پشین ترقی کی راہ پر!


جمعیت علمائے اسلام کے پشین سے تینوں ایم پی ایز نے اپنی بساط سے بڑھ کر پشین کے لئے حالیہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبے منظور کروائے۔

انفرادی کاموں سے زیادہ اجتماعی منصوبے تھے، جو پشین کے عوام کی ضرورت تھے۔ تعلیم کے شعبے میں پشین شہر میں موجود سرکاری ہائی سکول کی تعمیراتی کام کے لئے فنڈ مختص کیا گیا، اور اسی سکول میں سٹوڈنٹس کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پشین کے تین مختلف گرلز ہائی سکولوں کی تعمیراتی کام اور اس کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ اور ڈسٹرکٹ پشین میں نئے سکولوں کی منظوری بھی ملی ہیں، ہم پر ایک الزام یہ بھی لگایا جاتا ہے کہ ہم بچیوں کے تعلیم کے خلاف ہیں مگر ہمارے ہی ایم پی ایز نے بچیوں کے سکول کی اپ گریڈیشن کی منظوری لی ہے۔

پشین میں ایک مسئلہ پانی کا جو لاینحل بنتا جا رہا تھا، اس بجٹ میں ہمارے ایم پی ایز نے پانی کے مد میں خطیر رقم رکھی ہے، جہاں بھی پانی کا مسئلہ ہے ان کے لئے بور منظور کیے گئے ہیں، بیشتر سولر بور ہے، لوڈشیڈنگ اور بل کا مسئلہ بھی نہیں ہو گا۔

ضلع پشین میں بجلی کی کمی پورا کرنے کے لئے ڈب خانزئی بجلی گریڈ کی منظوری اور دیگر گریڈ اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔

اور سڑکوں کے حوالے سے تو ہمارے ایم پی ایز نے گویا پشین کا نقشہ ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشین کے حوالے سے اگر میں اسے انقلاب سے تعبیر کروں تو غلط نہیں ہو گا۔

یارو ٹو بوستان سڑک کے لئے رقم کی منظوری ہو گئی، جو عوام کا بڑا مطالبہ تھا، اس پر ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت زیادہ تھیں، یارو ٹو پشین سڑک پر کام جاری ہے، ہیکلزی ٹو یارو بائی پاس سڑک کے لئے رقم مختص کی گئی ہے، اس سڑک کے آس پاس وہ زمینیں جو سو روپے فٹ پر بھی لینے کے لئے کوئی تیار نہ تھا، اب انہیں زمینوں کی قیمتوں کو پر لگیں گے، ہیکلزی ٹو سرانان روڈ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی تھیں اس کے لئے رقم منظوری ہو گئی ہے آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ کام شروع ہو گا۔

سرخاب ٹو خانوزئی سڑک جو کھڈے ہی کھڈے ہے، اس کے لئے بھی پیسے منظور ہوچکے کام کا شروع ہونا باقی ہے، برشور اور توبہ کاکڑی کے وہ دیہات جو سڑک کی سہولت سے محروم تھے ان کے لئے سڑکوں کی منظوری ہو چکی اور پشین کی تحصیل سرانان کے سب سے پسماندہ علاقہ ”اجرم“ کے لئے پہلی بار سولر بور، بجلی اور سڑکوں کی مد میں کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں۔ پشین سٹی اور اس سے باہر مختلف محلوں کے لئے ٹف ٹائل، سیوریج لائن، اور سٹریٹ لائٹس کی منظوری ہو چکی ہے، ان پر بہت جلد کام شروع ہو گا، پشین کے اکثر دیہی علاقوں کے لئے لنک سڑکیں منظور ہوچکے ہیں۔

اس ٹائپ کے اور بہت منصوبے تھے جو نوٹ کرنے سے رہ گئے، میموری فل تھی، مزید نوٹ کرنے کی گنجائش باقی نہیں، ان تمام منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہو گا اور نگرانی بھی ہمارے ایم پی ایز خود کریں گے ناقص کام کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

ہمیں پچھلے چار سال اپنے حق سے محروم رکھا گیا، جام کمال کے جانے کے بعد پہلی بار ہے جو ہمارے ایم پی ایز نے اپنے حلقوں کے لئے حقوق چھین کر لائے ہیں۔ انشاءاللہ پشین کے ایم پی ایز عوام کی دہلیز پر ان کے حقوق پہنچانے کے لئے کمربستہ ہیں، اور ہر فورم پر ہماری نمائندگی کے لئے یہی نمائندے کافی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments