عمران خان نے ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے: شہباز گل


وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دیں ہیں کہ عوام سے خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشہباز گل نے کرتارپورمیں 2 بچھڑے بھائیوں کی ملاقات پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ایسے کام کر دکھائے جو پیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے، شوکت خانم میں کینسرکے ننھے بچوں کی مائیں ہوں یا بارڈرکے پار بچھڑے بھائی۔

Facebook Comments HS