دھوکہ ہی دھوکہ – ایک دلچسپ کہانی – آڈیو کالم


تحریر: محمد مہدی
آڈیو: محمد شاہد
پروڈیوسر: عبداللہ خان کاکڑ

ایک حکایت ہے اور بڑی دلچسپ ہے کے ایک قصبے میں ایک دھوکے باز شخص رہا کرتا تھا اس نے ایک دن اپنے گدھے کے منہ میں اشرفیاں کچھ ڈال دیں اور اس کا کپڑے سے بند کر دیا پھر اس کو فروخت کرنے کی غرض سے بازار لے گیا۔ بازار جاتے ہی اس نے کپڑے کا منہ کھول دیا اشرفیاں زمین پر گر گئی تو سب چوکنے ہو گئے کہ یہ کیا ہے۔ وہ بولا کے بھائیوں میں اس سے بہت تنگ ہوں جب میں پریشان ہوتا ہوں تو یہ منہ سے اشرفیاں نکالنے لگتا ہے اب تو گھر میں اشرفیاں رکھنے کی جگہ بھی نہیں رہی کوئی اس کو خرید لو۔

منہ سے سونے کی اشرفی نکلنے کا سن کر لوگوں کے منہ میں پانی بھر آیا ایک سے بڑھ کر ایک دام لگا۔ گدھا بک گیا۔ جس نے خریدا تو وہ پریشان ہونے کی اداکاری کرنے لگا کہ گدھے کے منہ سے اشرفیاں نکلیں۔ اشرفیاں کیا نکلتی وہ سچ میں ہی پریشان ہو گیا جب پھر بھی کچھ نہ ہوا تو سمجھ گیا کہ دھوکا ہوا ہے۔ قصبے والوں کو ساتھ لے کر وہ دھوکے باز کے گھر پہنچ گیا دروازہ کھٹکھٹایا تو اس کی بیوی سے پوچھا کہ وہ کہاں ہے وہ بولی کے قریب کے گاؤں میں گیا ہوا ہے۔

تو کب واپس آئے گا؟ وہ بولی پریشان مت ہو میں اپنے کتے کو بھیجتی ہوں وہ واپس بلا لائے گا۔ لوگ حیران ہو گئے اس نے کہا کہ یہ لو کتا بھیج دیا۔

کالم پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments