ہم سب

ہم سب

ہم سب مل کر چلیں گے

  • Live
  • Archive
  • کالم۔
  • بلاگ
  • بی بی سی
  • گوشہ ادب
  • میرے مطابق
  • ا- فیچر
  • اداریہ۔
  • روپ، رنگ اور روشنی
  • کتابیں
میرے مطابق 

مشکل فیصلے اور ڈیفالٹ چورن

17/06/2022 وجیہہ جاوید family, media, Politics
     

کہا جا رہا ہے مشکل فیصلے نہ کریں تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ جناب سرکار جی، مشکل فیصلے عوام کو غریب کرنا نہیں، بلکہ پہلے *یہ خود پہ کیجیے، پھر پبلک کرے گی۔ *

1۔ *تمام پارلیمانی ممبر* اگلے الیکشن تک کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیں گے۔ ( صوبائی اور قومی اسمبلیوں سب پہ یکساں ) ۔

2۔ *تمام ارب پتی اور کھرب پتی* سیاست دان ( حالیہ ممبر اور ماضی کے ) اپنے 90 فیصد اثاثے اس سال اس ملک پہ قربان کریں۔ جس ملک سے آپ نے کمایا اور جس کا درد آپ کو تڑپا رہا ہے۔ ( لفظی قربانی نہیں، عملی کریں اب) ۔

3۔ *فوج* تنخواہ اور لازمی ریپئر اور کریکشن خرچے کے علاوہ 90 فیصد اس سال کا دفاعی بجٹ، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں لگائیں۔

سرکار، یہ *تین فیصلے * سب سے پہلے کیجیے۔ پھر اس کے بعد بھی اگر عوام کی ضرورت پڑی تو پبلک اتنے اعلی صفت راہبروں کو ساتھ مل کر اپنے لقمے اور سرمایہ نہ صرف قربان کرے گی بلکہ اس سے بھی بڑھ کر مشکل فیصلوں پہ رضامند ہو جائے گی۔

جناب آپ کا بال بیکا نہ ہو اور صرف عوام کی چیخیں نکال کر، ان کے گھر کا چولھا بجھا کے، ان کی سانسیں بند کر کے، آپ یہ بتائیں کہ یہ ”مشکل فیصلے“ لازم ہیں ورنہ ”ڈیفالٹ“ کر جائیں گے تو صاحب سستے نشے میں ہیں آپ۔

ڈیفالٹ کے چورن کو خود اپنے اثاثے، عیاشیاں اور سرمایہ قربان کر کے پورا کریں اور عوام کو مارنا بند کریں۔ ورنہ یہ یک طرفہ کارروائی کے بعد آپ عوام کو مکمل مار دیں تو الگ، لیکن اگر عوام بچ گی تو آپ لوگ نہیں بچ پاؤ گے۔

جب اس قوم کے معصوم غریب بچے کسی بھی علاقے میں اپنی روٹی قربان کر کے رو رہے ہیں تو خبردار جو کسی بھی قومی ملازم، وزیر، فوج یا کوئی بھی صوبائی اور قومی ملازم و ادارہ، ایک پیسہ سرکاری استعمال کریں اور سب ملکی اور بیرونی دورے بند کریں۔

ظالمو، ٹی وی اور سوشل میڈیا پہ آ کے تقریریں اور عوام کی گردنیں ڈیفالٹ کے نام پہ کاٹنے کا جواز بند کریں۔

*خود دیں قربانی سب سے پہلے اور سب سے زیادہ، پھر عوام کی طرف آئیے *

Facebook Comments HS