انٹرنیشنل وویمنز ڈے 2022: خواتین کا عالمی دن ہے کیا اور کیوں منایا جاتا ہے؟


Celebrations in Chandigarh, India, on 8 March 2021
ہو سکتا ہے کہ آپ نے خواتین کے عالمی دن کے بارے میں میڈیا میں یا دوستوں کو بات کرتے سنا ہو۔ مگر یہ دن ہے کس لیے؟ یہ کب ہوتا ہے؟ کیا یہ جشن ہے یا احتجاج؟ کیا مردوں کا بھی عالمی دن ہوتا ہے؟ اور اس سال اس موقعے کی مناسبت سے کون کون سی تقریبات ہوں گی؟

تقریباً ایک صدر سے لوگ 8 مارچ کو خواتین کے لیے ایک خاص دن کے طور پر مناتے ہیں۔

اس کی وجہ جاننے کے لیے مزید پڑھیے۔

1۔ یہ شروع کیسے ہوا؟

Clara Zetkin looks to the camera

Corbis / Hulton Deutsch
اس کو عالمی سطح پر لے جانے کا خیال کلارا زتکن نامی خاتون کا تھا جو کہ ایک کومیونسٹ اور خواتین کے حقوق کی کارکن تھیں۔

انٹرنیشنل وویمنز ڈے ایک لیبر موومنٹ کے طور پر شروع ہوا تھا اور اب یہ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ ایک سالانہ ایونٹ ہے۔

اس دن کا آغاز 1908 میں نیو یارک سٹی سے ہوا جب 15000 خواتین نے کم گھنٹے کام، بہتر تنخواہوں اور ووٹ کے حق کے لیے مارچ کیا۔ اس سال بعد سوشلسٹ پارٹی آف امریکہ نے پہلا نیشنل وویمنز ڈے منایا۔

اس کو عالمی سطح پر لے جانے کا خیال کلارا زتکن نامی خاتون کا تھا جو کہ ایک کومیونسٹ اور خواتین کے حقوق کی کارکن تھیں۔ انھوں نے 1910 میں کوپنہیگن میں انٹرنیشنل کانفرنس آف ورکنگ وویمن میں یہ خیال پیش کیا۔ وہاں 17 ممالک سے 100 خواتین موجود تپیں جنھوں نے متفقہ طور پر اس کی تائید کی۔

یہ پہلی مرتبہ آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں 1911 میں منایا گیا۔ اس کے سو سال 2011 میں منائے گئے چنانچہ اس سال ہم 111واں وویمنز ڈے منائیں گے۔

1975 میں اسے سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا جب اقوام متحدہ نے اسے منانا شروع کر دیا۔ 1996 میں پہلی مرتبہ اس کو ایک تھیم دیا گیا جب اقوام متحدہ نے اسے ‘ماضی کا جشن اور مستقبل کی منصوبہ بندی‘ کے عنوان سے منایا۔

2۔ 8 مارچ کی تاریخ کیوں؟

Women with painted face during International Women's Day event

جس دن روس میں خواتین کی ہڑتال شروع ہوئی تھی وہ جولیئن کیلنڈر میں 23 فروری تھی جو جورجیئن کیلنڈر میں 8 مارچ ہے اور اسی لیے یہ آج کی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔

کلارا کے انٹرنیشنل وویمنز ڈے کے خیال میں کوئی خاص تاریخ منتخب نہیں تھی۔

اور یہ 1917 تک متعین بھی نہیں ہوئی تھی جب عالمی جنگ کے دوران روسی خواتین نے ‘روٹی اور امن‘ کے مطالبات کے ساتھ ہڑتال کر دی اور چار دن کے بعد روسی سربراہ کو حکومت چھوڑنا پڑی اور خواتین کو ووٹ کا عبوری حق مل گیا۔

جس دن روس میں خواتین کی ہڑتال شروع ہوئی تھی وہ جولیئن کیلنڈر میں 23 فروری تھی جو جورجیئن کیلنڈر میں 8 مارچ ہے اور اسی لیے یہ آج کی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔

3۔ لوگ جامنی رنگ کیوں پہنتے ہیں؟

A woman paints purple stripes on her face during a feminist women's bicycle protest on International Women's Day on March 08, 2020 in Berlin, Germany

جامنی رنگ انصاف اور وقار کی علامت ہے۔

انٹرنیشنل وویمنز ڈے کے رنگوں میں جامنی، ہرا، اور سفید شامل ہیں۔

جامنی رنگ انصاف اور وقار کی علامت ہے۔ ہرا رنگ امید ظاہر کرتا ہے۔ سفید پاکیزگی کے لیے رکھا گیا ہے تاہم اس قدرے متنازع ہے۔ یہ رنگ برطانیہ میں 1908 میں وویمنز سوشل این پولیٹیکل یونین سے نکلے ہیں۔

4۔ کیا مردوں کا عالمی دن ہوتا ہے؟

جی بالکل! 19 نومبر کو مردوں کا عالمی دن ہوتا ہے۔ مگر یہ 1990 کی دہائی میں شروع ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ نہیں ہے۔ مگر برطانیہ سمیت 80 ممالک میں لوگ اسے مناتے ہیں۔

اس کے منتظممیں کے مطابق ‘یہ دن مردوں کی جانب سے اس دنیا میں مثبت اثرات، اپنی فیملی اور کمیونٹی میں مثبت اثرات کا جشن ہے‘ اور اس کا مقصد صنفی تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

5۔ خواتین کا عالمی دن کیسے منایا جاتا ہے اور کیا اس سال ورچوئل تقریبات ہوں گی؟

A woman receives mimosa flowers at a vaccination hub in Rome, Italy on International Women's Day 2021.

اٹلی میں اس دن مموسا بلوسمز پھول دیے جاتے ہیں۔ اس روایات کا آغاز کیسے ہوا یہ تو کسی کو معلوم نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ یہ روم میں دوسری جنگِ عظیم کے بعد شروع ہوا۔

انٹرنیشنل وویمنز ڈے کئی ممالک میں قومی تعطیل کا دن ہے، بشمول روس کے جہاں 8 مارچ کے آس پاس تین چار دنوں میں پھولوں کی فروخت دگنی ہو جاتی ہے۔

چین میں حکومت کی جانب سے خواتین کو آدھے دن کی چٹھی دی جاتی ہے مگر بہت سی کمپنیاں یہ چھٹی اپنے ملازموں کو نہیں دیتے۔

اٹلی میں اس دن مموسا بلوسمز پھول دیے جاتے ہیں۔ اس روایات کا آغاز کیسے ہوا یہ تو کسی کو معلوم نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ یہ روم میں دوسری جنگِ عظیم کے بعد شروع ہوا۔

امریکہ میں مارچ کا مہینہ وویمنز ہسٹری منتھ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک صدارتی اعلان بھی کیا جاتا ہے جس میں سال بھر کی خواتین کی کامیابیوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات آن لائن کی جانی ہیں۔

6۔ اس سال انٹرنیشنل وویمنز ڈے 2022 کا عنوان کیا ہے؟

Kamala Harris taking the oath

اقوام متحدہ نے 2022 کے لیے اس دن کا عنوان رکھا ہے ‘ایک پائیدار کل کے لیے صنفی مساوات‘۔ اس سال تقریبات میں یہ دیکھا جائے گا کہ خواتین ماحولیاتی تبدیلی سے کیسے نمٹ رہی ہیں۔

مگر دنیا بھر میں اس کے علاوہ عنوانات بھی رکھے گئے ہیں۔ #BreakTheBias لوگوں کو ایسی دنیا تصور کرنے کا کہہ رہا ہے جہاں امتیازی سلوک، دقیانوسی سوچ اور تعصب نہ ہو۔

7۔ ہمیں اس کی ضرورت کیوں ہے؟

An impromptu memorial for the victims of femicides in Mexico, IWD 2021

گذشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہم کچھ پیچھے چلے گئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے لاکھوں افغان خواتین کی زندگی بدل گئی ہے۔ لڑکیوں کو سکول جانے سے روکا گیا ہے، خواتین کے امور کی وزارت ختم کر دی گئی اور بہت سی خواتین کی ملازمتیں ختم ہوئیں۔

برطانیہ میں پولیس اہلکار سارہ ایورارڈ کے قتل کے بعد خواتین کے تحفظ پر بحث شروع ہوئی۔ امریکہ میں اسقاطِ حمل کے حق پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے بھی خواتین کے حقوق پر منفی اثر ڈالا ہے۔ ورلڈ اکانک فورم کی 2021 کی صنفی رپورٹ کے مطابق صنبی امتاز ختم کرنے کے لیے درکار تحمینے کو 99.5 سال سے بڑھا کر 135.6 سال کر دیا گیا ہے۔

International Women's Day in Pisa, Italy, 2021

2021 میں اقوام متحدہ کی 13 ممالک میں ایک تحقیق میں پتا چلا کہ ہے تقریباً ہر دو میں سے ایک (45 فیصد) خواتین نے یا تو خود یا پھر کسی جاننے والی خاتون کے بارے میں تشدد کی کہانیاں سنیں۔

2021 میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود انٹرنیشنل ڈے کی ریلیاں نکالی گئی تھیں۔

کمالا ہیرس 2021 میں پہلی امریکی نائب صدر بنیں۔

تیونس میں پہلی مرتبہ خاتون صدر کو چنا گیا جبکہ استونیا، سوئیڈن، سموئا، اور تیونس میں پہلی مرتبہ خواتین وزیراعظم کے عہدوں پر پہنچیں۔

اور اس کے علاوہ مو ٹو موومنٹ کو کون بھول سکتا ہے جو کہ 2017 میں ہالی وڈ میں شروع ہوئی تھی مگر اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے!

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp