کوئٹہ: سائنس کالج کے قریب دھماکہ ’ریموٹ کنٹرولڈ‘ تھا، 4 افراد ہلاک، کم از کم 15 زخمی


کوئٹہ میں دھماکہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک دھماکے کے بعد مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

بی بی سی اردو کے نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا ہے کہ حکام کے مطابق جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

میشر داخلہ کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت وہاں ایک سیاسی جماعت کا اجلاس ہو رہا تھا۔

اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) نے دعویٰ کیا تھا کہ زخمیوں میں ان کے کارکن شامل ہیں۔ پارٹی کے ترجمان ستار چشتی کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کے قریب ان کے پارٹی کا اجلاس جاری تھا جس کے اختتام کے بعد وہاں یہ دھماکہ ہوا ہے۔

نوٹ: اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp