دولت اور عزت کا کھیل
پاکستان میں باعزت ہونے کے لیے سب سے ضروری مال ہے اگر وہ ہے تو یقیناً آپ ایک باوقار اور با عزت شہری ہیں اس میں حلال اور حرام کی کوئی تمیز اور اختلاف نہیں آگر آپ نامور ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ اور بھی کرنا پڑے گا مثال کے طور پر ایک گینگ بنانا ہو گا جو دوسروں کی زمینوں اور پلاٹس پر زبردستی قبضہ کرے اگر آپ شرافت میں رہ کر نامور ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لئے اور بڑے بڑے اچھے کاروبار ہیں جیسے ذخیرہ اندوزی کسی بھی پراڈکٹ کی پوری پروڈکشن یا لاٹ خرید کر مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کریں اور باعزت رزق کمائیں بس تھوڑا بہت انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں رکھیں کیونکہ کاروبار اور ناجائز منافع خوری کا پہلا اور آخری اصول آؤ بھگت اور انتظامیہ کی تابعداری ہے۔
اور پھر آہستہ آہستہ آپ بھی ایک کارٹل اور مافیا کا ستون بن جایں گے آپ کو چاہیے اگر آپ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں تو چینی اور گھی کے ذخیرہ اندازوں سے بھی اپنے اچھے تعلقات استوار رکھیں کیونکہ کھاد اور چینی اور گھی بھی ضروریات زندگی کا لازم حصہ ہے اس ذخیرہ اندوزی میں آپ کو بھی مال بنانے کے نادر موقعے مل جایں گے۔
سب سے اہم بات ہے اس ناجائز مال کو ٹھکانے لگانا ہے تو اس کے لئے منی لانڈرنگ کریں اور اپنی محنت کی اس حرام کی کمائی کو کسی آسودہ حال ملک میں منتقل کر لیں
لوگوں اور معاشرے میں شرافت کا لبادہ اوڑھنے کے لئے ہمیشہ سفید لباس اور سادہ زندگی کا ڈرامہ جاری رکھیں ہر چھ ماہ بعد عمرہ کی سعادت حاصل کریں اور سال میں ایک آدھ غریب غربا کو بھی عمرہ کروایا کریں اپنے اس نیٹ ورک کو مضبوط اور مربوط رکھنے کے لئے آپ کا سیاسی طور پر مضبوط ہونا بھی لاز۔ می
ہے سیاسی طور پی مضبوط ہونے کے لیے اپ کو پیسوں کا بے
چاہے خود براہ راست الیکشن میں حصہ نہ لیں کنگ میکر بن جایں سیاست میں آنے سے آپ کو اور آپ کی ناجائز کمائی کو یقینی تحفظ مل جائے گا یہ سارے سنہری اصول آپ کو معاشرے میں ایک باعزت مقام دلائیں گے اگر زندگی میں کبھی کورٹ کچہری کا معاملہ درپیش ہو جائے تو بڑے مکار اور کائیاں وکیل آپ کو گھر کی دہلیز پر بھی میسر آجائیں گے ٹیکس کے چکر میں پڑ کر اپنی محنت کی کمائی کو کبھی داؤ پر نہ لگائیں ایک دفعہ آپ رجسٹر ہو گئے تو سمجھیں آپ نے چوروں کو اپنے گھر کا رستہ بتا دیا۔ پھر سے کہے جاتے ہیں تسبیح اور سفید سوٹ آپ کی ڈھال ہے اس کا خیال ضرور رکھیں۔

