کائنات میں 5000 میل فی سیکنڈ کی تیز ترین رفتار سے سفر کرنے والے ستارے کی دریافت


ماہرین فلکیات نے معلوم کائنات کے تیز ترین ستاروں میں سے ایک دریافت کیا ہے جو ریکارڈ وقت میں بلیک ہول کے گرد چکر لگاتا ہے۔

S4716 نامی یہ ستارہ ہماری کائنات کے مرکز میں واقعہ کہکشاں ملکی وے کے قریب موجود سیجی ٹیریس اے ( Sagittarius A) نامی بلیک کے گرد چکر لگاتا ہے۔

محققین کو اس ستارہ کے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ ستارہ بلیک ہول کے گرد 23.5 کلومیٹر کا طویل چکر صرف چار برس میں مکمل کرتا ہے جو اب تک کسی بھی ستارے کا اپنے مدار میں سب سے مختصر چکر کاٹنے کا وقت ہے۔

محققین کےمطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ستارہ تقریباً 18 ملین میل فی گھنٹہ (29 ملین کلومیٹر فی گھنٹہ) یا تقریباً 5000 میل فی سیکنڈ کی تیز رفتاری سے سفر کر رہا ہے۔

S4716 نامی ستارے کو کولون یونیورسٹی اور مساریک یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا۔

ستارے کا مشاہدہ کرنے کے لیے کل پانچ دوربینوں کی ضرورت تھی، ان پانچوں میں سے چار کو جوڑ کر ایک بڑی خلائی دوربین بنائی گئی تاکہ اس سے ستارے کے متعلق زیادہ درست اور تفصیلی مشاہدات کیے جا سکیں۔

ان خلائی دوربینوں میں ہوائی میں موجود این آئی آر ٹو (NIR2) اور اورس (OSIRIS)، جبکہ یورپی جنوبی آبزرویٹری کی سنفونی ( SINFONI) اور ناکو ( NACO) اور گریویٹی ( Gravity) خلائی دوربینیں شامل تھیں۔

تقریباً 20 سال تک S4716 کا مشاہدہ کرنے کے بعد، سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ ستارہ 8000 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔

اس نئی تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر فلورین پیسکر کا کہنا ہے کہ ‘ایک ستارے کا ایک مستحکم مدار میں اتنا قریب اور تیز رفتاری کے ساتھ بلیک ہول کے قریب ہونا مکمل طور پر غیر متوقع تھا اور اس کی تیز رفتاری کی حد وہ مقرر کی گئی ہے جس کا روایتی خلائی دوربینوں سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

ہماری کائنات اصل میں کتنی بڑی ہے، ایک معمہ؟

کیا خلا میں بجلی گھر بنا کر زمین پر بجلی منتقل کی جا سکتی ہے؟

ہبل دوربین کے 30 سال: سائنس کو اس سے کیا ملا؟

ہماری کہکشاں سے باہر کسی پہلے سیارے کے وجود کا نشان

ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ یہ ستارہ بلیک ہول سے تقریباً ایک سو فلکیاتی یونٹس کے قریب ہے۔ فلکیاتی یونٹ کائنات میں فاصلہ ناپنے کی سب سے چھوٹی اکائی کو کہا جاتا ہے جو زمین سے سورج تک کے فاصلے کے برابر ہے۔ اور ایک فلکیاتی یونٹ میں تقریباً 149,597,870 کلومیٹر ہوتے ہیں۔

S4716 ستارروں کے گنجان جھرمٹ کا حصہ ہے جسے سیجیٹیریس اے کے ستاروں کا جھرمٹ بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں تقریباً 100 تیزی سے حرکت کرنے والے ستارے موجود ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp