بلوچستان میں دو دھماکے: سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید، 6 زخمی


بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید اورچھ زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنچگور کے علاقہ گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ زیارت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیوز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments