سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ بریک اپ کی تصدیق کر دی
سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ بریک اپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی دوست ہیں۔ وہ لکھتی ہیں، ہمارا رشتہ دوستی سے شروع ہوا، ہم دوست رہیں گے! رشتہ بہت پہلے ختم ہو گیا تھا مگر محبت باقی رہی۔
ممبئی میں بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی ویب سیریز ‘آریہ 2’ میں اداکاری کے چرچے ہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ چل رہا ہے۔ اداکارہ نے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کی تصدیق کر دی ہے۔ سشمیتا نے بتایا کہ وہ اب ساتھ نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں کی دوستی انسٹاگرام پر چیٹ سے شروع ہوئی تھی ۔ انہوں نے 2018 میں ایک دوسرے سے ملنا شروع کیا تھا ، جس کے بعد جلد ہی روہمن سشمیتا کی بیٹیوں اور ان کے والدین کے قریب ہو گئے۔

روہمن اکثر چھٹیوں پر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ گزشتہ ماہ سشمیتا کی سالگرہ پر روہمن نے ایک نوٹ شیئر کیا تھا ، جس میں لکھا تھا: ‘ہیپی برتھ ڈے بابوش۔’

اس سے پہلے جوڑے کے قریبی ذرائع نے ای ٹائمز کو بتایا تھا کہ سشمیتا نے روہمن سے تمام تعلقات منقطع کر لئے ہیں اور روہمن فی الحال ایک دوست کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ سشمیتا نے اسی سال فروری میں سوشل میڈیا پر خراب رشتے سے باہر نکلنے کے بارے میں لکھا تھا ۔ تب مداحوں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا بریک اپ ہو گیا ہے۔



