ووٹ ڈالنے کے لیے تحریک انصاف کے جلسے سے گزر کر جانا اور آنا ہو گا: فواد چودھری


وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کو ووٹ ڈالنے کے لیے تحریک انصاف کے جلسے سے گزر کر جانا اور آنا ہو گا۔ ان کے الفاظ یہ تھے

"سچوئیشن بن سکتی ہے۔ جب آپ الیکشن کے نزدیک جائیں گے اور اتنی ہوسٹائل سچوئیشن ہو گی، پارٹیز ایک دوسرے کے اوپر ہوں گی، اور اب تو پھر جلسہ بھی ہو رہا ہے اتنا بڑا۔”

"جلسہ ڈی چوک میں گیٹ پر ہو گا اور دس لاکھ بندہ ہو گا۔ ہم نے کہا کہ یہ سارے ننھے منے جلسے لے کر آنے والے دیکھ لیں کہ بڑا جلسہ کیا ہوتا ہے۔ وہ دیکھ لیں گے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں ہیں۔ تو ایک چھوٹا سا ریفرنڈم ہو جائے گا۔ اس جلسے کے اندر سے گزر کر لوگوں کو جانا پڑے گا، ووٹ ڈالنے کے لیے۔ اور پھر اس مجمعے میں گزر کر جانا پڑے گا واپس۔ تو دیکھتے ہیں سچوئیشن کیا بنتی ہے۔”

https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1503056500562042887

Facebook Comments HS