ملالہ کی شادی ہو گئی


ملالہ یوسفزئی نے آج ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایک سادہ سی گھریلو تقریب میں عصر سے ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے ایک نئے سفر کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ ناقابلِ بیان (مسرت) ہے، تور پیکئی اور میں خوشی اور شکرگزاری کے جذبے سے مغلوب ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق عصر ملک لمز یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور وہ دو سال سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ ہیں جہاں وہ جنرل مینیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

ادارہ ہم سب اس مبارک موقعے پر ملالہ، عصر اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دیتا ہے اور آنے والی زندگی میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments