گھریلو تشدد اور نشے کے الزامات: دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے خلع مانگ لی


پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ان پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے خلع کے لیے رجوع کر لیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اہنے انسٹاگرم پر عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عدالت گئی تھی تاکہ عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کر سکیں۔ انھوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات لوگوں کو میڈیاسے مل جائی جائیں گے۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت نے ان پر بہت ظلم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’اس نے تین تین چار چار دن مجھے کمرے میں بند کر کے رکھا، کھانا بھی وقت پر نہیں دیتا تھا، ساری ساری رات جگاتا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا ’میں ایک بچی ہوں، میری اتنی عمر بھی نہیں ہے، وہ بہت ذلیل اور خوار کرتا تھا، کسی کی بھی بات، میڈیا کی کوئی بات بری لگتی تو مجھ سے آ کر بحث کرتا تھا۔‘

دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کے عامر لیاقت نے نہ صرف انہیں گولی مارنے کی دھمکی دی بلکہ ان کا گلہ دبایا اور مار پیٹ بھی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے بہت برداشت کیا، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں کسی گناہ کی سزا میں دوزخ میں آ چکی ہوں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اگر مجھے، میرے بھائی یا میرے گھر والوں کو کوئئ نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار عامرلیاقت ہوں گے۔‘

خلع کے دعوے میں کیا ہے ؟

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف تنسیخ نکاح میں جہاں ان پر نشہ کرنے، ان پر تشدد اور ان کی فحش ویڈیو بنانے پر مجبور کرنے کے الزامات عائد کیے وہیں ان کے خلاف حق مہر اور نان نفقے کا دعوی بھی دائر کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دستاویز کے مطابق انھوں نے عامر لیاقت سے ماہانہ ایک لاکھ روپے نان نفقہ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ 11 کروڑ روپے مالیت کی کوٹھی، ڈھائی لاکھ روپے، 45 لاکھ روپے مالیت کی کار، تین تولہ سونے کے زیوارت بھی طلب کیے ہیں جو دعوے کے مطابق ان کے حق مہر میں شامل ہیں۔

خلع کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی جانب سے نشہ کرنے اور تشدد کرنے کے وجہ سے ان سے ’نفرت ہو چکی ہے‘ اس لیے اب وہ ان کے ساتھ نباہ نہیں کر سکتیں اس لیے وہ تنسیخ نکاح چاہتی ہیں۔

عامر لیاقت کا رد عمل

دانیہ بی بی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں عامر لیاقت حیسن نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ان کے خلاف تنسیخ نکاح کے لیے دائر کیے جانے والے مقدمے میں ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

اس تردید کے ساتھ ساتھ انھوں نے بھی دانیہ بی بی پر جوابی الزامات عائد کیے۔ انھوں نے دعوی کیا کہ انھوں نے تین ماہ کی شادی کے دوران سینے پر بوجھ لیے زندہ تھے۔

ان کا تاسف کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ ان پر شراب پینے اور تشدد کے الزامات بھی غلط ہیں لیکن انہیں یہ بات بھی ثابت کرنا پڑے گی۔

سوشل میڈیا رد عمل

سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نام اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ لوگ جہاں فریقین کی جانب سے لگائے جانے والے الزمات پر مذمت کرتے نظر آئے وہیں وہ شادی جیسے رشتے کو ’مذاق بنانے‘ کا الزام لگا کلر برہم بھی کھائی دیے۔

دوسری جانب بہت سے لوگ یہ کہتے ہوئے نظر آئے ہیں کہ اب دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ’میں بچی ہوں‘ تو یہی بات ساری دنیا انہیں ان کی شادی کے وقت بھی بتا رہی تھی کہ وہ کم عمر ہیں۔

دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزمات پر کچھ لوگ یہ کہہ کر افسوس کرتے نظر آئے کہ کوئی نہیں جانتا ہے سچا کون ہے اور کون صرف الزام ترشی کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں صارفین عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ دونوں ہی کی مذمت کرتے نظر آئے وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت تھوڑے تھوڑے عرصے بعد سوشل میڈیا کے لیے نئی میم کا مواد مہیا کر دیتے ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp