سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون کو بھائی نے قتل کر دیا


سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چار دن پہلے ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کرکے ویڈیو بنائی، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 تاحال فرار ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آج اُس کے بھائی نے قتل کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS