ایئر بی این بی نے اپنے پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں پارٹیز پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دی

اینابیل لیانگ - بزنس رپورٹر


خاتون
گھروں کو محدود مدت کے لیے کرائے پر دینے کے لیے مقبول ایپ ایئر بی این بی نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام گھروں میں پارٹیوں اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پہلے یہ پابندی عالمی وبا کے دوران عارضی طور پر لگائی گئی تھی اور یہ پابندی میزبانوں (یعنی گھروں کے مالکان) میں خاصی مقبول ہوئی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اگست 2020 میں نافذ کی گئی تھی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے ‘عوامی صحت کے تحفظ سے متعلق فیصلے سے بڑھ کر بن گیا تھا۔’

سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کا کہنا تھا کہ ‘وقت کے ساتھ یہ کمیونٹی پالیسی کی بنیاد میں تبدیل ہوئی جو میزبانوں اور ان کے ہمسائیوں کی معاونت کے لیے استعمال ہونے لگی۔’

تاہم ایئر بی این بی کی جانب سے یہ کسی گھر میں رہنے کے خواہش مند افراد کی تعداد کی حد بھی ختم کر دی گئی۔

ایئر بی این بی نے ایک بیان میں کہا کہ اس ضابطے کے نفاذ کے بعد سے پارٹیز کے حوالے سے کی جانے والی شکایات میں 44 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اس عالمی پابندی سے ایسی تقریبات مستثنیٰ ہوں سکتی ہیں جو خاص طور روایتی سیاحتی مقامات کے طور استعمال ہوتی ہیں۔

ایئربی این بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک وقت میں کتنے افراد ایک گھر یا فلیٹ میں رہ سکتے ہیں اس کی حد کا خاتمہ کر رہا ہے۔

اس سے قبل، ایئر بی این بی نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے سبب 16 افراد کی حد مقرر کی تھی کیونکہ اسے کووڈ 19 کے حوالے سے خدشات تھے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ‘کچھ طرح کے بڑے گھروں میں 16 سے زیادہ افراد کی رہنے کی جگہ بھی ہوتی ہے۔ جن میں یورپ کے بڑے محل نما قلعے، امریکہ میں موجود فارم ہاؤسز اور کیریبیئن میں ساحلوں پر موجود رہائش گاہوں میں بھی۔’

یہ بھی پڑھیے

’اب ایئر بی این بی پر اسرائیلی بستیوں میں رہائش کا آپشن نہیں‘

آن لائن بزنس: ’چیزیں بیچ کر اتنا کماتی ہوں جتنا ایک ماہ پڑھا کر نہیں کما پاتی تھی‘

پاکستان ایمازون کی سیلرز لسٹ میں شامل: مگر ملک کو اس سے کیا فائدہ ہو گا؟

ای کامرس: آپ انٹرنیٹ پر اپنا کاروبار کیسے کر سکتے ہیں؟

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘اس حد کو ہٹانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ میزبان جو اپنے گھروں میں موجود جگہ کو ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کر سکتے ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور ساتھ ہی بے ہنگم ہارٹیوں پر لگی پابندی کا بھی پاس رکھیں۔’

کمپنی کی جانب سے پارٹیوں پر 2019 سے پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔ کمپنی نے ‘اوپن انوائٹ’ پارٹیوں اور نام نہاد ‘کرانک پارٹی ہاؤسز’ پر پابندی لگائی تھی کیونکہ یہ ہمسائیوں کے لیے مسئلہ بن چکا ہے۔

عالمی وبا کے دوران ایئر بی این بی نے پارٹیوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی تھی جو ‘عوامی صحت کے مفاد میں بہتر ہے۔’

پلیٹ فارم سے چھ ہزار سے زیادہ سروس استعمال کرنے والوں کو قواعد کی خلاف ورزی پر گذشتہ سال بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

ایئر بی این بی کا کہنا تھا کہ ‘یہ نئی اور طویل المدتی پالیسی کمیونٹی کی حفاظت کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں پارٹیوں پر کمیونٹی پالیسیوں کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments