مسلمان لڑکیوں کے اغوا اور ریپ کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتاری کا مطالبہ


انڈیا میں سوشل میڈیا پر انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے سیتا پور ضلع سے تعلق رکھنے والے مہنت بجرنگ منی داس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ضلع کے خیرآباد قصبے کے بجرنگ منی داس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مسلمان لڑکیوں کو اغوا کر کے ان کا ریپ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

جبکہ بجرنگ منی داس کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ریاست میں خواتین کمیشن نے اتر پردیش کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی۔

انڈیا میں مسلمان خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘

انڈیا: مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر اسلامی تعاون تنظیم کا بیان: ’صرف بیان سے کیا ہو گا؟‘

انڈیا میں مسلم خواتین کی جعلی نیلامی کے الزام میں ایک خاتون کی گرفتاری

https://twitter.com/sitapurpolice/status/1512356039966224386

بجرنگ منی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

سیتا پور پولیس کا کہنا ہے کہ بجرنگ منی کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب کارروائی کی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بجرنگ منی کی یہ ویڈیو 2 اپریل کو ریکارڈ کی گئی تھی جب بجرنگ منی داس نے نوراتری اور ہندوؤں کے نئے سال کے موقع پر جلوس نکالا تھا۔

بجرنگ منی پر الزام ہے کہ جیسے ہی وہ مسجد کے سامنے پہنچے انھوں نے لاؤڈ سپیکر پر نفرت انگیز تقریر شروع کردی۔ جب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، لوگ مسلسل ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا اس موقع پر وہاں موجود پولیسں والوں سے بھی سوال پوچھا جائے گا۔

جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ پولیس ہی ایسے لوگوں کو تحفظ دے رہی ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp