ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا ناقص نظام


ویسے تو پاکستان میں کوئی کام کرنا بھی آسان نہیں۔ میں نے چاہا کہ کیوں نہ ادارے کی موٹیویشن سے متاثر ہو کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیا جائے۔ میں نے کام سے چھٹی کی اور لرننگ کے لیے قریبی ڈی ایچ اے میں موجود آفس پہنچ گیا معلوم ہوا کہ آفس نو بجے کھلے گا۔ جناب بھی لائن میں لگ گئے سخت موسم میں اللہ اللہ کر کے نو بجے آفس کھلی۔ باری باری اپنی پرچی جسے ٹوکن کہتے ہیں، لے کر انتظار میں بیٹھ گئے۔ انتظار کی گھڑیاں ویسے بھی لمبی ہوتی ہیں پر یہ لمحات تو کچھ زیادہ ہی لمبے ہو گئے۔ یقین جانیں اتنا انتظار کبھی محبوبہ کا نہیں کیا جتنا انتظار کرنا پڑا۔ کرتے کرتے گیارہ بج گئے معلوم کرنے پر معلوم ہوا سسٹم صحیح نہیں چل رہا نیٹ پرابلم آ رہا ہے کچھ معلوم نہیں کب ٹھیک ہو۔

جناب نے نا امید ہو کے واپسی کا رخ کیا۔ اس کے دو ماہ بعد دوبارہ کوشش کی گئی پوری معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامکمل کا آبجیکشن؟ حالانکہ معلومات حاصل کی گئی کہ لرننگ کے لیے کیا کیا ضروری ہے نامکمل اس لیے رہی کہ باقاعدہ گائیڈ کا کاؤنٹر موجود تھا صرف باقی میری جیسے کم علموں سے استفادہ کیا گیا جس کا رزلٹ بھی عین مطابق نکلا۔ سوچا کہ بس اب بہت ہو گئی مگر تقریباً سال بعد ایک اود دوست کے ساتھ مل کر کوشش کی گئی جس میں فتح ہمارا مقدر ٹھہری۔ لرننگ کی عمر شاید تین ماہ تھی جو کہ گزر گئی نہ مزید چھٹی مل سکی نہ ہم لائسنس بنوا سکے۔

اس کے مزید تین سال بعد ایک چھٹی کی گئی او ر دوبارہ لرننگ بنوایا گیا مگر پھر وہی پرانا معاملہ۔ تقریباً چار پانچ بار جاکر اور چار پانچ چھٹیوں کے باوجود جناب لرننگ پر ہیں ابھی تک۔ اس ساری کہانی کا مقصد نظام میں بنیادی خامیاں ہیں پہلے تو وہاں گائیڈ کرنے سے آدھی مشکلات حل ہو جائیں۔

جانے والوں کے لیے پہلے دن ہی ڈرائیونگ کا ٹیسٹ اور لائسنس کا اجراء کیوں نہیں۔
مجھے پچیس سال ہو گئے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کیا ابھی تک ڈرائیونگ نہیں آئی۔

جس کو ڈرائیونگ نہیں آتی اس کے پاس لائسنس ہے اور جس کو ڈرائیونگ آتی ہے اس کے پاس لائسنس نہیں۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے لوگوں کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے گھنٹے ڈیڑھ کا لیکچر دے کر انہیں ڈرائیونگ کے متعلق بنیادی ضروری معلومات کی فراہمی کے بعد لائسنس جاری کر دیا جائے؟

لائسنس کی اجارہ داری کر کے ہم کون سا قوم کا بھلا کر رہے ہیں نہ قانون کی گرفت اس قدر ہے کہ جب تک لائسنس نہیں تو کوئی ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا۔ اس پر مزید غور کر کے اس میں بہت سی آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں کیونکہ ان حالات میں ایک دن اس کام کے لیے دینا آسان نہیں مگر ایک دن سے بھی میں کام بنتا۔

 

Facebook Comments HS