شہباز شریف کی سیاست میں تبدیلی


برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔ برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کر دیا۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کر دیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف، سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پرمنجمدکیے گئے تھے۔ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا جبکہ ان اکاؤنٹس کو پاکستان کی برطانوی حکومت سے کرپشن کاپیسہ واپس لانے کی درخواست کے بعد منجمد کیا گیا تھا۔ ساری صورتحال کے بعد اس کیس میں حکومت اور نیب نے ملکی خزانے کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کا کون ازالہ کرے گا؟

اس سب صورتحال کے بعد حکومتی مشیر تو اس بات سے ہی انکار کر رہے ہیں کہ ان کی طرف سے تو کوئی کیس ہی نہیں کیا گیا۔ یہ تو اچھا ہے کہ وہاں کی عدالتوں میں انصاف کا معیار اچھا ہے ورنہ پاکستان کی عدالتوں والا معیار ہوتا تو شہباز شریف پیشیاں بھگت رہے ہوتے۔ برطانوی عدالت سے کلین چٹ سے شہباز شریف کا پولیٹکل کیرئیر مزید مضبوطی کی طرف گامزن ہو گا اور آمدہ الیکشن میں بھی کافی کارگر ثابت ہو گا اگر شفاف انتخابات کا نظام بحال ہوسکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments