عمران خان کا قصور کیا؟


عمران خان آخر کیوں عالمی طاقتور کو برا لگتا ہے کیونکہ عمران خان اس نظریہ کی پیروی کر رہا ہے جس نظریہ پہ پاکستان بنا تھا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو عمران خان اس لئے بھی برا لگتا ہے کیونکہ عمران خان عالمی طاقتوں کی نہیں سنتا بلکہ اپنی عوام کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔

عمران خان جب اقتدار میں آیا تب سے ہی خان کی خلاف محاذ آرائی شروع ہو گئی تھی۔ امریکہ جو سازشوں کی سپر پاور ہے، امریکہ کو ہمیشہ ہاں سننے کی عادت پڑی ہوئی ہے جو ہمارے کچھ کرپٹ حکمرانوں کی مرہون منت ہے۔

کچھ وہ وجوہات جو عمران خان کے اقتدار کو خطرے میں ڈال رہی تھی جن کا خان کو بخوبی علم تھا مگر خان حق اور سچ پر ڈٹا ہوا تھا۔

امریکہ کو پہلا سرپرائز یہ ملا کہ جس اسامہ بن لادن کو امریکہ دہشت گرد کہتا تھا مگر خان نے اس کو شہید کہا۔ اگر حقیقت دیکھی جائے تو اسامہ بن لادن نے امریکہ سے بغاوت کی تھی جس کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ مگر پاکستان کو مجبوراً اس جنگ کی دلدل میں پھینک دیا گیا تھا۔

جب خان انٹرنیشنل فورم پر گیا تو اس نے سب ممالک کو یہ واضح کر دیا کہ ہم ایک اللہ کے سامنے سر جھکاتے ہیں اور کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ امریکہ کو یہ بات زخم پر نمک جیسی لگی کہ ہمارے فورم پر ہمارے ملک میں یہ ہم کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ انٹرنیشل فورم پر خان نے اسلامو فوبیا پر بھی کھل کر بات کی اور مغرب کو آئینہ دکھایا۔

‫افغانستان جو عرصہ بیس سال سے حالت جنگ میں تھا خان نے ٹھان لی کہ یہاں سے امریکہ کو باہر نکالنا ہے پھر خان نے ایسا ہی کیا کچھ پاورز کو بیک دے کر افغانستان میں امن کا بول بالا کیا اور دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو گئی کہ پاکستان نے امریکہ کی مدد سے امریکہ کو شکست دے دی۔

او آئی سی جو مسلمان ممالک کا ایک انٹرنیشل پلیٹ فارم ہے اس میں جان ڈالنے میں بھی خان کا اہم کردار ہے جس کی بدولت یو این او کو اسلام فوبیا پر قرارداد منظور کرنا پڑی۔ او آئی سی کے تحت خان نے اسلام، مسلمان اور خاتم الانبیا حضرت محمد ﷺ کا جو بول بالا کیا اس کی مثال موجودہ دور میں کسی اسلامی ملک میں نہیں ملتی، یہی وجہ تمام اسلامی دنیا خان کو اپنا لیڈر مان رہی ہے۔

‫امریکہ کو اپنے بلینز ڈالر خطرے میں نظر آنے لگے تو امریکہ نے چند غداروں کے سر پر ہاتھ رکھا اور خان کو اقتدار سے الگ کیا۔ مگر اب پاکستانی ایک باشعور قوم بن چکے ہیں وہ کبھی غلامی نہیں قبول کریں گے۔ آج نہیں تو کل انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments