بلاول بھٹو کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے وابستہ امیدیں


موجودہ عمران حکومت میں ایک حشر بپا ہے، پورے ملک میں ہر طرف پریشانی ہے، ہر گھر گھر میں بھوک سے تنگ مہنگائی کے مارے ہوئے عوام اب نجات چاہتے ہیں، عوام کی امید چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں، کیونکہ اس وقت ملک میں کوئی اپوزیشن کا متحرک کردار ادا کر رہا تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہی ہیں، بلاول بھٹو بیک وقت کراچی ہو یا اسلام آباد یا پھر کوئٹہ انتہائی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی نبض پر جیسے ہاتھ رکھا ہوا ہو، انہوں نے 27 فروری سے اسلام آباد کے جانب عوامی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، عوام نے بلاول بھٹو کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے امید لگائی ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی نوید ہی نہیں بلکہ عوام کو مزید مہنگائی سے چھٹکارا دے گا اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، بلا تفریق روزگار کے دروازے کھولے گا۔ وہی روزگار جس کا شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اعلان کیا تھا اور عوام نے نعرہ لگایا تھا کہ ”بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی“ ۔ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سبب کراچی تا خیبر جو بے روزگاری، لاقانونیت اور مہنگائی کا بازار گرم ہیں۔ یہ موجودہ نا اہل وفاقی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے جس حاکم وقت نے کبھی عوام عہدہ بھی اپنے پاس نہ رکھا ہوں اس کٹھ پتلی نے عوام کو ناکوں چنے چبا دیے ہیں۔

کراچی جو کہ روشنیوں اور روزگار سے بھرا شہر تھا، عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، سندھ کے دارالحکومت کو ایک بار پھر پڑوسی ملک جہاں اس وقت حالات بہت زیادہ خطرناک ہیں، کھانے پینے کے لالے پڑے ہیں سے بھرا جا رہا ہے یہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہی ہے جو کہ اہالیان کراچی کو پڑوسی ملک سے آئے باشندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر شہر کراچی میں کلاشنکوف اور ہیروئن کلچر پروان چڑھ رہا ہے، ہمارے بچے اور بچیاں اب غیر محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔ کراچی میں بدامنی کی ذمہ داری بہرحال سندھ حکومت کی بنتی ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، کراچی میں بدامنی کی اس لہر کو روکنا ہو گا۔

صوبہ سندھ اور خاص طور پر شہر قائد کی عوام پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے لئے انتہائی پر جوش اور موجودہ حکومت کی بھیانک پالیسیوں کے خلاف تیار ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اب یہ ظلم حکمران ایک آنکھ نہیں بھاتے ہیں ان کو ریت کی دیوار کی طرح عوام کا سمندر اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

آج سلیکٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کی سوچ ہی ختم ہو گئی ہے اب کوئی ان کو اپنی انگلی نہیں پکڑا رہا ہے اور نہ کوئی ان کو راستہ دکھا رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس بوکھلاہٹ میں موجودہ حکومت کے ترجمان اور ان کا قائد بولتے ہوئے سر پیٹ لیتا ہے کیونکہ اب ان کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کو ملک دے کر اب کس آزادی کی باتیں کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کا اختیار ختم کر کے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔ روز بروز آٹا، دال، چاول اور پیٹرول، گیس، بجلی کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ ان کے جعلی مینڈیٹ سے کامیاب ہونے والوں کو گلی محلوں میں چلنے کے اب قابل بھی نہیں چھوڑا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روز کے اندر اضافہ، بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ اضافہ، خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ مگر تنخواہ دار طبقے جو سب سے زیادہ پسا ہوا ہے کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو رہا، لوگوں کی آمدن میں اضافہ نہیں، جس کے باعث عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔

آج عوام کی ایک ہی خواہش ہے کہ جلد از جلد موجودہ نا اہل حکمرانوں سے نجات ملے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئے وہ پیپلز پارٹی جس نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ وہ پیپلز پارٹی جس سے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ملازمتیں عوام میں بانٹی، ملازمتیں دینے کی پاداش میں کئی رہنماء جیل بھی گئے، اس جماعت نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، اسی جماعت کی رہنما جو پاکستان ہی نہیں عالمی دنیا کی رہنما اور پاکستان کی پہچان تھی نے عوام کے بیچ میں رہتے ہوئے عوام نعروں اور عوام کے درمیان شہادت پائی۔

پیپلز پارٹی قربانی دینے والوں کی جماعت ہے کارکنوں اور عوام کو ساتھ لے کر چلنے والی جماعت ہے اس لئے آج اگر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو پورے ملک میں عوام کا سمندر امڈ آنے کو تیار ہیں۔ چیئر مین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہ موجودہ حکومت کے مارے ہوئے عوام اپنے اندر جنون رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے تاکہ موجودہ بے حس اور مغرور حکمرانوں سے آزادی حاصل کرسکیں۔

جو خواب گھروں کے دکھائے تھے ان بے گھر کرنے والے حکمران کو ان کے گھر واپس بھیجنے کے لئے ان کی ساڑھے تین سالوں کی کرپشن کا حساب لینے کے لئے موجودہ حکمرانوں کی ناکام افغان پالیسیوں کے خاتمے کے لیے۔ ادویات کی قلت اور مہنگائی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے عوام چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے۔

آج پاکستان کے ہر صوبے اور ہر گھر سے ایک ہی آواز آ رہی ہے 27 فروری کا لانگ مارچ موجودہ حکومت کے خاتمہ کا مارچ ہو گا۔ روزگار لانے والوں کا مارچ ہو گا بے روز گاری ختم کرنے والوں کا مارچ ہو گا چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کامیاب مارچ ہو گا۔

رب نواز بلوچ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

رب نواز بلوچ

رب نواز بلوچ سماجی کارکن اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، عوامی مسائل کو مسلسل اٹھاتے رہتے ہیں، پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ ٹویٹر پر @RabnBaloch اور فیس بک پر www.facebook/RabDino اور واٹس ایپ نمبر 03006316499 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

rab-nawaz-baloch has 30 posts and counting.See all posts by rab-nawaz-baloch

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments