میں نے خوراک سے شوگر پر کنٹرول کیسے پایا


اکیس سال سے شوگر کا مریض ہوں۔ ہر طرح سے کوشش کی پر مینیج نہیں ہو رہی تھی۔ مسلسل 120 یونٹ روزانہ انسولین لگا رہا تھا۔ کچھ ماہ سے میں نے خوراک کو مینیج کیا اور انسولین 80 یونٹ روزانہ تک آ گئی۔ میں بہت خوش تھا۔ پر ابھی بھی انسولین کی مقدار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے میں مختلف جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہو رہا تھا۔ ہر طرح کے ڈاکٹر صاحبان کے پاس گیا کوئی پیٹ کاٹنے کا مشورہ دیتا تھا کہ صرف دس لاکھ میں آپ کی انسولین چھوٹ جائے گی۔

پر پیٹ کو کون کٹوائے۔ کچھ دوست حکیمی نسخے بھی لے کر آئے پر امی جی کی حالت ہم دیکھ چکے تھے ان حکیمی نسخوں کے استعمال سے کیا ہوتی تھی شوگر قابو سے باہر ہوجاتی تھی۔ اس لیے کبھی آزمانے کی کوشش نہیں۔ پھر کچھ دم والی پارٹیاں بھی سامنے آئیں پر سب ہی رنگ بازی تھی۔ پچھلے دنوں میرے ایک عزیز کا پاؤں کاٹنا پڑا شوگر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے۔ پر اب ان کی شوگر حیران کن طور پر بغیر انسولین کنٹرول ہے وہ صرف 30 یونٹ انسولین لگانے تھے۔

کچھ دن پہلے عبدالعلیم بھائی جو میرے چچا بھی ہیں اور میری کزن کے میاں ہونے کی وجہ سے بھائی بھی ہیں۔ ہر دوائی ان کے مشورے سے استعمال کرتے ہیں۔ ماشاءاللہ اب ایک فارماسوٹیکل کمپنی کے مالک ہیں۔ دوائی کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ کہنے لگے یار اظہر اتنی انسولین تو بہت نقصان دہ ہے اس کو کنٹرول کرو۔ جی بھائی راہنمائی کریں کیسے۔ تو کہنے لگے طاہر بھائی جن کا پاؤں شوگر کی نظر ہو گیا ان کو سلاد پر شفٹ کیا ہے اور انسولین چھوٹ گئی ہے۔

بھائی راہنمائی کریں۔ اچھا ناشتے میں جو کے آٹے کی ایک چپاتی کھا لو اگر بہت دل کرے تو ورنہ سلاد بہترین غذا ہے پیٹ بھر کے کھاؤ بار بار کھاؤ۔ جوس کوئی نہیں پینا جی بہتر۔ سلاد میں راہنمائی فرمائیں بھائی جان۔ یار دو کھیرے، آدھا سیب، ابلا ہوا تھوڑا سا چکن، انار تھوڑا سا، آلو ابلا ہوا، گاجر ابلی ہوئی، بند گوبھی، ان سب کو کاٹ لو اور مکس کر کے انجوائے کرو۔ آپ چاہیں تو کالے چنے بھی ابال کر ڈال سکتے ہیں۔ کوئی مصالحہ، نمک یا چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جتنی مرضی دفعہ کھاؤ کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ ایک بہت مناسب ڈونگا بن جاتا ہے جو پیٹ بھرنے کے لئے کافی ہے۔ میں نے دوپہر، شام اور رات کو ایک ایک ڈونگا کھانا شروع کر دیا۔ الحمدللہ اب میں صرف 10 یونٹ انسولین لگا رہا ہوں طبعیت کی خرابی کی وجہ سے ابھی واک بند ہے۔ جیسے ہی طبعیت بحال ہوگی انشاءاللہ یہ 10 یونٹ سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ شوگر 74 سے 96 تک رہتی ہے خالی پیٹ اور کھانے کے بعد بھی رات کو تھوڑی تیز ہوتی ہے تو مجھے 10 یونٹ انسولین لگانی پڑتی کیونکہ مجھے دن میں تین سے چار کیلے کھانے پڑے ہیں تاکہ ٹانگوں میں کھچاؤ نہ آئے۔

اس میں بہت اچھے وٹامنز ہیں۔ زندگی بہت بہتر ہو رہی ہے۔ آنکھیں کھل گئی ہیں وزن کنٹرول ہو رہا ہے۔ میں دن میں دو دفعہ شوگر لیول چیک کرتا ہوں تاکہ اس کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے۔ مجھے ٹائپ ٹو شوگر ہے۔ پہلے میں اس سے لڑ رہا تھا۔ اب میں اس کو اللہ کے فضل سے مینیج کر رہا ہوں۔ یوٹیوب پر بھی اس کے متعلق ویڈیوز دیکھیں تھیں۔ پر جب عمل کیا تو اچھا لگا۔ واک کریں، سلاد کھائیں، شوگر لیول چیک کریں اور انسولین سے جان چھڑائیں۔ جب میں نے اپنے ڈاکٹر کو بتایا کہ سر انسولین 120 یونٹ سے 10 یونٹ پر آ گئی ہے تو انھوں نے بھی اس طریقہ کار کی تصدیق کی۔ امید ہے اگلے کچھ دن میں واک شروع ہو جائے گی اور انسولین سے جان مکمل چھوٹ جائے گی۔ انشاءاللہ

عبدالعلیم بھائی کا شکریہ جنہوں نے مجھے گائیڈ کیا۔ محمد طارق حفیظ بھائی کا شکریہ جو یہ سب چیزیں لے کر آتے ہیں۔ بیگم اور بیٹیوں کا بھی شکریہ جو مزے مزے کے سلاد میرے لئے بناتی ہیں۔

عمل کر کے دیکھیں آپ دعائیں دیں گے انشاءاللہ۔ شوگر ضرور چیک کرتے رہیں کہیں دوائی کھانے سے لو نہ ہو جائے۔ دوائی یا انسولین ہمیشہ چیک کر کے استعمال کریں ویسے آپ کو اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ انشاءاللہ

محمد اظہر حفیظ
Latest posts by محمد اظہر حفیظ (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments