پروفیشنل زندگی میں کامیابی کے لئے لباس کا کردار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہر انسان کے اندر کامیاب ہونے کی شدید خواہش پائی جاتی ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ صرف چند افراد انتہائی کامیاب ہوتے ہیں اور باقی نہیں؟

تعلیم، اسکلز، تجربہ، مثبت رویہ اور محنت کامیابی کے حصول کے لئے لازمی سمجھے جاتے ہیں لیکن ان سب کے ہونے کے باوجود بھی کامیابی نہ ملے تو کیا کرنا چاہیے؟ آج ہم ایک ایسے پہلو کی طرف آپ کی توجہ دلائیں گے جو آپ کے کامیابی کے سفر کو مزید فاسٹ ٹریک کرے گا بلکہ پروفیشنل لائف میں کامیابی کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ لباس انسان کی شخصیت کا وہ نمایاں پہلو ہے جسے وہ کبھی بھی کسی سے بھی نہیں چھپا سکتا۔ ہم مانیں یا نہ مانیں ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ لوگ ہمیں ہمارے لباس سے پہچانتے ہیں اور اکثر ہمارے ساتھ ہمارے لباس کی بنیاد پر برتاؤ کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں جہاں لباس کو شخصیت سازی کا ایک اہم اور بنیادی جز تصور کیا جاتا ہے وہاں پروفیشنل زندگی اور کارپوریٹ کلچر میں اپنے شعبے، پوزیشن اور شخصیت کے مطابق لباس کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ اس ضمن میں گھروں، تعلیمی اداروں حتٰی کہ کارپوریٹ کلچر میں تعلیم و تربیت اور آگہی و شعور کا شدید ضرورت ہے۔

ایسی صورتحال میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری ایک نیک جذبے اور مشن کے ساتھ اپنے آبائی وطن پاکستان میں واپس آیا کہ وہ ”کامیابی کے لئے لباس“ کو قومی تحریک بنا کر ملک بھر میں آگہی اور شعور کو عام کر رہے ہیں۔ جی ہاں میں اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کے نامور اور واحد امیج اینڈ وارڈ روب کنسلٹنٹ حا مد سعید صاحب کے لباس کے حوالے سے معروف فارمولے کی بات کریں گے جو ان کے مطابق کامیابی کی ضمانت ہے۔ حامد سعید صاحب کا کمال ہے کہ یہ اپنے فن کو ایک پروفیشن کے ساتھ ساتھ جنون کی حد تک چاہتے ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ان سے اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے مشاورت لینے، اپنے کپڑے سلوانے اور کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

ڈریسنگ کے حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں بتانا حامد سعید صاحب کا جنون ہے وہ اس سلسلے میں ہر میڈیم کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ میڈیا کے ذریعے پروفیشنل زندگی میں کامیابی کے لئے لباس کی اہمیت، افادیت اور ضرورت پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔ حامد سعید کا کہنا ہے کہ لباس ایک مکمل سائنس ہے جسے ان کے سائنسی فارمورلے کے ذریعے سمجھ کر اپنی پروفیشنل زندگی میں کامیابی کے سفر کو آسان اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

حا مد سعید کا یہ فارمولا 5 Ps کہلا تا ہے۔ یہ کونسے پانچ P ہیں جن کے مطابق ہمیں اپنی ڈریسنگ کرنی چاہیے؟

پہلا P ہے Pigmentation (رنگت)

حا مد سعید کہتے ہیں کیونکہ قدرت نے دنیا میں مختلف رنگت کے لوگ پیدا کئے ہیں اس لئے ہر خطے کے لوگوں کی رنگت ایک دوسرے سے الگ ہے۔ گوروں کی رنگت، آنکھیں، بال اور جلد ہم سے الگ ہے اس لئے ہمیں اپنی رنگت کے مطابق کپڑوں کے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ہماری رنگت کے مطابق ہم پر سفید، سیاہ، نیلا، گرے اور بروان رنگ زیادہ سوٹ کرتے ہیں۔ درست رنگوں کے انتخاب کا ہماری جلد اور آنکھوں کی چمک کو بڑھا دیتے ہے۔

Physique (جسامت)

حامد سعید کے مطابق اگر ہم اپنی جسامت کی نوعیت کے مطابق ڈریسنگ کرتے ہیں تو ہمارا لباس ہماری شخصیت کو نکھار دیتا ہے۔ قدرت نے ہر جسامت کے لوگ بنائے ہیں۔ اس لئے پرکشش اور متاثر کن شخصیت کے لئے اپنی جسامت کی مناسبت سے کپڑے تیار کروائیں۔

Personality (شخصیت)

قدرت نے ہر انسان کو ایک الگ اور منفرد شخصیت عطا کی ہوئی ہے۔ اس لئے ہر انسان دوسرے انسان شخصیت کے اعتبار سے منفرد ہے۔ حامد سعید کہتے ہیں کہ آپ کو ٹرینڈ، فیشن اور دوسروں کو فالو کرنے کی بجائے شخصیت کے مطابق لباس پہننا چاہیے۔

Position (عہدہ)

حامد سعید کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے عہدے کے مطابق لباس پہننا چاہیے، یہ بات اکثر ہمارے مشاہدہ میں بھی آئی ہے کہ اچھے خاصے لوگ اپنے عہدے کا لحاظ نہیں کرتے۔ حا مد سعید تو یہ کہتے ہیں کہ اکثر لوگوں کی سی وی اور پوزیشن اپ گریڈ تو ہوتی ہے لیکن ان کا وارڈ روب اپ گریڈ نہیں ہو تا۔

Profession (شعبہ)

حامد سعید کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنے پروفیشن کو مدنظر رکھ کر ڈریسنگ کرتے ہیں تو آپ کی شخصیت میں بہترین نکھار آ جاتا ہے اور آپ باوقار، پر اعتماد، قابل اعتبار اور کامیاب لگتے ہیں۔ آپ کو اپنے پروفیشن کے مطابق ڈریسنگ کرنی چاہیے۔ حامد سعید کہتے ہیں کہ اگر آپ جج ہیں تو آپ کو جج لگنا چاہے، اگر آپ استاد ہیں تو آپ کو استاد نظر آنا چاہیے۔ اچھی ڈریسنگ آپ کے لئے کامیابی کے کئی دروازے کھولتی ہے۔

حامد سعید کے بارے میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ آپ کو مختلف برانڈ کے کپڑے نہیں پہناتے بلکہ وہ آپ کو ہی برانڈ بناتے ہیں۔

حا مد سعید رافیل لارن کی طرح ”کپڑے ڈیزائن نہیں کرتے بلکہ خوابوں کو ڈیزائن کرتے ہیں“ ۔

لباس کا انتخاب ایک مکمل، جامع اور وسیع سائنس ہے جس کے چناؤ کے لئے دیگر شعبوں کی طرح ایک ماہر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ لباس سے خوشی حاصل کرنا ایک آرٹ ہے۔ جس کے لئے آپ کو ایک آرٹسٹ کی رہنمائی چاہیے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments.

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments