اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان: وائس آف امریکہ
وائس آف امریکہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔ وی او اے نے مندرجہ ذیل ٹویٹس کی ہیں
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے بقول، پہلے جن کے ہاتھ میں کھیل تھا اب ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ سندھ میں تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکے۔
فواد چوہدری نے چیلینج کیا کہ اپوزیشن جماعتیں کل تحریک عدم اعتماد لائیں، حکومتی اور اپوزیشن ارکان انہیں سرپرائز دیں گے
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے بقول، پہلے جن کے ہاتھ میں کھیل تھا اب ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
1/4#PDM #ImranKhan #PakistanDemocraticMovement— VOA Urdu (@voaurdu) February 11, 2022