبے میں بہت بڑا گھپلہ سارا میڈیا خاموش۔ تعمیر اسکول پروجیکٹ پر کھربوں روپے خرچ کیے نہ ہی سکول موجود ہیں نہ ہی سٹوڈنٹ غریب بچوں کے نام پر اتنی بڑی کرپشن سارا میڈیا خاموش۔

پچھلے چار پانچ سال سے پشاور بی آر ٹی میں کرپشن جاری ہے سارا میڈیا خاموش۔ عامر کیانی نے ادویات ساز کمپنیوں سے بہت بڑا کیک بیک لے کر ان کو اپنی مرضی کے ریٹ بڑھانے دیے۔ ادویات کی قیمت زیادہ ہو گی بوجھ غریب عوام پر پڑا رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی عامر کیانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا عامر کیانی چور ثابت ہو گے نہ ہی عامر کیانی کو سزا ہوئی نہ ہی رشوت کے پیسے حکومتی خزانے میں جمع ہوئے نہ ہی ادویات کی قیمتیں کم ہوئی سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خاموش۔

عامر کیانی کے بعد ظفر مرزا وزیر صحت بنے ظفر مرزا نے انڈیا سے انتہائی غیرمعیاری ادویات منگوا کر پاکستانی عوام کو کھلا کر اربوں روپے جیب میں ڈالے کرونا فنڈ کے دس ارب جیب میں ڈال لیے عمران خان کو رپورٹ پیش کی ظفر مرزا چور ثابت ہوئے ظفر مرزا کو نہ ہی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی سزا ہوئی نہ ہی ہوئی لوٹی ہوئی دولت واپس لی گئی سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خان خاموش ظفر مرزا اربوں روپے جیب میں ڈال کر نکل گئے۔

کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ثانیہ نشتر غریبوں کے فنڈ میں سے اپنی این جی او کو اربوں روپے کا فنڈ دیتی ہیں سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خان خاموش ہسپتالوں سے غریبوں کو ملنے والی مفت ادویات بند کروانے والی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد حکومتی خزانے سے اپنی این جی او کو کروڑوں روپے کا فنڈ دیتی ہیں سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خان خاموش۔ ندیم بابر نے پیٹرول میں کس طرح عوام کو لوٹا ساری دنیا جانتی ہے چور ثابت ہو گیا رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ندیم بابر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا عوام سے لوٹے اربوں واپس نہیں لیے گئے نہ ہی ندیم بابر کو سزا ہوئی سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خاموش ندیم بابر کھربوں روپے کی دیہاڑی لگا کر اپنے گھر چلا گیا اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشی کر رہا ہے۔

آٹا چینی کا اسکینڈل آیا ساری دنیا جانتی ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے عوام کو کس طرح لوٹا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سے لوٹی دولت واپس لی گئی نہ ہی ان کو سزا ہوئی بلکہ تفتیش کرنے والے افسران کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا۔ سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خان خاموش جہانگیر ترین اور خسرو بختیار عوام سے لوٹی دولت پر عیاشی کر رہے ہیں۔ راولپنڈی رنگ روڈ کا اسکینڈل آیا کیا رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی غلام سرور خان زلفی بخاری شیخ رشید اور ان جیسے بڑے بڑے نام اس اسکینڈل میں آئی جنہوں نے نے اربوں روپے کمائے نہ ہی ان بڑے لوگوں کو پکڑا گیا نہ ہی ان کو سزا ہوئی نہ ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی گئی سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خان خاموش۔

کرونا فنڈ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا اس حکومت سے اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے کرونا فنڈ کہاں خرچ ہوا پوچھتی رہ گئی این ڈی ایم اے کے چیرمین پیارے افضل 25 ارب کرونا فنڈ کے جیب میں ڈال کر نکل گئے آج تک جواب نہیں دیا۔ اتنا فنڈ آنے کے بعد حکومت نے کہاں خرچ کیے آج تک کوئی جواب نہیں دیا سارا میڈیا خاموش چوروں کو پکڑنے والا عمران خان خاموش ساری وزارتوں میں کرپشن عروج پر ہے علی زیدی۔ بابراعوان۔

علیم خان۔ فیصل واڈا۔ زرتاج گل۔ شہریار آفریدی۔ اسد عمر۔ زبیدہ جلال۔ نورالحق۔ شہزاد ارباب۔ رزاق داود۔ اور بہت سے وزرا پر سنگین الزامات ہیں جس طرح عمران خان نے نیب کو کراچی میں جا کر روکا تھا کہ ان لوگوں کو کچھ نہیں کہنا اسی طرح عمران خان کے مشیروں کی کمپنیوں کو اجازت ہے کہ وہ اوور لوڈنگ کر سکتی ہیں اب سڑکیں تو پاکستان کی خراب ہو رہی ہیں اوور لوڈنگ کی وجہ سے حادثات تو پاکستانی عوام سے ہو رہے ہیں لیکن عمران خان کو کیا وہ تو چوروں کی ٹیم کے ساتھ آیا تھا اس کا مشن مال کمانا ہے عمران خان کے بعد کرپشن پر سب سے زیادہ تقریریں کرنے والے مراد سعید ایک سکینڈل میں سات ارب رشوت لیتے ہوئے پائے گی عوام امید کرتی تھی کہ عمران خان چائنہ ماڈل کی بات کرتے ہوئے مراد سعید کو پھانسی پر لٹکا کر کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے لیکن یہاں پر بات یہ ہے کہ عمران خان کرپشن کے خلاف باتیں تو بڑی کرتے ہیں لیکن خود عمران خان کا نام بہت ساری کرپشن میں آتا ہے ہے کیونکہ یہ سارے وزیر مشیر خزانہ کو لوٹ کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کو حصہ ضرور دیتے ہیں عوام کو غلط فہمی ہو گئی تھی کہ عمران خان چوروں کو پکڑنے آیا ہے لیکن عمران خان تو چوروں کے ساتھ مل کر آیا تھا چوروں سے مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں جسے پاکستانی عوام بخوبی دیکھ رہی ہے۔

Facebook Comments HS

One thought on “کرپشن کی غضب کہانیاں سنانے والا پاکستانی میڈیا آج آنکھوں دیکھی کرپشن پر کیوں خاموش ہے

  • 15/08/2021 at 6:25 شام
    Permalink

    عنبرین ماریہ پہلے تو یہ بتاین کے چوہدری کون ہوتے ہین پھر ن لیگ سے انکا کیا تعلق ہے اور نواز شریف کب آرہا ہےاور لوٹی دولت کب قوم کو واپس کرہا ہے

Comments are closed.