ایک ملاقات ٹک ٹاکر کےساتھ


حسب عادت سہ پہر کو چہل قدمی کرنے کے لئے ایف نائن پارک کا رخ کیا۔ ٹھنڈی ہوائیں بادلوں سے ڈھکا آسمان اور ایف نائن پارک کی خوب صورتی جیسے روح کو پھر سے جواں کردے۔

ہلکے قدموں سے نرم و دبیز گھاس پر چلتے ہوئے نگاہ ایک معصوم سی صورت پر پڑی، جو اپنے گروپ کے ساتھ کچھ ویڈیوز بنا رہی تھی پینٹ شرٹ کوٹ میں ملبوس سلیقے سے اسکارف لئے اپنے کام میں مگن۔ میرا جی چاہا کہ کیوں نہ آج ان کا انٹرویو لیا جائیں۔

پچھلے دنوں لاہور میں ہونے والے واقعہ سے ذہن میں ٹک ٹاکر کا امیج کچھ اچھا نہیں تھا لہذا یہ دیکھنے کے لئے کہ آخر یہ ٹک ٹاکر کیا شے ہوتے ہیں جانا جائے یہ جاننے کے لئے فوراً اپنی چاہ کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے میں ان کے قریب گئی اور سلام کرنے کہ بعد اپنا مختصر تعارف دیا جواب میں انتہائی شستگی کے ساتھ شازیہ نے اپنا تعارف کروایا۔

جی ہاں شازیہ جو ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں اپنے بارے میں بتاتی ہیں کہ ایک لاکھ سے اوپر ان کے فالوورز ہیں ان کی زیادہ تر ویڈیوز بھنگڑوں اور پنجابی گانوں پر ہوتی ہیں جس میں وہ ایکٹنگ کرتی ہیں یہ ویڈیوز سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ ویڈیوز ڈالتی رہتی ہیں۔ ٹک ٹاک سے انہیں براہ راست تو کوئی انکم نہیں ہوتی لیکن اندرون شہر اور بیرون شہر انہیں جب ویڈیوز بنانے کے لئے بلایا جاتا ہے تو انہیں ٹکٹ کے علاوہ کچھ معاوضہ بھی ملتا ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی ویڈیو ایسی نہیں بنائی جس سے کسی بے حیائی کی عکاسی ہو وہ بہت صاف ستھرے ویڈیوز بناتی ہیں انہیں اپنے ویڈیوز کے لئے اسلام آباد کا ای الیون کا علاقہ پسند ہے۔

ٹک ٹاک کا یہ شوق انہیں پچھلے سال سے ہوا اس کے علاوہ وہ نوکری بھی کرتی ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی شازیہ انتہائی مہذبانہ گفتگو کرتیں ہیں ان کے انداز سے ان کا شوق جھلکتا ہے۔ وہ اپنے اس شوق کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

شازیہ سے گفتگو کے دوران ان کی ایک دوست عائشہ بھی گفتگو میں شریک ہوئیں۔ وہ بھی شازیہ سے الگ نہیں تھیں خوش شکل خوش لباس سی پیاری سی لڑکی۔ عائشہ کا تعلق بھی ایک متوسط طبقے سے ہے اور وہ بھی شوق میں ٹک ٹاک بناتی ہیں۔

ان دونوں سے مل کر خوشی ہوئی کہ کچھ واقعات سے جو تاثر ملتا ہے وہ حقیقت نہیں ہے۔ ایک عام طبقے کی لڑکی اپنی کم آمدن میں کسی نہ کسی طرح اپنا شوق پورا کر لیتی ہے۔ ایسے لڑکے لڑکیوں کے لئے معاشرے میں ایسے آسان راستے ہونا چاہیے جو انہیں اپنی صحیح منزل کی جانب لے کر جائیں۔ یہ بھی ایک فن ہے کہ آپ کس طرح اعتماد کے ساتھ ایک پبلک کی جگہ پر اپنا کام کر رہے ہو۔

آپ بھی اگر ٹک ٹاک دیکھتے ہیں تو شازیہ اور عائشہ کی ویڈیو پر انہیں سراہیں اور اگر کوئی مناسب طریقہ ہو ان کو ان کی محنت کا معاوضہ دلوائیں  آپ بھی شازیہ کا کام دیکھئیے اور حوصلہ افزائی کیجئیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments