بلاول۔ پاکستان کا ”بے نظیر“ وکیل

ایک طرف بھارتی صحافت کا ایک بڑا اور معتبر نام 71 سالہ کرن تھاپر، جن کا صحافتی تجربہ قریباً چالیس پینتالیس سال، دوسری طرف پاکستان کا 37 سالہ نوجوان سیاست دان بلاول بھٹو زرداری، جس کی عمر اپنے مد مقابل کے صحافتی تجربہ سے بھی کہیں کم۔ یہ ایک انتہائی دلچسپ انٹرویو کا منظر نامہ ہے جس میں میزبان اپنے مہمان سے تابڑ توڑ متنازعہ سوالات کر رہا ہے اور دوسری طرف نوجوان کبھی مسکرا کر، کبھی انتہائی سنجیدگی اور

Read more

نیوکلیڈونیا آزادی کی طرف پہلا قدم

کہا جاتا ہے دنیا کہ ہر جزیرے کی اپنی ایک داستان ہوتی ہے۔ نیو کیلیڈونیا کی داستان لہو اور آنسوؤں سے لکھی گئی ہے۔ فرانسیسی استعمار نے جب اپنی فوجی قوت کے بل بوتے پر دنیا کے کمزور ممالک کو نشانہ بنانا شروع کیا تو چشم فلک نے بربریت کا وہ نظارہ دیکھا کہ شمالی افریقہ کے مسلمانوں پر وہ آفت ٹوٹ پڑی کہ جس کی مثال تاریخ میں موجود نہ تھی۔ عمر مختار اور ان کے نقش قدم پر

Read more

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بورے والا

جون 1981 تک میجر صاحب اپنی رہائش بوریوالا میں منتقل کر چکے تھے اور سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کی وجہ سے میں بھی اُن کے ساتھ وہیں پر ہی قیام پذیر تھا۔ ایک دن صبح ہی مجھے بلایا اور کہا کہ، گاڑی کا بندوبست کرو۔ ہم لوگ سی ایم ایچ ملتان جا رہے ہیں۔ کیوں کہ مجھے صبح سے ہی سینے میں درد محسوس ہو رہا ہے۔ میجر صاحب بھی کیا درویش صفت انسان تھے۔ فوج میں سروس کے

Read more

روٹی، کپڑا اور ٹویٹ؟ پیپلز پارٹی کا نیا منشور

کبھی ”روٹی، کپڑا اور مکان“ کا نعرہ صرف انتخابی منشور نہیں تھا، یہ ایک عہد تھا، ایک انقلاب کا وعدہ، ایک پسے ہوئے طبقے کی چیخ کو زبان دینے کی کوشش۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس نعرے کو عوامی شعور کا حصہ بنایا۔ بینظیر بھٹو نے اسے اپنی لہو سے سینچا۔ لیکن آج جب بلاول بھٹو زرداری اس ورثے کے امین ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا وراثت صرف خطاب، لباس، اور ٹویٹ بن کر رہ گئی ہے؟ بلاول

Read more

بلاول بھٹو اس وقت ملکی اور عالمی سیاست میں کہاں کھڑے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگر اس وقت دنیا کے چند نوجوان دانشور سیاسی رہنماؤں میں گنا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ بلاول بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد غیر معمولی حالات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ ناتجربہ کار اور کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ چیئرمین ہونے کے باوجود پارٹی معاملات سے دور دور رہے۔ اس دوران ان کی سیاسی تربیت جو پہلے ان کی عظیم والدہ

Read more

اُف توبہ! یہ تختی سیاست

جس معاشرے میں ہم آج سانس لے رہے ہیں، وہاں سیاست محض عوامی خدمت کا ذریعہ نہیں رہی بلکہ یہ ذاتی تشہیر کا ایک مستقل ذریعہ بن چکی ہے۔ سیاستدانوں کے لیے اب ترقیاتی منصوبے اس وقت تک مکمل نہیں ہوتے جب تک ان پر، اُن کا یا اُن کے خاندان کے کسی فرد کا نام نہ لکھا جائے۔ اس رجحان کو ہم تختی سیاست کہہ سکتے ہیں یعنی ایک ایسا مرض جو پورے ملک کی اجتماعی سوچ کو آلودہ

Read more

صدر مملکت کے خلاف افواہیں، کیا یہ صحافت کے زوال کی نشانی نہیں؟

پچھلے دنوں اسلام آباد کے دو صحافیوں نے اپنے یوٹیوب چینل پہ اپنے تئیں بڑا تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ صدر مملکت محترم آصف علی زرداری کو ہٹا کر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب کو ملک کا صدر مملکت بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر انتہائی لغو اور بے تُکی افواہ کی حیثیت رکھتی ہے اور صحافت کے زوال کی نشانی ہے۔ اس کے بعد اس بکواس

Read more

پاکستان کا انقلابی ضمیر کون؟

یہ مردِ آہن سنہ 1928 ء میں ہوشیار پور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد پاکستان میں آباد ہوئے۔ ان کی شاعری نے ان کو جنوبی ایشیا کے بے باک عوامی شاعر طور پر منوا لیا۔ ان کے الفاظ محض شعر نہیں بلکہ مزاحمتی نعرے تھے جو ملک بھر کے اسکولوں، عدالتوں، جیلوں، اور احتجاجی اجتماعات میں گونجتے تھے۔ وہ صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک طاقتور سیاسی آواز تھے۔ انہوں نے پاکستان کے عام شہریوں

Read more

زرداری کے بعد

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا حالیہ ماڈل مکمل طور پر آصف علی زرداری کی شخصی حکمتِ عملی، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت، سیاسی توڑ جوڑ اور پارٹی کے اندر داخلی توازن کے قیام پر استوار رہا ہے۔ وہ پارٹی کے اندر موجود جاگیرداروں، سرمایہ داروں، وڈیروں، سرداروں، بوتاروں، مختلف لسانی و علاقائی دھڑوں کے درمیان ایک قوتِ توازن (پاور بیلنس) کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی، عدم فعالیت یا بیماری کے باعث سیاسی منظر نامے سے

Read more

کیا عمران خان کی رہائی اور بلاول کی پیش قدمی صدر زرداری کا سیاسی منصوبہ ہے؟

پاکستانی سیاست میں دو جذبات ہمیشہ عوام کو اپنی طرف کھینچتے رہے ہیں، مظلومیت اور مزاحمت۔ جو بھی رہنما خود کو مظلوم یا تنہا ثابت کر دے، وہی عوام کی ہمدردی اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔ آج کل صدر آصف علی زرداری کے گرد جو سیاسی فضا بنتی جا رہی ہے، اس میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ کیا وہ بھی اسی آزمودہ اسکرپٹ کے اگلے کردار بننے جا رہے ہیں؟ یہ کہانی نئی نہیں۔ بھٹو

Read more

کیا صدر زرداری کو صدارت سے ہٹایا جا رہا ہے؟

گزشتہ چند دنوں سے کہا جا رہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو صدارت سے ہٹانے کے لئے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ کیا یہ واقعی ایسا ہی ہو رہا ہے تو پھر تو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ ہو گیا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو یہ سب صدر پاکستان کی رضامندی کے ساتھ ہو رہا ہے، مطلب کہ ایک ڈیل کے تحت کے صدارت جائے اور وزیراعظم شپ بلاول بھٹو کو

Read more

صرف ریجنل ہی نہیں قومی مصالحت بھی ضروری ہے!

آذربائیجان میں علاقائی تعاون کی تنظیم ای سی او کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات حل کرنے کے لیے بین الملکی تعاون کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا ہے۔ تاہم وزیر اعظم کو اس کے ساتھ ہی یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ کوئی بھی ملک صرف علاقائی تعاون یا عالمی سفارت کاری کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کرتا بلکہ اس مقصد کے لئے قومی یک جہتی کا حصول بھی اہم ہے۔

Read more

کہاں گئے وہ لوگ“ اور عباس اطہر”

”کہاں گئے وہ لوگ؟“ عباس اطہر کے کچھ کالموں کا مجموعہ ہے۔ اگر ان کالموں کو بغور اور صاف دل سے پڑھا جائے تو یہ مکمل طور پر بلھے شاہ کے اس مصرع کی تفسیر ہیں کہ ”کیہہ جاناں میں کون؟“ ۔ یادِ رفتگاں پر مشتمل یہ تمام تحریریں ایسی ہیں کہ ان کی خواندگی کے دوران بار بار احمد مشتاق کا مندرجہ ذیل شعر جیسے یاد آ کر رک سا جاتا ہے۔ رہ گیا مشتاق دل میں رنگِ یادِ

Read more

سندھ کے اضلاع میں تعلیمی شرح اور تعلیمی گورننس

حال ہی میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی جانب سے سندھ سے متعلق تعلیمی رپورٹ نہایت چونکا دینے والی آئی ہے، مگر افسوس کہ سندھ کے عوام نے اس پر کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ رپورٹ میں سندھ کے تمام اضلاع کی تعلیمی شرح بتائی گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ پسماندہ ضلع سجاول سامنے آیا ہے، جہاں 78 فیصد لوگ ناخواندہ ہیں۔ سجاول کی کل آبادی تقریباً آٹھ لاکھ پچاس ہزار ہے، یعنی تقریباً چھ لاکھ پچاس

Read more

تاریخ کی تختی نہیں بدلتی

کہتے ہیں کہ تاریخ بڑی بے رحم ہوتی ہے، لیکن درحقیقت تاریخ سب کچھ یاد رکھتی ہے۔ وہ نہ صرف نیکیوں کا حساب رکھتی ہے، بلکہ تختیوں کی چوری بھی درج کر لیتی ہے۔ جو لوگ دوسروں کے نام اور کام پر اپنی تختی لگاتے ہیں، وہ وقتی واہ واہ تو سمیٹ لیتے ہیں، مگر تاریخ ان کے لیے کبھی دعائیہ جملے نہیں لکھتی، صرف طنزیہ حاشیے چھوڑ جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں سیاست کا ایک نیا فن رائج ہو

Read more

کربلا اور آج کا سندھ

کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ ایک ابدی سوال ہے۔ سچ کے ساتھ کون کھڑا ہے؟ امام حسینؑ کا انکار فقط اقتدار کے خلاف نہیں تھا، وہ ہر اس نظام کے خلاف تھا جو انسان کو غلام، حق کو جرم، اور ظلم کو قانون بناتا ہے۔ سندھ جیسے خطے، جو صوفیوں، شعرا اور مزاحمت کی زمین رہا ہے، کربلا کی بازگشت کو آج بھی محسوس کرتا ہے۔ لیکن آج کا سندھ۔ خاموش ہے۔ شاہ لطیف، سچل سرمست، شیخ ایاز

Read more

ن لیگ کے جدِ امجد کا فرمان

کہتے ہیں کہ جاتی عمرہ میں دنیا کی ہر نعمت موجود ہے سوائے کتاب کے۔ نون لیگ کے حامی نامور صحافی مجیب الرحمان شامی بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ کتاب سوچنا سکھاتی ہے۔ مرد و زن کے مادی وجود کو انسان کا اخلاقی وجود عطا کر دیتی ہے۔ معاشرے میں کتاب سے دوری اور فتوے سے قربت پیدا کرنے والے نون لیگ کے جد امجد ضیاءالحق فرماتے تھے کہ میں استادوں اور شاعروں سے بہت تنگ ہوں۔ یہ بہت

Read more

جدید ناہید خان: اقتدار کے سائے اور رویوں کی بدلتی دنیا

دنیا میں جو لوگ اقتدار پہ قابض لوگ ہوتے ہیں ان کے قریبی ساتھی پہلے اقتدار کے مزے لیتے ہیں پھر ان کی یاد مین کتاب لکھ کر اپنے آپ کو اچھا اور ان کو ننگا کرتے ہیں، پاکستان مین بھی اور باہر بھی، بعض اوقات لوگ اقتدار کے اتنے قریب آ جاتے ہیں کہ وہ خود کو اقتدار سمجھنے لگتے ہیں۔ پھر ان کا چلنا، بولنا، دیکھنا اور برتاؤ۔ سب کچھ بدل جاتا ہے۔ بات صرف کسی وزارت یا

Read more

ٹرمپ عاصم ملاقات پر شکوک و شبہات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 18 جون 2025 کو وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں لنچ کئی لحاظ سے تاریخی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کو باقاعدہ سرکاری دعوت پر مدعو کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے متعدد سربراہانِ مملکت اور سربراہانِ حکومت اور آرمی چیفس امریکہ کے دورے پر جاتے رہے لیکن جو پذیرائی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملی

Read more

بیواؤں کا عالمی دن

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں بیواؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن بیواؤں کو زیر کفالت افراد، درپیش مسائل، غربت اور نا انصافی سے نپٹنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ وہ اس دن اپنی تمام تر مجبوریوں اور بے بسیوں کو بلائے طاق رکھ کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکتی ہیں۔ کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ اگر ان کے حقوق پر ڈاکا نہ

Read more

پاکستانی عوام کی حسرتیں اور بجٹ

جالب بدل سکے گی نہ حالت عوام کی ابھرے گی جب تلک نہ حکومت عوام سے پاکستانی عوام کی حسرتیں تو بہت ہیں لیکن بدقسمتی کا یہ عالم ہے کہ عوام حسرتیں ہی پال سکتی ہے، ان کی حسرتیں پوری کرے کون کیونکہ ان کی حسرتوں پر اک اژدھا رکھوالی پہ بیٹھا ہے اگر وہ اپنی حسرتوں کا اظہار بھی کریں تو وہ ان کی حسرتوں کو نگل جاتا ہے۔ پاکستانی عوام کی حسرتیں بھی بہت چھوٹی چھوٹی ہیں جیسا

Read more

مرحوم مشاہیر کے نام پر قومی ادارے

نواز شریف کے سیاست میں آنے سے پہلے یہ روایت تھی کہ قومی اداروں کے نام مرحوم مشاہیر کے نام پر رکھے جاتے تھے۔ جیسے قائد اعظم یونیورسٹی، علامہ اقبال یونیورسٹی، قائد اعظم لائبریری۔ دوسری صورت میں مخیر حضرات اپنے پلے سے کوئی ادارہ اپنے نام سے بنا کر حکومت کے حوالے کر دیتے تھے۔ جیسے میاں منشی ہسپتال لاہور اور سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ وغیرہ۔ عوام کے لئے فلاحی ادارہ جب کوئی شخص اپنے پیسے سے بناتا ہے تو

Read more

بھٹو کی پنکی کی سالگرہ: قربانی، جمہوریت اور جرات کی روشن علامت

 21 جون ہے وہ دن ہے جب وقت نے تاریخ کا دروازہ کھولا، اور ایک بیٹی نے جنم لیا، جو صرف ذوالفقار علی بھٹو کی پنکی نہیں تھی، بلکہ وہ ہر مظلوم کی امید، ہر جمہور پسند کی آواز، اور ہر ظالم کے لیے للکار بن کر ابھری۔ محترمہ بینظیر بھٹو ایک نام نہیں، ایک نظریہ تھا۔ ایسی بیٹی، جو تخت و تاج کی خواہش لے کر نہیں، قربان گاہ کا وعدہ لے کر پیدا ہوئی تھی۔ ان کی زندگی

Read more

پاکستان کی داستان: سب داستانوں پر بھاری

حامد میر کے کالم ”یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں“ ( 16 جون 2025، روزنامہ جنگ) میں بیان کردہ خدشات کہ اسرائیل ایران کے بعد پاکستان کو نشانہ بنا سکتا ہے، ایک فکر انگیز نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔ تاہم، پاکستان کی تاریخ، نظریاتی اساس، جغرافیائی اہمیت، عسکری قوت، اور ایمانی جذبے کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بجا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان کی داستان نہ صرف سب داستانوں پر بھاری ہو گی بلکہ یہ ملک رہتی دنیا تک قائم

Read more

قوم پرستی، بھٹو ازم اور وکلا: سندھ کے مستقبل کی تین راہیں

کہتے ہیں تاریخ صرف کتابوں میں نہیں، زمین پر بھی لکھی جاتی ہے۔ سندھ کی زمین ایسی کئی کہانیوں کی گواہ ہے۔ موہنجو دڑو کی مٹی سے لے کر دریا بادشاہ کے کناروں تک، اور بھٹو کے قافلے سے لے کر آج کی وکلا تحریک تک۔ یہ وہی سندھ ہے جہاں کبھی جنرل ضیا الحق کے خلاف چوکوں اور چوراہوں پر نفرت انگیز نعرے لکھے جاتے تھے، جہاں ایک وقت تھا کہ محمد خان جونیجو کے خلاف دیواروں پر ”نہ

Read more

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام: بدعنوانی، غیر منصفانہ تقسیم، اور پائیدار متبادل کی ضرورت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالی سال 2025۔ 26 کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے لیے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ پروگرام، جو 2008 میں غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا، ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے، جس کا مقصد غریب خاندانوں کو نقد امداد فراہم کرنا ہے۔ تاہم، اس پروگرام پر بدعنوانی، غیر منصفانہ تقسیم، اور اس کی محدود تاثیر

Read more

راجہ انور بطور ادیب اور مصنف

راجہ انور کو میں نے اپنے کالج کے زمانے میں ان کی بھرپور جوانی میں دیکھا تھا۔ 70 کی دَہائی کے وسط کی بات ہے۔ ہم تین دوست بینک روڈ راولپنڈی صدر میں گھوم رہے تھے۔ ہمارا ایک دوست زور سے چلایا۔ ”وہ دیکھو! راجہ انور!“ دراز قد، لمبے اور گھنے سیاہ بال، سیاہ ریش، سفید شلوار قمیض میں ملبوس سرخ و سفید رنگ کے راجہ انور دو تین ساتھیوں سمیت اُسی طرف چلے آرہے تھے، جہاں ہم کھڑے تھے۔

Read more

غصے کی خود کاشتہ فصل

اسد محمد خان بے شک اس عہد کم کمال میں اردو ادب کے ترکش کا خدنگ آخریں ہیں۔ کراچی میں مقیم اس مشت لعل و جواہر سے تعلق آشکار یا ربط دروں نہ رکھنے والے بدنصیب کو بلاتاخیر کور چشم اور کم سواد ننگ اسلاف کی فہرست میں شامل کر دینا چاہیے۔ اسد محمد خان نے کہانی کی بنت میں ایسا نسخہ ایجاد کیا ہے کہ وہی اس رنگ کے خاتم ہیں۔ برصغیر کے دور دراز منطقوں کے جغرافیے کے

Read more

سندھ کا تعلیمی بحران۔ ایک معروضی جائزہ

سب سے نقصان دہ طریقوں میں سے ایک تعلیمی عہدیداروں اور اساتذہ کی سیاسی تقرریاں ہیں۔ وزراء، وائس چانسلرز، اور اساتذہ اکثر قابلیت کے بجائے وفاداری کی بنیاد پر تعینات کیے جاتے ہیں۔ ایک قابلِ ذکر کیس میں سندھ کے ایک سابق وزیرِ تعلیم پر 23,000 غیر قانونی تقرریوں کا الزام لگا، جو بدانتظامی کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔

Read more

جناب شیخ کا نقشِ قدم

پہلی ملاقات ایک ادبی کانفرس کے دوران میں ہوئی۔ وہ سٹیج پر تشریف فرما تھے اور میں سامعین میں موجود تھا۔ کچھ استثنا کے ساتھ یہ صورت ہنوز برقرار ہے۔ کئی تقاریب میں ہم اکٹھے جاتے ہیں۔ وہ سٹیج پر براجمان ہوتے ہیں اور میں انھیں سامعین میں بیٹھ کر دیکھ دیکھ جیتا ہوں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ایک ہی ادارے میں کولیگ کی حیثیت سے انھیں بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ وہ جہاں دیدہ، زیرک، معاملہ

Read more

وزیراعظم کی نشست میں چند”آف دی ریکارڈ” باتیں

قومی ترانے کے خالق مگر مشرقی پنجاب کے جالندھر سے تعلق رکھنے والے حفیظ کو ’’اہل زبان‘‘ شاعر نہیں مانتے تھے۔ اسی باعث انہیں خود کو بقول ان ہی کے ’’بہت زور‘‘ لگا کر خود کو شاعر منوانا پڑا۔ صحافی کو شاعر کی طرح شناخت سے زیادہ اپنی ’’اوقات‘‘ منوانے کے لئے بہت زور لگانا پڑتا ہے۔ میرا اس حوالے سے تکالگ گیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1975ء میں اسلام آباد آگیا تھا۔ فیض احمد

Read more

فرحت اللہ بابر کے ساتھ میری "جَلن”

محکمہ اطلاعات سے وابستگی اور بعد ازاں پیپلز پارٹی اور صدر زرداری کی ترجمانی کے باوجود فرحت اللہ بابر صاحب خاموش طبع مگر شفیق و خلیق آدمی ہیں۔ ان سے ناراض ہونے کے لئے آپ کو سو بہانے ڈھونڈنا پڑیں گے۔ میں البتہ ان سے جل گیا  ہوں۔ کسی دور میں متحرک رہے ہر رپورٹر کی طرح میں نے بھی مختلف حکومتوں  اور سیاسی رہ نمائوں کے مشاہدے کے بعد بقول غالب کچھ یادیں ’’الگ باندھ رکھی ہیں‘‘۔ سوچا تھا

Read more

بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف: ایٹمی پروگرام کے بانیوں پر کیا بیتی؟

ستائیس مئی 1998 کی رات ہم نے روزنامہ نوائے وقت کے دفتر میں جاگ کر گزاری تھی۔ جس طرح بارہ اکتوبر 1990 کو نواز شریف کی حکومت کے خاتمے سے حوالے سے نام ور افسانہ نگار اشفاق احمد نے بارہویں شریف کا نام دیا تھا اسی طرح ہم نے بھی ستائیس اکتوبر کے رت جگے کو ستائیسویں کی رات قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس مرتبہ ستائیسویں کی رات عیسوی کیلنڈر کے حساب سے آئی ہے۔ ایٹمی دھماکے

Read more

تحریک انصاف کی مزاحمتی سیاست: ایک موقع یا مغالطہ؟

پاکستان تحریک انصاف گزشتہ دو برس سے مقتدر حلقوں کے زیرِ عتاب ہے۔ اگرچہ بظاہر یہ جماعت اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کے ساتھ سامنے آئی ہے، لیکن اس کے اندرونی رویے میں فوج مخالف جذبات کی کوئی گہرائی نظر نہیں آتی۔ ”حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھرپور مزاحمت اور اقتدار کے حصول میں اس کے کردار کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے لیے ذہنی طور پر آمادہ نہیں ہے۔ 1979 میں ذوالفقار علی بھٹو

Read more

آذری احسان فراموش نہیں

آذربائیجان کی ترقی، خوش حالی اور کامرانیوں کی خبریں پڑھتاہوں تو بہت کچھ یاد آ جاتا ہے۔ ہمارے قصے کہانیوں میں کوہ قاف کہلاتے پراسرار پہاڑوں کے دامن میں واقع یہ ملک ہر اعتبار سے بہت خوب صورت ہے۔ وہاں جانے کا اتفاق پہلی بار 1994ء کے موسم سرما میں ہوا۔ ان  دنوں فوجی اعتبار سے اس ملک سے طاقتور آرمینیا نے آذربائیجان کے سرحدی علاقے ناگورنوقرہ باغ پر حملہ کر کے نسلوں  سے آباد آذری آبادی کو وہاں سے

Read more

شناخت کے دھاگے، قوم کے ستون: سندھ کی لازوال میراث

اجرک کے شوخ رنگ اور سندھی ٹوپی کی پیچیدہ دست کاری محض روایتی لباس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ یہ وادی سندھ کی تہذیب کی جیتی جاگتی تاریخ ہیں، ایک ایسی شناخت سے ٹھوس روابط جو اس سرزمین پر ہزاروں سالوں سے پروان چڑھی ہے۔ یہ علامات، جو سندھ کی مقامی ہیں اور بلوچستان نیز جنوبی پنجاب کے سرائیکی بیلٹ میں بھی (مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں کے امتزاج کے ساتھ) قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں، ایک ایسے ثقافتی

Read more

کامریڈ چودھری فتح محمد کی پانچویں برسی

کامریڈ چودھری فتح محمد ایک انقلابی سیاسی رہنما، کسان تحریک کے بانی اراکین میں سے ایک اور پاکستان کے محکوم طبقات کے حقوق کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرنے والے سپاہی تھے، جو پیر، 25 مئی 2020 کی صبح انتقال کر گئے۔ چودھری فتح محمد 16 مئی 1923 کو ضلع جالندھر کے نزدیک ایک چھوٹے سے گاؤں ”چاہڑکے“ میں نچلے متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بی اے کے امتحان کے بعد انہوں نے برطانوی فوج میں کیڈٹ افسر

Read more

کالم لکھنا ہے

منگل 20 مئی کا دوسرا پہر شروع ہو چکا تھا۔ کالم قریب قریب مکمل ہو چکا تھا۔ اچانک برادرم فتح نصر نے حسب عادت Dictation بیچ میں چھوڑ کر تازہ خبروں پر ایک نظر ڈالی اور چونک کر ایک بڑی خبر سنائی۔ درویش ایک لحظے کو سکتے میں آ گیا۔ چند لمحات کی خاموشی کے بعد دھندلے پڑتے حافظے کی تختی پر عربی زبان کے دو جملے ابھرے۔ بے ساختہ کہا ’فالحمد للہ علیٰ ذالک۔ جزاکم اللہ احسن الجزائ۔‘ انسانی

Read more

پاکستانی سیاست میں خواتین کے لیے مخصوص نشستیں

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتین نے سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا، لیکن اس کردار کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں اور چیلنجز حائل رہے۔ قیامِ پاکستان سے لے کر 2024 کے عام انتخابات تک، خواتین کی سیاسی نمائندگی ایک ارتقائی عمل سے گزری ہے۔ اس مضمون میں خواتین کی پارلیمانی تاریخ، سیاسی جماعتوں میں ان کے ساتھ ہونے والا امتیازی سلوک، 2024 کے انتخابات میں ان کی شرکت اور موجودہ چیلنجز کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان

Read more

پاک بھارت تنازع کے تناظر میں، تاریخ، سیاست، دفاع اور قومی یکجہتی

حالیہ پاک۔ بھارت تنازع، جو مئی 2025 ء میں بھارت کے میزائل حملوں سے شروع ہوا، نے پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے 22 اپریل 2025 ء کو پہلگام حملے کے جواب میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ اور فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرانے سمیت بھرپور جوابی کارروائی کی، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا۔

Read more

دیر آید درست آید۔

رات کے سناٹے میں قیدِ تنہائی کے زخم بھی کبھی گنگنانے لگتے ہیں، اور سلاخوں سے پرے روشنی کی اک لکیر جب کسی دیوار پر پڑتی ہے تو وہ صرف سورج کا وعدہ نہیں ہوتی، امید کا استعارہ بھی بن جاتی ہے۔ قید و بند کی صعوبتیں تاریخ کے ہر بڑے لیڈر کے حصے میں آئیں، مگر جو بات انہیں بڑا بناتی ہے، وہ ان صعوبتوں کے دوران جنم لینے والی ”بصیرت“ ہے۔ اقتدار کے ایوانوں سے لے کر قفس

Read more

امریکہ کا بھارت کو حیران و پریشان کرنے والا مشورہ

غالب کا ’’ہم کہاں کے دانا تھے…؟‘‘ والا سوال عرصہ ہوا اپنی جبلت کا حصہ بنا لیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے میرا نہ ہونے کے برابر ’’نصرت جاوید آفیشل‘‘ کے نام سے چلایا یوٹیوب چینل بند ہوا تو خیال آیا کہ کسی نہ کسی کے دل میں کہیں نہ کہیں میرے بیان کردہ خیالات اب بھی کانٹے کی طرح چبھ جاتے ہیں۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت مجھ کو میسر نہیں۔ وہ مل بھی گئی تو شاید یہ

Read more

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج (میاں چنوں) زبوں حالی کا شکار کیوں ہوا؟

ہماری اکیڈمی دی ویژن میں ایک اسٹوڈنٹ جو اے ڈی اے کی کوچنگ لے رہا ہے، اس نے پوسٹ گریجوایٹ کالج کے متعلق بڑی دلچسپ بات بتائی، 2021 میں 10 ویں جماعت نمایاں نمبروں سے پاس کر لینے کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لیے اس نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کا رخ کیا۔ غریب گھر کا بچہ تھا، ایلیٹ مافیا جو اس ملک کے زیادہ تر وسائل پر قابض ہے اب پرائیویٹ کالجز کی ”چین“ بھی انہی کی

Read more

نہروں کا معاملہ: ناکامی کے طعنے سہنے والی پارٹیاں پھر ناکام ہوئیں؟

گزشتہ کئی دنوں سے سندھ میں نہروں کا معاملہ تمام معاملات پر چھایا رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ گرین انیشیٹو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کے لیے دریائے سندھ پر چھ نئی نہروں کی تعمیر بنی۔ جس کے بعد سندھ میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے اسے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا کر میدان گرماتے ہوئے سندھ میں روزمرہ زندگی کا کاروبار ہی ٹھپ کر دیا۔ بے شک پانی کا معاملہ زندگی اور موت کا مسئلہ

Read more

پیپلز پارٹی کی غلطیوں کا تسلسل

سندھ ہمیشہ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں پرامن خطہ رہا ہے، مگر سیاسی جدوجہد کے معاملے میں سندھ ہمیشہ آگے رہا ہے۔ چاہے وہ ون یونٹ کے خلاف تحریک ہو، جنرل ضیاء الحق کی آمریت ہو یا ایم آر ڈی کی تحریک، سندھ کے عوام نے ہر دور میں مزاحمت کی ہے۔ پانی کے مسائل پر بھی سندھ کے لوگ ہمیشہ سڑکوں پر نکلے ہیں، اور سندھ کی قوم پرست تحریکوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ اس تاریخ

Read more

نواز شریف کی میدان سیاست میں واپسی (2)

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 9 اپریل 1981ء کو پنجاب کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا وہ گزشتہ 40 سال سے ملکی سیاست میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں میاں نواز شریف کی 40 سالہ سیاسی زندگی میں جہاں تخت کی رعنائیاں شامل ہیں وہاں قید و بند کی صعوبتوں اور جلاوطنی بھی ان کی سیاسی زندگی کا حصہ ہے نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے لیکن

Read more

ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچوں کے لیے کراچی میں ادارہ ’سائنوسا‘ کیا کر رہا ہے؟

میرا تقریباً ہر دو سال پہ پاکستان آنا ہوتا ہے۔ ہر بار اس کی مدت ڈھائی تین ہفتے سے زیادہ نہیں ہوئی۔ کبھی کسی شادی میں شرکت تو کبھی کوئی اور خاص موقعہ لیکن اس دفعہ میرا ہدف ساڑھے تین ماہ قیام کا تھا تاکہ کراچی میں واقع عورتوں کے مفت کوہی گوٹھ اسپتال کی مڈوائفری طالبات کے ساتھ گروپ اور انفرادی تھرپی کا سلسلہ شروع کر سکوں۔ جو ملازمت کو خیر باد کہے بناء ممکن نہ تھا۔ اس دوران

Read more

طالبان کے قدموں تلے کچلا افغانستان

پاکستان کی مقتدرہ نے ہمیشہ افغانستان کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست ماننے کے بجائے اسے اپنا پانچواں صوبہ سمجھا ہے۔ موجودہ سیاسی لیڈرشپ میں آدھے تو ضیاء الحق کو اپنا پدر تسلیم کرتے ہی ہیں۔ ہم نے ان لوگوں کے پدر خانوں میں بھی ضیاء کا نام دیکھا ہے۔ جو اپنا امام ذوالفقار علی بھٹو کو مانتے ہیں۔ خیر یہ بات کسی سے ڈکی چھپی تھوڑی ہے۔ کہ حکمت یار، ربانی اور مسعود کن کی حکومت کے دوران مملکت

Read more

ذہانت پر ”دیدہ وروں“ کی اجارہ داری

سیاست کے بارے میں ان دنوں ایک لفظ لکھنے کو بھی دل مائل نہیں ہوتا۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ جسے 1970 ء کی دہائی سے ”سیاست“ سمجھتا رہا وطن عزیز میں عرصہ ہوا ختم ہو چکی ہے۔ 1980 ء کی دہائی کے وسط میں جنرل ضیاء نے حبیب جالب کے بتائے ”یہ جو دس کروڑ ہیں۔ جہل کا نچوڑ ہیں“ یعنی گلی محلوں میں رینگتے ”عوام“ کے منتخب نمائندوں کو غیر جماعتی انتخاب کے نتیجے میں اقتدار و

Read more

کیا بھٹو کے دادا نے ہندو مختیار کار کو قتل کیا؟

تحریر و تحقیق: علی بھٹو ترجمہ و تدوین: اسرار ایوبی 2 نومبر 1896 کو وڈیرہ غلام مرتضیٰ بھٹو، جو بعد میں پاکستان کے وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دادا بنے، صبح 7 بج کر 35 منٹ پر نوڈیرو سے لاڑکانہ جانے والی ریل گاڑی پر سوار ہوئے۔ یہ نوجوان وڈیرہ دودا خان بھٹو کا پوتا تھا، جو بالائی سندھ کے سرحدی ضلع کا سب سے بڑا زمیندار اور شکارپور کلکٹریٹ کے ممتاز ترین افراد میں شامل تھا۔ اسی صبح،

Read more

معنی کی تلاش۔ بدعت اور انحراف کی مثال

اُردو افسانے کی روایت کو سوا صدی گزر چکی ہے۔ اس دورانیے میں اِس صنف نے کئی رجحانات سے استفادہ کیا اور خود کو بدلتے تقاضوں سے ہمیشہ ہم آہنگ رکھا۔ ترقی پسند افسانہ نگاروں نے اس فن کو صحیح معنوں میں برتا اور ایسے افسانے تخلیق کیے جن کو عالمی ادب کے رو برو رکھا جا سکتا ہے۔ اردو افسانے کے ترقی پسند دور کو افسانے کے زریں دور سے تعبیر کیا جائے تو بے جا نہ ہو گا،

Read more

پاکستان کی سیاست اور جیلیں!

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمیشہ انتخابات کے نتیجوں میں ایسی حکومتیں آنی چاہئیں جو ملک کے عوام کی اُمیدوں، ضرورتوں اور خواہشات کو نہ صرف سمجھیں بلکہ ان سب چیزوں کا مداوا بھی کریں۔ پاکستان میں متعدد انتخابات ہوتے رہے مگر صرف مراعات یافتہ طبقے ہی کے افراد کامیابی کے زینوں پر چڑھتے رہے۔ پاکستان کی سیاست کا منظر نامہ ہمیشہ ہی سے ہنگامہ خیز رہا ہے۔ پاکستان کی مختصر سی سیاسی تاریخ کو پڑھنے سے پتا چلتا

Read more

دس اپریل اور حسنِ اتفاق

دو دن قبل 10 اپریل کی تاریخ گزری ہے۔ 10 اپریل کی تاریخ دنیا بھر میں بہت سے واقعات کے اعتبار سے اہم ہے۔ آئیے اِن واقعات کا مختصر مطالعہ کرتے ہیں جو دلچسپی سے بھرپور ہیں۔ کیلنڈر کا 100 واں دن دس اپریل کہلاتا ہے جس کے بعد سال میں 265 دن رہ جاتے ہیں۔ اپریل کی دس تاریخ نیوکلیئر ٹیسٹ کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔ یہ محض اتفاق تھا یا کوئی اور وجہ کہ سوویت

Read more

کیا جلسے الیکشن جتوانے کی ضمانت ہوتے ہیں؟

پاکستانی سیاست میں جلسوں کو ہمیشہ غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے۔ رنگ برنگے جھنڈے، گونجتے نعرے، قائدین کی پُرجوش تقاریر، اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر۔ یہ سب کچھ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے فتح کا منظرنامہ پیش کرتا ہے۔ لیکن جب اصل میدان یعنی بیلٹ بکس کھلتے ہیں، تو اکثر وہی ہجوم خاموش ہو جاتا ہے، اور نتیجہ حیران کن نکلتا ہے۔ تو سوال یہ ہے : کیا جلسے واقعی الیکشن جتوانے کی ضمانت ہوتے ہیں؟ حقیقت

Read more

بلوچستان میں بد امنی کے اسباب اور حل

بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، ترقی کے لحاظ سے باقی ملک سے کافی پیچھے ہے۔ یہاں کے عوام طویل عرصے سے احساسِ محرومی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجوہات میں بنیادی سہولیات کی کمی، تعلیمی اور معاشی پسماندگی اور سیاسی عدم استحکام قابل ذکر عوامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کی سیاست میں روایتی قبائلی نظام کا گہرا اثر رہا ہے۔ یہاں کے سردار اور نواب تاریخی طور پر طاقت کے مراکز

Read more

پاکستان میں صنفی مساوات: مستقل چیلنجز اور پیش رفت

پاکستان میں صنفی مساوات کی جانب سفر نے کئی مستقل چیلنجز اور کچھ پیش رفت دیکھی ہے۔ صنفی تفاوت کی ایک اہم وجہ معاشرتی صنفی اقدار ہیں۔ پاکستان میں عمومی طور پر مردوں کو خاندان کا کفیل تصور کیا جاتا ہے جبکہ خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور بچوں اور خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال کریں، اور یہ سارا کام وہ بغیر کسی داد و تحسین یا معاوضے کے انجام دیتی ہیں۔

Read more

اوجڑی کیمپ واقعہ

ایک واقعہ سر زمین پاکستان پر 10 اپریل 1988 بروز اتوار نو بج کر پچاس منٹ کو ہوا۔ یہ واقعہ راولپنڈی اور اسلام کے سنگم پر فیض آباد میں ہوا۔ جسے اوجڑی کیمپ حادثہ یا واقعہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ واقعہ کچھ یوں تھا کہ فیض آباد میں اوجڑی کیمپ کے اندر اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کے باعث بم پھٹنے لگے۔ اسلحہ ڈپو کے اندر مزائل، راکٹ لانچرز بارود کا بڑا ذخیرہ تھا۔ جس میں

Read more

پاکستان میں جہاد کے نعرے: شہباز و نواز شریف بیلا روس کے دورے پر

وزیر اعظم شہباز شریف ایک ایسے وقت میں دو روزہ سرکاری دورہ پر بیلا روس گئے ہیں جب ملک کے علما فلسطین آزاد کرانے اور غزہ کے باسیوں کی حفاظت کے لیے عوام کو ’جہاد‘ کے لیے تیار کر رہے ہیں، بلوچستان میں سیاسی احتجاج کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے اور امریکی اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نئے معاشی چیلنجز سامنے آرہے ہیں۔ بیلا روس مشرقی یورپ میں 90 لاکھ آبادی کا ایک چھوٹا سا

Read more

بڑا کم ظرف تھا جو کر گیا ویراں شاموں کو

30 نومبر 1967 کو جب پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تو نوجوان احمد رضا قصوری بھی اس میں شامل ہو گئے۔ ان کے خاندان نے 1970 سے پہلے کبھی کسی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیتا تھا۔ 7 دسمبر 1970 کو پاکستان کے پہلے اور تباہ کن عام انتخابات میں احمد رضا قصوری بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 30 سال کی عمر میں قومی اسمبلی کے رکن بن گئے لیکن کچھ عرصے بعد اپنے مزاج کی

Read more

پاکستان کی سیاست اور جیلیں

ہونا تو یہ چاہیے کہ ہمیشہ انتخابات کے نتیجوں میں ایسی حکومتیں آنی چاہئیں جو ملک کے عوام کی اُمیدوں، ضرورتوں اور خواہشات کو نہ صرف سمجھیں بلکہ ان سب چیزوں کا مداوا بھی کریں۔ پاکستان میں متعدد انتخابات ہوتے رہے مگر صرف مراعات یافتہ طبقے ہی کے افراد کامیابی کے زینوں پر چڑھتے رہے۔ پاکستان کی سیاست کا منظر نامہ ہمیشہ ہی سے ہنگامہ خیز رہا ہے۔ پاکستان کی مختصر سی سیاسی تاریخ کو پڑھنے سے پتا چلتا ہے

Read more

سیاسی انبوہ میں تنہا، تاج حیدر

ستر کے عشرے میں کراچی یونیورسٹی میں این ایس ایف (رشید حسن خان گروپ) کے طلبہ کراچی کے جن نوجوان رہنماؤں اور دانشوروں سے متاثر تھے۔ ان میں سر فہرست معراج محمد خان اور تاج حیدر تھے۔ تاج حیدر کی شادی اسی زمانے میں ہوئی تھی اور ہمارے گروپ کے طلبہ ان کے ولیمے میں مدعو تھے۔ مجھے یاد ہے میں نے ریگل چوک سے انہیں تحفے میں دینے کے لئے داس کیپیٹل کا تین جلدوں پر مشتمل سیٹ خریدا

Read more

ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان

پاکستان کی سیاست کا المیہ ہے۔ انتقام کی سیاست ایک دوسرے کا وجود ہی ختم کرنے کی کوشش میں اپنا بھی سب کچھ اس آگ میں بھسم کر دیتی ہے جب نوبت یہاں تک پہنچ جائے کہ ”میں نہیں تو کچھ بھی نہیں“ تو پھر سیاسی نظام کا تلپٹ ہوجانا غیر معمولی بات نہیں ہوتی۔ اقتدار پر قبضہ کرنے اور سیاسی مخالف کو اقتدار سے نکالنے کے لئے ہر حربہ کو جائز تصور کر لیا جائے اور بات ”قبر“ ایک

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل

ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے عہد وزیر اعظم میں بہ لحاظ عہدہ جس زریں جرنیل کو فوج کا سربراہ بنایا اسی ضیاء الحق نے 5 جولائی 1975 کو اس کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لاء لگا دیا جو 11 برس پر محیط رہا۔ اس وقت بھی ایک سازش کے تحت آج ہی کی طرح تقریباً ساری سیاسی جماعتیں پی پی کے خلاف اتحادی بن گئیں تھیں جنھوں نے کھل کر ضیائی مارشل کی حمایت کی تھی، مٹھائیاں بانٹیں

Read more

جو قتل ہوا، وہ زندہ ہے

ذوالفقار علی بھٹو برصغیر کی تاریخ میں مخلوق خدا، مسلمانوں اور پھر ان دونوں میں موجود اکثریتی تعداد یعنی غریب، کمزور، بے بس، مقہور، مظلوم، بدبختیوں کے شکار انسانوں کے مایوس صحرا میں ان کے لئے صدائے ایمان و یقین، صدائے عزم و جہد، صدائے وقار و احترام بن کے ابھرا، گونجا، چمکا، تھرتھرایا، لوگوں نے اسے جئے بھٹو کے جھنکار آمیز نعروں کی یلغار میں کندھوں پہ اٹھا کے اعلان کیا، ہم ذلت کے مارے لوگوں کی صف میں

Read more

مسائل میں سلگتا پاکستان اور نواز شریف کی خود ستائی

بلوچستان میں احتجاج اور لانگ مارچ کیے جا رہے ہیں، فوجی قیادت ہر قسم کی دہشت گردی اور غیر ملکی پراکسی گروہوں کو ختم کرنے کا عزم کر رہی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کر کے ملک کی بیمار معیشت کے لیے نیا چیلنج پیدا کر دیا ہے تاہم حکمران مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو شہباز شریف کی صورت میں ایسا لیڈر دکھائی دیتا ہے جو ملک کو

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال (آخری قسط)

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے شائع ہونے والے سپلیمنٹ نے اپوزیشن کو تنقید کا موقع مل گیا دیدہ زیب سپلیمنٹ کے ہر صفحہ پر مریم نواز کی بڑی تصویر بھی اپوزیشن کی آنکھوں میں چبھتی تھی۔ اگر ہر صفحہ پر مریم نواز کی تصاویر کی بجائے پراجیکٹس بارے میں مواد و تصاویر شائع کی جاتیں تو یہ ”کاؤنٹر پروڈکٹو“ نہ ہوتا مریم نواز اب سوشل میڈیا پر کسی مہم کی

Read more

عوام ناخواندہ ہو سکتے ہیں جاہل نہیں

” پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے لیکن اس میں نئی بات کیا ہے ؔ؟“ جب یہ طنزیہ جملہ، بڑے پیمانے پر لکھا، بولا اور سنا جانے لگے تو اس سے لطف لینے کی بجائے اپنی لاچارگی پر ماتم کرنا چاہیے۔ اس طرح کی کڑوی اور زہر میں بجھی باتیں مفلس عوام کم، دانشور، متوسط و خوش حال طبقات کے لوگ زیادہ کرتے ہیں۔ ایسی باتیں کرنے والوں سے جب ملک کے اس حال تک پہنچنے کا سبب

Read more

ذوالفقار علی بھٹو اور نشانِ پاکستان

وطن عزیز پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست کا ایک ایسا نام ہیں جن کی سیاست سے آپ اختلاف کریں یا اتفاق لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ پاکستانی سیاست نہ صرف ان کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہے بلکہ انہوں نے پاکستانی سیاست پر اتنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں کے آج بھی پاکستانی سیاست میں ان کے نام کی گونج سنائی دیتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہی پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار

Read more

جمہوری شین قاف اور آمریت کا لام کاف

23 مارچ کو یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب سے حسب روایت سربراہ مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کیا۔ کل بارہ منٹ کی تحریری تقریر پڑھنے میں ایک دو جگہ پر انہیں الفاظ کی ادائیگی میں کچھ دقت پیش آئی۔ اس بے معنی قضیے کو لے کر سوشل میڈیا پر بیٹھے انقلابی چوزوں نے ہڑبونگ مچا رکھی ہے۔ پاک پتن کی جامعہ ’رحونیت‘ میں ہوش و خرد کا زر خالص ادا کر کے بے سمت دیوانگی کا سودا کرنے والا

Read more

وفاداری بشرط استواری

ہمارے بچپن کی یادوں میں پرائمری جماعت کے درس عمر کے کسی حصے میں بھی فراموش نہیں ہوتے، ان نصابی اسباق میں اکثر سماجی برائیوں کے نقصانات کو سبق یا کہانی کی صورت میں پیش کیا جاتا تھا، ہمیں سبق کے ذریعے دھوکہ دہی اور جھوٹ کی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کی جاتی تھی تاکہ ہمارے اندر سماجی تہذیب و شائستگی کے ساتھ سماج کے برتاؤ میں ایماندار رہنے پر ترجیح دی جائے اور ہمیں جھوٹ اور دھوکہ

Read more

گاؤں تا شہر اقتدار بھوک کا راج

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہر اقتدار کی شاہ فیصل مسجد میں ایک مخیر انسان نے مسجد آئے سیاحوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا تھا مگر جس طرح عوام اس پر ٹوٹ پڑی تھی تو ایسے لگ رہا تھا جیسے دشمن ملک کی فوج پر ٹوٹ پڑی ہو ویسے تو یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کسی مخیر انسان نے مفت دسترخوان لگا کر عوام کے لئے افطاری کا اہتمام کیا ہو اور

Read more

کیا ہم نئی سوچ کو اپنانے کے لیے تیار ہیں؟

پاکستان کو اپنی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران پر قابو پانے کا امتحان درپیش ہے۔ معاشی تنزلی کے رکنے پر بحالی کا مرحلہ آئے گا جس کے بعد ترقی کی شرح میں اضافے کی کوئی امید پیدا ہو گی۔ ان مشکل حالات میں دہشت گرد حملوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ کا خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ ملک بالخصوص، پچھلے چھیالیس سالوں سے جن حالات سے گزر رہا ہے موجودہ معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی

Read more

مولانا کوثر نیازی

ایک اعلیٰ پائے کے سیاست دان، عالم دین، خطیب و مقرر، شاعر، صحافی، ادیب اور دانشور تھے۔ فروری 1934 ء کو میانوالی کے مردم خیز علاقہ موسیٰ خیل میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ان کے والد فتح خان نیازی اور چچا مظفر خان نیازی اپنے علاقے کی پر اثر شخصیات تھیں۔ کوثر نیازی کا پیدائشی نام محمد حیات خاں تھا۔ مدرسہ کی ابتدائی تعلیم کے دوران ہی شعر و شاعری شروع کر دی تو اپنا

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال پارٹ3

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبہ میں عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہیں لیکن ان اقدامات پر عمل درآمد کے لئے موثر مانیٹرنگ کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ، وزیر و سیکریٹری صحت کی طرف سے صوبے کے ہسپتالوں کے دورے سے یقیناً مثبت نتائج برآمد ہوں گے لیکن مریم نواز نے اپنے حالیہ دورہ میو ہسپتال کے دوران ایم ایس ہسپتال کی جس طرح

Read more

جیل بیتی۔4

میرے کچھ صاحبِ ذوق دوستوں نے ان مضامین کے سلسلے کی پہلی قسط میں راجہ انور کی کتابوں پر کچھ ایسے تبصرے کیے کہ مجھے ایک بار پھر پیچھے لوٹ کر انہی دو کتابوں کا مزید ذکر کرنا پڑ رہا ہے۔ ”بڑی جیل سے چھوٹی جیل تک“ میں راجہ انور نے کتاب کے آخری حصے میں ان بنیادی اراکین پی پی پی کا ذکر کیا ہے جن میں سے کچھ کو بدلتی رتوں نے پارٹی سے جدا کر دیا اور

Read more

شکرگزاری کے مریض

آج کل ہماری سیاست نسلوں سے منتقل کی گئی ”شکرگزاری“ کے لا علاج مرض میں اس قدر مبتلا ہے کہ علم اور دانش کی منتقلی کے بجائے اب ہم ”دہشت گردوں“ کی امریکا حوالگی یا منتقلی پر پھولے نہیں سما رہے اور ہمارے حکمران اور اپوزیشن کہلائی جانے والی جماعت تحریک انصاف کا بس نہیں چلتا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قدم بوسی کر کے ”شکر گزاری“ پہ سجدہ ریز ہو جائیں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک

Read more

پاکستان بیت المال کی ملک گیر اہتمام رمضان مہم

غربت پاکستان سمیت دنیا بھر کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ پہلے یہ صرف تیسری دنیا کا مسئلہ سمجھا جاتا تھا لیکن امیگرنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خاص طور پر یوکرین روس جنگ کے باعث عالمی کشمکش اور سرمایہ دارانہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کے پیش نظر ترقی یافتہ ممالک کو بھی غربت اور اس سے جڑے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ دنیا اب پوسٹ ماڈرنزم سے پوسٹ پوسٹ ماڈرنزم بیانئے کے عہد میں داخل ہو چکی ہے

Read more

چیئرمین سینٹ کی رولنگ،”سانپ کے منہ میں چھچھوندر”

یہ کالم جب انٹرنیٹ کے مختلف پلیٹ فارموں پر پوسٹ ہو جائے تو اس کے نیچے عموماََ عاشقان عمران کی گالیاں ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔ گالی دینے سے پرہیز کے عادی پرانی وضع کے اس صحافی کو صرف یاد دلانے پر اکتفا کرتے ہیں کہ زمانہ بدل چکا ہے۔ میرا فرسودہ اور مفلوج ہوا ذہن عمر کے آخری حصے میں داخل ہونے کی وجہ سے بدلتے وقت کی ضروریات اور حرکیات سمجھنے کے قابل نہیں رہا۔ بہتر یہی ہے

Read more

کریں گے اھل نظر تازہ بستیاں آباد

ازل سے کائنات میں پانی انسانی زندگی کی ضمانت رھا، اگرچہ طوفان نوح نے سلسلہء زیست کو درپیش اس مہلک خطرے سے بہت عرصہ پہلے ھی آگاہ کردیا تھا مگر ناگزیر شرط زندگی کے طور پر یہ ترجیحات انسانی میں اولیں اور تابع ضرورت رھا. اور موسموں کی شدت کے ساتھ کم یا زیادہ بادوباراں کے نتیجے میں خُشک سالی اور سیلاب دونوں کو مشیتِ ایزدی سمجھتے ھوئے نبھایا گیا۔ اکیسویں صدی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کے حجم،

Read more

جدید معاشرہ اور صنفی امتیازات

دینِ اسلام میں کوئی عورت حکمران یا کسی ملک کی سربراہ نہیں بن سکتی۔ علمائے اسلام کا خیال ہے کہ امورِ سلطنت کی نظامت مرد کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا اس لیے کہ عورت میں کچھ طبعی کمزوریاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ شرعی حدود ہیں جس کے باعث وہ مردوں کے شانہ بہ شانہ مجالس و تقریبات میں شامل نہیں ہو سکتی۔ کچھ علما نے تو پیغمبرِ اسلام کی حدیث بھی پیش کی ہے کہ وہ

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال ( 1 )

8 فروری 2024 ء کے انتخابات کے نتیجہ میں قائم ہونے والی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپوزیشن کے ایجی ٹیشن، مظاہروں، اور ہنگامہ آرائی کے باوجود چل رہی ہیں۔ پی ٹی کی طرف سے ایجی ٹیشن کے نتیجے میں وفاقی حکومت گری ہے اور نہ ہی پنجاب میں مریم نواز کی حکومت کے لئے کوئی مشکل صورت حال پیدا ہوئی ہے جہاں تک کے پی میں علی امین گنڈاپور کی حکومت کا تعلق ہے ایک سال کے دوران دو تین

Read more

تشدد کی نئی لہر کا محرک کون ہے؟

پچھلے 45 سال سے دو بڑی افغان جنگوں کے دوران جہادی کارکنوں کے سرچشمہ کی حیثیت رکھنے والے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکہ میں ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد کی شہادت بڑی پالیسی شفٹ کا شاخسانہ دکھائی دیتی ہے۔ چار دہائیوں پہ محیط عالمی طاقتوں کی ”گریٹ گیم وار فیئر“ کے دوران مدرسہ حقانیہ ہمارے نیشنل سیکورٹی بیانیہ کا نقاب ابہام ہونے کی وجہ سے خاصی اہمیت کا حامل رہا چنانچہ جامعہ حقانیہ تک خود

Read more

پوٹھوہاری میں ترجمہ نگاری کی روایت

خالق کائنات نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی اسے بولنے اور سننے کا ہنر بھی عطا کیا، بولنے اور سننے کا تعلق کسی نہ کسی زبان سے ہوتا ہے جو ہر انسان بولتا یا سنتا ہے، کرہ ارض پر اس وقت اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں زبانیں لازمی بولی جاتی ہیں، کچھ زبانوں کو بولنے والے دستیاب نہیں رہے تو وہ معدوم ہو چکیں، کچھ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں اور کچھ زبانیں ایسی بھی ہیں جنہیں سیکھنے

Read more

ڈاکٹر مہدی بہاراں پہ خاک ڈال گئے

23 فروری 2022 کی دوپہر عین اس گھڑی جب اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان میں اظہار کی آزادی پر تازہ ترین ریاستی حملے پیکا (PECA) کے سیکشن 20 پر عمل درآمد روک رہی تھی، لاہور کی ایک نواحی بستی میں صحافت کی آزادی کے ایک بہادر سپاہی ڈاکٹر مہدی حسن نیند کے عالم میں بغیر آہٹ کیے ابدی نیند کی وادی میں اتر گئے۔ ٹھیک ساٹھ برس پہلے 24 سالہ مہدی حسن ایوب آمریت کے خلاف ایک مضمون لکھنے کی

Read more

ڈاکٹر مہدی حسن: ایک متمدن شخص کی یادیں

ڈاکٹر مہدی حسن کا شمار پنجاب یونیورسٹی کے ان چند اساتذہ میں ہوتا تھا جو اپنی بات کھلے اور واشگاف انداز میں کرنے کے عادی تھے۔ ان کا تعلق بائیں بازو کے ساتھ تھا۔ ترقی پسند ہونے کے دعوے دار تو بہت سے تھے لیکن صرف مہدی صاحب تھے جو ہر قسم کی مصلحت شناسی سے بالاتر تھے۔ انھوں نے اس کی قیمت بھی ادا کی لیکن اپنے اصولوں سے کبھی انحراف نہیں کیا۔ یہ بڑی بد قسمتی کی بات

Read more

روحانی رشتوں میں ملبوس جنسی درندے

پاکستان میں چور وہی ہوتا ہے جو پکڑا جائے اور کیس کی اندراج سے پہلے مک مکا کر کے خود کو ’باعزت‘ چھڑا نہ سکے، ورنہ یقین کریں، اکثر لوگ سوشل میڈیا پر جن برائیوں کا ذکر کرتے ہیں، خود بھی انہی برائیوں میں پڑے ہوئے ہیں، بس موقع نہیں ملتا یا پکڑے نہیں گئے ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی اور کالج کے کسی لیکچرار اور پروفیسر (میل فیمیل دونوں ) کے لئے یہ کیا کم ہے، کہ وہ قحط النساء پر

Read more

سر سکندر حیات خان آف واہ سے سردار سکندر حیات تک

قیام پاکستان سے قبل کی سیاست کے ایک اہم سرخیل متحدہ پنجاب کے پہلے مسلمان گورنر و پہلے مسلمان وزیر اعظم سر سکندر حیات خان مرحوم آف واہ کے پوتے، ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے دو مرتبہ 1988 اور 1993 میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے اور 1993 میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات رہنے والے سردار سکندر حیات خان کی چند ماہ بیشتر 7 اکتوبر 2024 بروز سوموار کو لاہور میں رحلت سے پنجاب کی سیاست سے

Read more

راجہ انور کی ماضی کی یادوں کا حمام

راجہ انور کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ ہم انھیں اپنے زمانہِ طالب علمی سے جانتے ہیں اور انہی دنوں میں راولپنڈی میں ایک دفعہ ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ بہت عرصہ بعد دوسری ملاقات برمنگھم میں اُن کے کالموں کی کتاب ”بازگشت“ کی تقریب رونمائی میں ہوئی۔ 2022 ءمیں برطانیہ میں قیام کے دوران ایک دن سدرہ بیٹی نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں چلنے کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی سہیلی انیتا

Read more

ایک ملاقات

کل کی شام ایک یادگار اور امید افزا شام بنکر ابھری۔ جب میں اور بینا گوئندی قریب شام سات بجے قدر تاخیر سے یعنی ایک گھنٹہ ٹریفک کے بے ہنگم ہجوم سے زگ زیگ کرتے برادر فکر و نظر جناب وجاہت مسعود صاحب کے دولت خانہ پر حاضر ہو گئے بہن تنویر اور بیٹی کامنی نے فقید المثال خوش آمدید کہا۔ نیلم احمد بشیر پہلے تشریف لا چکی تھیں۔ وجاہت بھائی سے یہ ملاقات گو عرصہ دراز کے بعد ہوئی

Read more

گرگ آشتی

کل رات خبر آنکھوں سے گزری کہ بنگال یعنی ہمارے روٹھے ہمسفر دوست جو کبھی مشرقی پاکستان کہلاتا تھا، میں انقلاب پسندوں نے شیخ مجیب کی تاریخی رہائش گاہ کو فاشزم کی باقیات کہہ کر مسمار کر دیا ہے۔ اسی امثال کئی خبریں روز آنکھوں سے گزرتی ہیں، انقلاب پسندوں کی خبریں، جمہوریت پسندوں کی خبریں جیسے کہ چند روز پہلے میرے دیس میں بھٹو و بے نظیر کے جانشینوں نے اسمبلی میں حق آزادی اظہار رائے پہ کالا قانون

Read more

دیسی ٹوٹکے اور ناف کا سرطان

اپنا دل بہلانے کو بھلے کوئی بھی خود کو افلاطون قرار دے سکتا ہے لیکن ہم میں سے ہر ایک کو اپنے علم کی حدود اور لاعلمی کی وسعت معلوم ہے۔ رعونت ایک حنوط شدہ پرندہ ہے جو پرواز تو کیا، اڑان بھرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ اعترافِ عجز میں بہتری کا امکان موجود رہتا ہے جو غرور کے دھندلکے میں مسدود ہو جاتا ہے۔ صحافت میں یہ اصول روزمرہ زندگی سے کہیں زیادہ موزوں طور پر منطبق ہوتا ہے۔

Read more

گرینڈ ڈائیلاگ

پاکستان کا سیاسی ماحول تو ہمیشہ کی طرح گرم ہی ہے اور یہ ایسا ہی رہے گا جس کی دو نہایت بنیادی وجوہات ہیں۔ اول انتخابات میں نامعقول مداخلت اور انتخابی نتائج پر سیاسی جماعتوں کا عدم اعتماد آج ایک جماعت پسندیدہ ہے تو کل دوسری، چلیں ایسا ہی سہی مگر یہ جو باری باری ان جماعتوں کی قیادت کو زیر عتاب لانا بھی تو ایک ریت بن چکا ہے۔ مگر صاحب اس کی ذمہ دار بھی سیاسی قیادت ہی

Read more

تھرڈ برٹش ایمپائر: ڈومینین ریاست تا دولت مشترکہ کی تشکیل

امریکی قوم نے کم و بیش پونے دو سو سال تک برطانوی استبدادیت، جبّر اور غلامی کا طوق پہنے رکھا جو بالآخر چار جولائی 1776 ء کو اعلان آزادی کی صورت میں ختم ہوا۔ شمالی امریکا میں برطانیہ کے زیر تسلط تیرہ کالونیز (ریاستوں ) نے برطانوی غلامی سے آزادی کا نقارہ بجایا اور نوآبادیاتی امریکا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد فرانس کے ساتھ اتحاد کیا تاکہ برطانوی وحشت و بربریت کے خلاف لڑا جا سکے اور

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم ( 5 )

ہمیں ڈاکٹر ہارنگی راکوش مونیکا صاحبہ کی طرف سے ای میل آ چکی تھی، ڈاکٹر مونیکا ہمارے ڈاکٹرل اسکول کی سیکرٹری تھیں، ہم صبح جلدی جاگے، آج ناشتہ فجر کی نماز سے بالکل متصل تھا، تیار ہوئے اور ڈاکٹر جوزف پاپ کے ساتھ میٹنگ کے لئے روانہ ہو گئے، ہمیں بعد میں احساس ہوا کہ ہماری تیّاری پاکستانی انداز کی تھی نہ کہ یورپی انداز کی، یعنی ہم نے پاکستانی اعتبار سے رسمی لباس زیب تن کیا تھا یعنی پینٹ

Read more

صحافی اب ریاست کا چوتھا ستون نہیں رہے

اسلام آباد کے نوجوان صحافیوں کی اکثریت بہت مایوس ہے۔ انہیں قوی امید تھی کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے نہایت ”عجلت“ میں منظور کروائے پیکا قوانین کو صدر آصف علی زرداری لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ توثیقی دستخط کرنے کے بجائے انہیں نظرثانی کے لئے پارلیمان کو واپس بھجوادیں گے۔ دریں اثنا صحافیوں کے ایک گروپ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنے تحفظات کو تحریری طور پر بیان کرے۔ ان پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے پیکا قوانین

Read more

پڑوس سے ہی کچھ سیکھ لیں

پاکستان، بھارت اور چین عمر کے لحاظ سے ہم عمر ممالک ہیں۔ چین اور بھارت اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑے ہیں۔ چین پاکستان اور بھارت سے 2 سال عمر میں چھوٹا لیکن معاشی اعتبار سے اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ نو آبادیاتی نظام میں معاشی استحکام کی اہمیت کو جتنے بہتر انداز سے چین نے سمجھا ہے خطے میں ایسی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ 1948 تک بدترین خانہ جنگی کا

Read more

دہم کی مطالعہ پاکستان میں مریم نواز، کلثوم نواز کا تذکرہ

گزشتہ چند روز سے یہ بات زبان زدِ عام ہے کہ دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کے نئے ایڈیشن میں کلثوم نواز اور مریم نواز پر ایک مکمل باب یا تذکرہ شامل کیا گیا ہے جبکہ کتاب کے سرورق پر مریم نواز کی تصویر بھی شائع ہوئی ہے۔ ابلاغ کے مختلف پلیٹ فارم اور بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے اس پر ”تشویش“ بھی سامنے آئی اور اس ضمن میں تنقید کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھائے گئے۔ اسی ”تجسس“

Read more

تاریخ کا کنارہ اور خوابوں کی کاشت کاری

تمام آبی دھاروں کی طرح تاریخ کے بھی دو کنارے ہوتے ہیں۔ سیاسی شعور جانچنے کا پیمانہ یہ ہے کہ وقت کے کس نقطے پر ہم نے تاریخ کے دریا کے کس کنارے کا انتخاب کیا۔ یہ رائے لمحہ موجود کے سیاسی، معاشی اور تمدنی تضادات کی روشنی میں قائم کی جاتی ہے لیکن اس رائے کے درست یا غلط ہونے کی ذمہ داری خود تاریخ نے اٹھا رکھی ہے۔ پچھلے پچیس برس دیکھ لیجیے۔ ہر آمریت نئے سرے سے

Read more

محمد صدیق الفاروق مرحوم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد صدیق الفاروق طویل علالت کے باعث گزشتہ ماہ 15 دسمبر 2024 بروز اتوار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور دوسرے روز پیر کی صبح 11 بجے ایچ الیون  قبرستان اسلام آباد میں نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم ایک عرصے سے دل اور گردوں کی بیماریوں کا شکار تھے جس نے انہیں بہت لاغر اور کمزور کر دیا تھا۔ مرحوم نے ایک

Read more

القادر مِس ٹرسٹ کیس

  اربوں انسان مذاہب سے روحانی و دنیاوی راہ نمائی حاصل کرتے ہیں، مذہبی احکامات کی روشنی میں اچھا انسان بننے کی کوشش کرتے ہیں، اور اپنی دنیا و عقبیٰ سنوارنے کی سعی کرتے ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی درست ہے کہ ہر طاقت ور نظریے کی طرح مذہب کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے۔ ہزاروں سال سے بالا دست طبقات اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے مذہب کی چھتری تلے پناہ لیتے رہے ہیں، بادشاہوں کاالوہی حقِ حکمرانی اور کاہنوں

Read more