پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہو گا
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت کل 2 اپریل بروز ہفتہ، پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
آج سردار محمد عثمان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی عہدے سے علیحدگی اور کابینہ کی معزولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کے 37 وزیروں، 5 سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ، اور پانچ مشیروں کی عہدے سے معزولی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔
Facebook Comments HS


