ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس: صحافیوں کے لئے وقت کی ضرورت


 

صحافت میں جدید رجحانات روایتی صحافتی طریقوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔ صحافت کی نئی تکنیک نے اب ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ رپورٹنگ کو بھی ایک نیا انداز دے دیا ہے۔ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے، میڈیا ڈیجیٹل خواندگی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تنوع اور منفرد صلاحیتوں کا فقدان ہے لیکن ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز صحافیوں کو ان کے نقطہ نظر سے متنوع مسائل کا احاطہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے، عالمی ای کامرس کنسلٹنگ ایجنسی یؤرٹاسکر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جو یؤرٹاسکر کی سال 2022 میں فراہم کرنے والی ورکشاپس کی ایک کڑی ہے تاکہ وہ صحافی جو اپنا کاروبار یا فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں کو ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔

یؤرٹاسکر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ ای کامرس ایجنسی ہے۔ کمپنی کا مقصد چھوٹے کاروباری مالکان اور آن لائن برینڈز کی مدد کرنا ہے جو مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں کے باعث اپنے کاروبار کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنی استعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ پلیسز جیسے ایمیزون، ای بے اور والمارٹ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مواقع استعمال کرتے ہوئے اپنی رسائی میں اضافے کے لئے بھی سرگرم عمل ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے یؤرٹاسکر نے 1000 سے زائد چھوٹے آن لائن کاروباروں کو فروغ دیا ہے کیونکہ چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینا کمپنی کی ترجیح ہے۔ ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو کانٹینٹ کی تیاری، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، اور مونیٹائزیشن کی ضروری معلومات فراہم کرنا اور ساتھ ہی انہیں اپنے نیوز آؤٹ لیٹس، ویب سائٹس، اور یوٹیوب چینلز کو آزادانہ طور پر شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

یؤرٹاسکر اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مابین اسامہ پیرزادہ، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس یؤرٹاسکر اور خلیل راجہ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے مفاہمت کی ایک یادداشت پربھی دستخط کیے تاکہ ایک مثبت سیکھنے کے ماحول کی تخلیق کے لئے مل کر کام کیا جائے جہاں صحافی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کے عصری رجحانات کو دریافت کر کے فائدہ حاصل کر سکیں۔ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیم سے بزنس اور آئی ٹی سمیت مختلف بیٹس پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی ورکشاپ کا حصہ تھے۔ یؤرٹاسکر اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ ورکشاپ کی کامیاب تکمیل کے بعد نامور صحافی عمار مسعود نے صحافیوں کو اسناد بھی تقسیم کیں۔

یؤرٹاسکر کے ٹریننگ ماہرین؛ نوازش تو اب، نتاشا قادری، محمد حسان اور اسامہ پیرزادہ نے ورکشاپ کا آغاز کیا اور میڈیا کو ڈیجیٹل دور میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن پرانے طریقوں پر حاوی ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے میڈیا کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کی معلومات اور مہارت حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ ورکشاپ مختلف ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیکنالوجیزپر مشتمل تھی، بشمول SEO، سوشل میڈیا، SEM، ای میل مارکیٹنگ، ای کامرس، اور کانٹینٹ مارکیٹنگ جو موجودہ ڈیجیٹل انٹرپرینیور شپ کی بنیاد ہے۔

ڈیجیٹل صحافی کے لیے اپنے سامعین کو گہرائی سے سمجھنا بہت اہم ہے۔ ایک بار جب آپ اپنے متعین سامعین کی شناخت کر لیتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ اپنے الفاظ کو سادہ اور عام فہم رکھیں، اپنے کام کو اچھے طریقے سے پیش کریں اور یاد رکھیں کہ ایک ڈیجیٹل صارف اچھی طرح سے باخبر ہوتا ہے اور اس کے پاس معلومات کے بہت سے متبادل ذرائع بھی ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا آپ کو اپنے ناظرین کے ساتھ رابطے میں مدد دیتا ہے اور یہ نئے رابطے بنانے، متعلقہ فیلڈ کے حوالے سے تحقیق کرنے یا اپنے کام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتا ہے۔ آپ کو ڈیجیٹل پروفائل بنانے کے لیے ٹویٹر اور انسٹاگرام کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کو کلیدی پلیٹ فارمز پر کانٹینٹ کی تیاری میں ٹھوس گرفت ہے تو یہ پاکستان میں آپ کے لئے بڑے مواقع فراہم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک ڈیجیٹل صحافی کے طور پر آپ کو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرنا پڑ سکتا ہے لیکن کم از کم ایک ایسے آن لائن پلیٹ فارم کا ہونا بہت ضروری ہے جہاں آپ اپنے اس سارے کام کو بہت بہترین انداز میں پیش کر سکیں۔ کچھ صحافیوں کو ایک عوامی فیس بک پروفائل رکھنا پرکشش لگتا ہے لیکن یہ آپ کے کام کو منفرد انداز میں پیش نہیں کر سکتی۔ اس کے بجائے ایسی ویب سائٹس تلاش کریں جو آن لائن پورٹ فولیو بنانے میں آپ کی مدد کر سکیں، ایسے بہت سے ٹیمپلیٹس آن لائن دستیاب ہیں۔

ایسے پاکستانی صحافی جو ان بنیادی باتوں کا اچھی طرح خیال رکھتے ہیں ان کے لیے پاکستان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں۔

محمد حسان، اسلام آباد

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

محمد حسان، اسلام آباد

محمد حسان گزشتہ 12 سالوں سے میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ کے طور پر ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے منسلک ہیں۔ انسانی حقوق، سیاسی، معاشی اور معاشرتی موضوعات پر لکھنے کا شغف رکھتے ہیں۔ آپ انہیں ٹویٹر اور فیس بک پر سرچ کر سکتے ہیں BlackZeroPK

muhammad-hassaan-islamabad has 12 posts and counting.See all posts by muhammad-hassaan-islamabad

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments