ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے


میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

ریسکیو اہل کاروں کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خداداد کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعد ازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔ ملازم نے بتایا کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خداداد کالونی سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی اور بتایا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔

پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے انہیں سول اسپتال یا جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا اور پھر ان کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

فوری طور پر عامر لیاقت کے انتقال کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عامر لیاقت حسین کو طبیعت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں ہی مردہ پائے گئے تھے۔ حال ہی میں ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ سے ان کی علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد ان کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں عامر لیاقت نے اہلیہ کو معاف کر دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

ان کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ افسوس ناک خبر ملی ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہو گیا، ایوان کی کارروائی فوری روکنی چاہیے۔ انہوں ں ے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments