ڈنگروں کی حویلی

ہماری قسمت کھوٹی کہ ہم غلط جگہ پیدا ہو گئے۔ دنیا کے تمام مصائب ہمارے نصیب میں آئے نہ سماج اچھا نہ کوئی کسی قسم کی سہولیات جس طرف دیکھو آلودگی ہی آلودگی کیا کریں کس کو بتائیں کون پرسان حال ہے۔ کوئی بھی منتخب حکومت ہمیں ہمارے سے ریلیٹڈ سہولیات اپنی بساط کے مطابق فراہم کرتی ہے مگر ان سہولیات کو مینٹین کرنا اور ان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اتنی ہی ذمہ داری جتنی ہم اپنی

Read more

اندھے خواب

میری سینٹری الیکٹرک کی دکان ہے۔ گاہک مجھے آرڈر دیتا ہے تو میں خود ہی اسے اس کی سائیٹ پر مال ڈلیور کرتا ہوں مناسب سی دکان ہے محدود سے گاہک اسی لیے عام دکانداروں سے دکانداری کا طریقہ کار قدرے مختلف بھی۔ دکاندار بھی خود اود ڈلیوری بوائے بھی خود محنت مشقت سے اپنا کچن چل رہا ہے اللہ کا شکر ہے ہم پر لیکن سب کا رازق اللہ ہے۔ اللہ جسے چاہے نواز دے اس کے ہاں دیر

Read more

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا ناقص نظام

ویسے تو پاکستان میں کوئی کام کرنا بھی آسان نہیں۔ میں نے چاہا کہ کیوں نہ ادارے کی موٹیویشن سے متاثر ہو کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیا جائے۔ میں نے کام سے چھٹی کی اور لرننگ کے لیے قریبی ڈی ایچ اے میں موجود آفس پہنچ گیا معلوم ہوا کہ آفس نو بجے کھلے گا۔ جناب بھی لائن میں لگ گئے سخت موسم میں اللہ اللہ کر کے نو بجے آفس کھلی۔ باری باری اپنی پرچی جسے ٹوکن کہتے ہیں،

Read more

مذہب کارڈ

مذہب کارڈ کا استعمال کوئی نئی چیز نہیں اس کے منفی استعمال ہر لحاظ سے جرم ہے۔ لیکن مذہبی شدت پسند لوگوں میں اس کا استعمال کر کے بہت سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حتی کہ ہماری حکومتیں مذہب کا استعمال کر کے عوام کے جذبات کو اپنا آلہ کار بناتیں ہیں۔ پاکستان میں کافی عرصے سے اس حوالے سے حالات سنگین ہیں۔ تمام حکومتوں نے کثیر فوائد حاصل کیے مگر جو کامیابیاں پی ٹی آئی نے سمیٹیں شاید کسی

Read more

پیسہ کھپے : سانحہ مری

موجودہ دور حکومت جس کا وتیرہ ہی تنقید ہے امید ہے سانحہ مری کو بھی سابقہ حکومتوں کی نا اہلی گردانتے ہوئے پاک دامن ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس سانحہ پر جتنا افسوس کیس جائے کم ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں مگر چند بہت اہم ہیں۔ یہ سانحہ سو فیصد انتظامی غفلت کا سبب ہے۔ کیا حکومتی نمائندگان کو معلوم نہیں ہر سال چند دنوں کے لیے عوام مری کا رخ کرتی ہے؟ ان کی گنتی

Read more

عقل داڑھ

فلسفہ کی اصطلاح میں کسی بھی معاملے کو منطقی تشریح کرنے اور اس سے نتیجہ اخذ کرنے کی صلاحیت کو عقل کہتے ہیں۔ عقلیت پسند لوگ بے باکانہ حد تک ہر کسی سے اس کے قول کی عقلی تشریح پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ میر نے کہا شیخ جی عقل کے ناخن لو، بھلا روپیہ آٹھ آنہ میں تقریریں لکھی جاتی ہیں تم بھی کیا باتیں کرتے ہو، آج اچھے بھلے عقل مندوں کو بے وقوف دیکھا کہ اپنے

Read more

ہارن کا استعمال

ہارن کا مقصد دوسروں کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا اور مطلع کرنا ہوتا ہے۔ ہارن کا مقصد ہر گز نہیں ہوتا کہ مد مقابل گاڑی، مسافروں اور گردہ نواح کے نفوس کو شور کی اذیت و خلل بھرے ماحول کے سپرد کر دیا جائے۔ ذرا سی ٹریفک کی بندش یا سست روی میں عموماً ڈرائیور ہارن پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ چونکہ زیادہ تر ڈرائیور ان پڑھ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نتائج کی سنگینی سے بے نیاز اپنی خاصیت کو کھلے دل سے استعمال کرتے ہیں۔

Read more

حقیقی آزادی

یوم آزادی ہر سال 14 اگست کو پاکستان کی آزادی کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی یاد جب 1947 عیسویں میں انگلستان سے آزاد ہوکرپاکستان معرض وجود میں آیا۔ اس دن عہد کیا جاتا ہے کہ وطن عزیز کو عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ اس دن پرچم کشائی، پریڈ، تقسیم اعزازات، گانے، ملی نغمے اور قومی ترانہ وغیرہ ہوتا ہے۔ بچے، بوڑھے، جواں سب اس نسبت سے خوشی مناتے ہیں۔ دو قومی نظریہ جس

Read more

بندہ مزدور ،بندہ مجبور

بندہ مزدورجب کہیں کوئی مفلسی سے مرتا ہے تو ہمارے پیشہ وارانہ رہنما چند بیانات دے کرکسی اورکی موت تک خاموش رہتے ہیں اوراس کے برعکس ان اقدامات کے صد باب کے لیے عملی طور پر اقدامات کی مثال آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ مزدور کا احتصال روکنے کے لیے آئے دن تنظیمات بنائی جاتی ہیں اور ان تنظیمات کا ورک بھی کاغذی کارروائی تک محدود نظر آتا ہے۔ اس ملک کے زندہ دل لوگ زکوۃ، صدقات، نذرانے، سبیل

Read more

دیسی مولوی

زمانے زمانے کی بات ہے پرانے وقتوں میں جید علماءکے نام کے ساتھ مولوی لکھا ہوتا تھا۔ جس طرح فی زمانہ سر، مسٹر، باس کا لقب ہو۔ پھر آہستہ آہستہ یہ لفظ مولوی مہذب گالی کے طور پر سامنے آیا آج کل جسے بے عزت کرنا ہو کوئی لمبی چوڑی گالیاں نہ دیں بلکہ مولوی کہ دیں بس مولوی نام ہی کافی ہے۔ یقین جانیں آپ پر بدزبانی، گالی، غیر مہذب، اور اس سے ملتے جلتے کوئی سے الفاظ بھی

Read more

امید زندگی

فارسی کی ضرب مثل ہے عقلمند را اشارہ کافی است۔ وزیر اعظم پاکستان محترم عمران خان صاحب نے بھی اپنی قوم کو انقلابی اشارہ دیتے ہوئے فرمایا کہ سکون تو صرف قبر میں ہے۔ بس قوم کو سمجھ لینا چاہیے کیوں کہ بات عام آدمی کی نہیں بلکہ وزیر اعظم کی ہے۔ وزیر اعظم ہر چہ گوید دیدہ گوید (وزیر اعظم جو بات بھی کہتا ہے آنکھوں دیکھی کہتا ہے ) کیوں کہ وہ خود اپنے گھریلوبجٹ سے پریشان ہیں

Read more

پاکستان ریلوے

کسی بھوکے سے پوچھا گیا ایک اور ایک کتنے ہوتے ہیں؟ بھوکا بولا دو روٹیاں۔ جب کسی نے کسی چیز سے فائدہ حاصل کرنا ہو تو وہ اس سے بالا تر کہ یہ کس سیاسی، دینی، یا لسانی گروہ کا کارنامہ ہے اسے حاصل کرتا ہے۔ سابقہ ادوار میں نا معلوم ریلوے پر کس نے کتنا کام کیا کسی مسافر کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ وہ غم کا مارا، کسی خوشی میں شامل ہونے کی آرزو میں، محنت

Read more

ریاست مدینہ کا سلطان

چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک بزرگ قیدی کی ہتھکڑی لگی تصویر نظر سے گزری جس نے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصویر کسی قاتل، کسی ڈاکو، کسی کرپٹ، کسی منی لانڈرنگ کرنے والے کی نہیں ہے بلکہ یہ تصویر سلطان نامی ایک عام ضعیف العمر پاکستانی کی ہے اور یہ تصویر ہسپتال میں لی گئی ہے۔ جی ہاں جناب والا یہ شخص سلطان برین ٹیومر کی خطرناک بیماری کا شکار ہے، سلطان نامی یہ قیدی

Read more

ٹائیلٹ ٹیلنٹ

چند روز قبل ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد بک میلے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ زندگی میں پہلی بارکسی کتاب میلہ میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ان دنوں ہمیں نیا نیا معلوم ہوا تھا کہ ہم سب کی وساطت سے ہم بھی رائیٹر بن گئے ہیں۔ کچھ خریدنا تو مقصود نہ تھا بس کتابی ٹھرک پورا کرنا تھا۔ ا یک جگہ تمام طور کی کتابیں میسر آئیں۔ ہر موضوع اور ہر کیٹاگری کا الگ خانہ۔ بہت اچھا تجربہ رہا۔ بابا

Read more

کراچی کے ایک محنت کش بچے کی یاد

گزشتہ سال کراچی کی سیر کرنے کا موقع ملا تین دوست ہمراہ تھے۔ یوں تو انسان کی زندگی کا ہر سفر اپنی یادیں لیے سینے کے اندر دل میں چھپا ہوتا ہے۔ جیسے ہی ماضی میں کیے گئے سفر کا مزہ لینا ہو دل کو ٹٹولو اور لطف اندوز ہو جاؤ۔ مگر کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جس کے لیے دل کو ٹٹولنے کی ضرورت نہیں ہوتی اس کی گرفت ایسی مضبوط ہوتی ہے کہ آپ اس میں جکڑ لیے

Read more