لاہور قلندرز کا شکست سے آغاز، سوشل میڈیا پر صارفین کے تند و تیز جملے
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ یوں سلطانز نے اس ٹورنامنٹ میں مسلسل اپنے نام دوسری فتح سمیٹی اور قلندرز نے ہار سے اس لیگ کا آغاز کیا ہے۔ پہلے کھلیتے ہوئے لاہورقلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، اس ہدف کو ملتان سلطانز نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ کیسے ہو کہ اس سلطانز کی جیت اور قلندرز کی ہار پر سوشل میڈیا پر صارفین چپ بیٹھے رہیں۔
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے اس جیت پر یہ کہہ کر سلطانز کو مبارکباد دی کہ انھوں نے دنیا کے تین بہترین باؤلرز کا سامنا کرتے ہوئے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا ہے۔
https://twitter.com/iRashidLatif68/status/1487417311464083461?s=20&t=w3ku2XEHHtdE_nEnnIwQjg
صارف ایئن پونٹ نے آخری اوور میں 16 رنز کا دفاع نہ کرنے پر لاہور قلندرز پر اپنے انداز میں حیرت کا اظہار کیا۔ عائشہ خان نامی صارف نے لکھا کہ یہ بہت آسان تھا مگر کیا کریں قسمت ہی خراب ہے۔
https://twitter.com/Ponty100mph/status/1487415939410927617?s=20&t=w3ku2XEHHtdE_nEnnIwQjg
زینب بسرا کے مطابق کورونا وائرس نے ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا ہے مگر اگر کوئی چیز نہیں بدلی تو لاہور قلندرز کی شکست کی ریت نہیں بدلی۔
https://twitter.com/ZaniBasra/status/1487421452240445441?s=20&t=w3ku2XEHHtdE_nEnnIwQjg
یہ بھی پڑھیے
’لیگوں‘ کے دور میں ’کچھ الگ‘ سی پی ایس ایل
’شعیب ملک پریشر اور زیادہ سکور والے میچز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں‘
دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کی اجارہ داری برقرار: ’کراچی کنگز رضوان کو نہ رکھنے پر پچھتا رہے ہوں گے‘
عبدالرحمان نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں لاہور قلندرز کے فواد رانا کی دو تصاویر شئیر کی ہیں، پہلی میچ کے دوران کی ہے جب وہ بہت پرجوش نظر آتے ہیں جبکہ دوسری تصویر میچ کے بعد کی ہے جس میں وہ انتہائی افسردہ نظر آ رہے ہیں۔
https://twitter.com/thoraparhlein/status/1487415733118242818?s=20&t=w3ku2XEHHtdE_nEnnIwQjg
محمد رضوان کی ففٹی اور سلطانز کی جیت سے بھی بڑھ کر اس وقت صارفین سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز کی شکست پر زیادہ تبصرے کرتے ہوئے اور سوالات اٹھاتے نظر آتے ہیں۔


