ایک زوال زدہ معاشرے کی المناک کہانی


وہ اینکر مائیک لے کر بازار میں جا گھسا اور سب سے سوال کرنے لگا
آپ بل گیٹس کو جانتے ہیں؟
نوجوان بولا۔ مائیکرو سافٹ والا
مکیش امبانی کون ہے؟

انڈیا کا امیر ترین بلکہ شاید دنیا کے بھی ٹاپ ٹین امیروں میں شامل ہے۔ کاؤنٹر پر شاپنگ کرتی لڑکی مسکرا کر بولی

ٹام کروز سے واقف ہو؟

صاحب! انگریزی فلموں کا بڑا ہیرو ہے۔ ایکشن ویکشن کرتا ہے۔ میرے تو چھوٹے بیٹے کو بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

طیب اردوان کا پتا ہے مولانا؟
لو بتاؤ۔ مسلمانوں کی آخری امید ہے حضور۔ آخری۔ کفار کے لیے خطرے کی گھنٹی
کرسٹینا رونالڈو بارے کچھ علم ہے؟
ارے وہ فٹ بالر تو اپنی جان ہے۔ اس کے نمبر کی شرٹ خریدوں گا اس عید پر اپنے لئے۔ جان ہے اپنی۔
دپیکا پاڈوکون کی شادی کس سے ہوئی ہے؟
فقیر شرماتے ہوئے بولا۔ رنویر سنگھ سے جی۔ بہت سوہنا ہاتھ مارا ہے جی رنویرے نے
آپ انتظار حسین کو جانتی ہیں؟
اینکر نے راہ چلتی یونیورسٹی گرلز سے پوچھا
کون انتظار حسین؟
سب نے یک زبان ہو کر کہا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments