فیصل آباد میں کچرا چننے والی خواتین کو بےلباس کر کے بہیمانہ تشدد


فیصل آباد کے بھرے بازار میں کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملت ٹاؤن بازار کے درجن بھر افراد نے پانی پینے کے لیے دکان میں آنے والی خواتین کو دکان میں بند کردیا۔ الزام لگایا کہ وہ چوری کرنے دکان میں گھسی تھیں، اس کے بعد خواتین کو بےلباس کر کے مارا پیٹا گیا۔

قریب موجود افراد روک ٹوک کے بجائے خاموش تماشائی بنے رہے اور مار پیٹ کی ویڈیو بناتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 5 افراد حراست میں لے لیے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments