خواتین کی وہ غلطیاں جن سے پارٹنر کے ساتھ تعلق کمزور ہو سکتا ہے


معروف ماہر نفسیات اور ریلیشن شپ ایکسپرٹ ایما کینی نے پارٹنرز کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کے لیے خواتین کو کچھ مفید مشورے دیئے ہیں اور چند ایسی غلطیوں سے منع کیا ہے جو اکثر خواتین سے سرزد ہو جاتی ہیں۔ دی سن کے مطابق ایما کینی نے بتایا ہے کہ یہ ایسی غلطیاں ہیں جو خواتین کی اکثریت انجانے میں کر جاتی ہے کیونکہ ان کی نظر میں یہ کوئی غلطی ہی نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر اپنے پارٹنر کو لباس کے متعلق بتانا کہ اسے کیا پہننا چاہیے۔یہ ایک ایسی غلطی ہے جو مردوں کو گراں گزرتی ہے اور وہ ایسی خاتون سے جلد بددل ہو جاتے ہیں۔لہٰذا خواتین کو کبھی بھی اپنے پارٹنر پر لباس کے حوالے سے تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

ایما کینی بتاتی ہیں کہ خواتین ایک غلطی یہ بھی کرتی ہیں کہ وہ اپنے پارٹنر سے شادی، بچوں اور دیگر انتہائی اہم موضوعات پر بات کرنے کے لیے طویل انتظار کرتی ہیں۔ خواتین کو اپنے تعلق کے آغاز میں ہی ان موضوعات پر پارٹنر کے ساتھ کھل کر بات کرلینی چاہیے۔اگر کوئی خاتون جنسی تعلق کی وجہ سے کسی مرد کے ساتھ تعلق قائم کرتی ہے تو اسے یہ بات کبھی بھی اپنے پارٹنر کو نہیں بتانی چاہیے، کیونکہ جو رشتہ جنسی تسکین کی بنیاد پر قائم ہو وہ کبھی قائم نہیں رہ سکتا اور مرد ایسی خواتین کے ساتھ طویل مدتی تعلق رکھنا پسند نہیں کرتے۔

ایما نے بتایا کہ ایسی خواتین جنہیں والدین کی طرف سے محبت و شفقت نہیں مل پاتی، وہ اپنے پارٹنر یا شوہر میں ا س کی تلاش کرتی ہیں اور اس حوالے سے اپنے پارٹنر کا اپنے باپ کے ساتھ موازنہ کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوتی ہے، جس سے خواتین کو گریز کرنا چاہیے۔خواتین کو اپنے پارٹنرز کے سامنے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کرنے کی غلطی بھی کبھی نہیں کرنی چاہیے۔ یہ حرکت ان کے موجودہ تعلق کو بھی تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔

ایما کینی کہتی ہیں کہ اکثر خواتین اس خوف سے ایک برے تعلق کو نبھاتی چلی جاتی ہیں کہ وہ تنہائی سے خوفزدہ ہوتی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جلد انہیں کوئی اور اچھا پارٹنر نہیں ملے گا۔ یہ ایک سنگین غلطی ہے جو خواتین کی ذہنی و جسمانی صحت کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔ ایسے رشتے ویسے بھی بہت کم مدت تک بر قرار رہ پاتے ہیں، لہٰذا انہیں جلدی ختم کردینا ہی بہتر ہوتا ہے۔اگر خواتین اپنے موجودہ پارٹنر سے خوش نہیں ہیں اور ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر نئے پارٹنر کی تلاش کر رہی ہیں تو انہیں یہ بات کبھی بھی اپنے موجودہ پارٹنر کو نہیں بتانی چاہیے کہ وہ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر متحرک ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments