کالیکی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 ء


مشہور کہاوت ہے کہ ایک صحت مند دماغ کے لئے ایک صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھ سکتا ہے۔ مشہور قول ہے کہ ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہیے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند رکھنے اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے جیسے کہا جاتا ہے A sound body has a sound mindاگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے اور بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں۔

دنیا بھر میں کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات ہوتے ہیں اور جیتنے والی ٹیموں کو سند ٹرافی اور نقد انعامات دیے جاتے ہیں یہ مقابلہ جات حکومتی سطح پر اور عوامی سطح پر بھی کروائے جاتے ہیں کھیل کی اہمیت اور فوائد سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ راقم کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے قصبہ کا لیکی منڈی سے ہے ضلع حافظ آباد کی معیشت کا زیادہ تر انحصار شعبہ زراعت پر ہے۔ ضلع حافظ آباد میں بے روزگاری ’غربت اور معاشرے میں پروان چڑھتی منفی سرگرمیوں کی بڑی وجہ ضلع بھر میں انڈسٹری کا نہ ہونا اور کھیلوں کے میدانوں کا فقدان ہے یہی وجہ ہے نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ جرائم‘ نشہ اور بے راہروی کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے یہ ہمارا ایسا اثاثہ اور مستقبل ہے معاشرے میں صحتمندانہ سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث پروان چڑھتی منفی سرگرمیاں ان کی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں جو ضلع کی سیاست اور معاشرے کے لئے فکر مند سوالیہ نشان ہے۔

آج میں اپنے علاقہ کا لیکی منڈی میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا تذکرہ کرنا اس لئے ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسا قومی سطح کا ٹورنامنٹ تقریباً میرے قصبہ میں عرصہ 9 سال قبل ہوا تھا تقریباً ایک دہائی سے نوجوان نسل اور علاقہ کے لوگ ایسا ایونٹ دیکھنے کے متمنی تھے کرکٹ انتظامیہ کی جانب سے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو کروانے کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو مثبت اور صحتمندانہ سرگرمیوں کے ذریعے جہاں ملکی ترقی و خوشحالی کے قومی دھارے میں شامل کر سکتے ہیں وہیں بے روزگاری ’غربت کے ہاتھوں تنگ نوجوان نسل کو جرائم‘ نشہ اور بے راہروی سے بھی بچا سکتے ہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزر کمیٹی میں میرا کلیدی کردار رہا میرے ساتھ اس ٹورنامنٹ کے سرپرست میرے علاقہ کے سابق مکر کٹر ملک منصور چیف آرگنائزر شیخ کامران رفیق اور دیگر انتظامیہ میں چوہدری منیر حسین، عرفان تبسم، خالد شاہین، شیخ ندیم، فیض الحسن، محمد ارشد شفیع، ڈاکٹر عرفان، عدنان بٹ شامل تھے۔ کا لیکی پریمیئر لیگ اوپن آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 5 ستمبر 2021 ء کو ہوا اور اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کا آغاز مہمانان خصوصی مسلم لیگ نون کے سابق ضلعی وائس چیئرمین رائے قمر زمان کھرل، سماجی شخصیت ملک محمد اسلم شہزاد اور ملک اکبر علی کریز پر باولنگ اور بیٹنگ کر کے کیا اور اس افتتاحی میچ میں چاچا ٹی ٹونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی اہالیان کا لیکی منڈی نے مہمانوں اور چاچا ٹی ٹونٹی کا زبردست آتش بازی ’گل پاشی اور ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا اور اہل علاقہ سے ہزاروں شائقین کرکٹ سجنے والے اس کرکٹ میلہ سے لطف اندوز ہوئے اس کرکٹ میلہ کو سجانے کے لئے علاقہ بھر کی صاحب ثروت شخصیات نے تعاون کیا جن کا تذکرہ ضروری سمجھتا ہوں چوہدری محمد افضل ارائیں‘ ملک ندیم اشرف سہوتہ ’ملک شمشیر حنیف لڑکا‘ رائے فخر زمان کھرل ’چوہدری عمران اسلم‘ راؤ محمد عثمان ’ملک ندیم اسلم اور دیگر بہت سی ایسی شخصیات ہیں جو کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں اور انہوں نے بھی اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کیا۔

یہ ٹورنامنٹ اس حوالے سے بھی انفرادیت کا حامل رہا علاقہ بھر کے سیاسی‘ سماجی اور صحافتی حلقے کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے دست و بازو بنے رہے اور ان حلقوں کی جانب سے علاقہ میں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے قابل ستائش اور قابل تقلید عمل کو عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر سے مہمانان خصوصی کو دعوتیں دی گئی جن میں قابل ذکر مہمانان گرامی میں سابق صوبائی وزیر و ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی ’چوہدری سکندر نواز بھٹی‘ چوہدری محمد افضل ارائیں رائے قمر زمان کھرل ’ملک اسلم شہزاد‘ اسسٹنٹ کمشنر لاہور ثاقب ابراہیم ’حاجی چاند بٹ‘ خرم شہزاد بٹ ’ملک شمشیر حنیف لڑکا‘ چوہدری شہزاد بھٹی ’خالد سیال‘ ڈاکٹر جاوید ہاشمی ’ملک عمران‘ شیخ جان ’رانا سلیم زعیم الرحمن‘ میاں سیف ظفر بھٹی ’مہر حبیب اللہ‘ چوہدری صغیر احمد ’علی شیر‘ شمعون بھٹی ’حضرت خان آفریدی‘ حاجی ذکاء اللہ کانجو ’حاجی عدنان بٹ‘ چوہدری ابوہریرہ ورک ’مہر رضوان محمود شامل تھے۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مثالی انتظامات کے سائے تلے ملک کے نامور کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کی دل کھول کر مالی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی ٹورنامنٹ کمنٹری کے فرائض ملک اشرف نوید‘ حافظ مظہر اقبال اور نومی ڈار نے بطریق احسن سر انجام دیے جب کہ ایمپائرز کے فرائض چوہدری منیر حسین ’تسلیم اختر‘ ڈاکٹر عرفان ’عرفان تبسم اور آفتاب راجہ نے دل جمی اور صادق جذبہ کے ساتھ نبھائے الیکٹریشن دانش نے کرکٹ گراؤنڈ کی روشنیاں بحال رکھنے میں اپنی تمام تر تو انیاں صرف کیں اور ٹائیگر فورس نے بھی اپنی ذمہ داری کے دوران رخنہ نہ آنے دیا۔

اس کرکٹ میلہ کی سوشل میڈیا پر لائیو کوریج صدی احمد کیلانی نے کی اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لائکس‘ پانچ ہزار سے زائد افراد نے لائیو دیکھا اور سینکڑوں کی تعداد میں شیئر کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں نے دیار غیر میں سوشل میڈیا کے توسط سے لائیو دیکھا اور شیخ ناصر عرف بھولا نے دبئی سے اور محمد وقار نے کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے بہترین انتظامات پر نقد انعامات بھجوائے۔ بہر حال اس کرکٹ میلہ کو سجانے سے لے کر کامیابی کی منازل طے کروانے تک ٹورنامنٹ انتظامیہ میں شامل ہر ممبر نے دامے ’درمے‘ سخنے بھر پور جاندار کردار ادا کیا کا لیکی پریمیئر لیگ اوپن آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتامی میچ 17 ستمبر کی رات طوطڑہ الیون اور بھولا گوجرانوالہ الیون کے درمیان کھیلا گیا اور اس اختتامی میچ میں تقریباً دس ہزار شائقین کرکٹ نے شرکت کی طوطڑہ الیون نے دلچسپ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت کا جھومر اپنے سینے پر سجا لیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جتنے بھی میچز ہوئے ان میچز کے مہمانان خصوصی کو ایک نپے تلے مخصوص انداز میں آتشبازی ’گل پاشی اور ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا گیا اس ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم کے کپتان رائے عادل نے موٹر سائیکل کی چابی اور ٹرافی اختتامی میچ کے مہمانان خصوصی سابق صوبائی وزیر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی سے وصول کی اور رنر اپ ٹیم کے کپتان شیخ عماد نے تحریک انصاف کے ضلعی راہنما چوہدری سکندر نواز بھٹی سے اپنا نقد انعام اور ٹرافی وصول کی مہمانان خصوصی چوہدری محمد افضل ارائیں اور مہر رضوان محمود نے کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ میں انعامات تقسیم کیے اور اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی نے کا لیکی منڈی میں جلد چار ایکڑ رقبہ پر ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیڈیم تعمیر کروانے کا اعلان کیا بہر حال مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا یہ تسلسل اسی صورت قائم رہ سکتا ہے جب تک معاشرہ‘ سیاست اور ریاست مل کر اپنے عملی کردار کے ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھائیں!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments