عمران خان وزیراعظم نہیں رہے مگر بطور وزیراعظم کام کرتے رہیں، نوٹیفکیشن جاری
کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب مسٹر عمران احمد خان نیازی اسی لمحے سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہے۔
یہ نوٹیفکیشن اعزاز ڈار، ایڈیشنل سیکرٹری کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے اور گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بھیجا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کر سکتے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے چار مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا۔


