وجیہہ سواتی قتل کیس: ملزم کے والد نے کہا کہ بہو کے قتل میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے


پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کے والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے، سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر منتقل کی ۔

ملزم نے بتایا کہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبرپختونخوا میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لے گیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پراپرٹی کے تنازعہ پر قتل کے بعد پولینڈ جا کر پناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدالت سے ملزم رضوان حبیب کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقتولہ وجیہہ کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وجیہہ سواتی کی میت امریکا بھیجی جائے گی۔ وجیہہ کے بچوں نے والدہ کی میت پاکستان دفنانے سے منع کر دیا ہے جس کے بعد امریکی سفارت خانےکےحکام میت نیویارک بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments