پرائیویٹ اسکول اور اسٹیشنری کا کاروبار


پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اسکول اس دور میں ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ایک وقت کی انویسٹمنٹ اور لائف ٹائم آمدنی کا ذریعہ ہے۔ یوں تو نجی اسکول فیسز اور غیر قانونی اور ناجائز فیسز کے نام پر عوام کو لوٹتے ہی ہیں مگر ایک اور ذریعہ لوٹ مار جس کی جانب کم ہی لوگوں کی توجہ ہے۔ جو کہ اسٹیشنری کے نام پر باقاعدہ کاروبار کیا جاتا ہے۔

اس ناجائز کاروبار کا طریقہ واردات سے متعلق آج آپ کو آگاہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

یہ خاص کر نرسری، مونٹ، پریپ لیول ون، لیول ٹو اور لیول تھری کے نام پر بنائی گئی کلاسز میں کیا جاتا ہے۔ والدین سے کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے آپ نے ہر ماہ کی اتنی پینسلیں، اتنے مارکر، اتنے کلر، اتنے ریزر، شاپنر، ٹشو پیپر، بورڈ مارکر، ڈبیا، بورڈ ڈسٹر، پینٹنگز کلر، فائلز، شیٹ، پیپر، گلو اسٹک، گوند، ہارڈ شیٹ، کلر فل شیٹ، پلاسٹک کورز، کاپیاں، پینسل کلر، پینٹگز برش وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب والدین سے کہا جاتا ہے درجنوں کے حساب سے ہر دو ماہ بعد آپ جمع کروائے۔ یہ سب سادہ لوح والدین سے جمع تو کر لیا جاتا ہے مگر کئی سکولوں میں آپ کے اور ہمارے بچوں پر اس کا دس یا بیس فیصد بھی یہ تمام سامان خرچ نہیں ہوتا۔ ادھر آپ سامان پہنچاتے ہیں ادھر اسٹور روم میں اسٹاک کرنے کے بعد یہ دکاندار تک واپس پہنچا دیا جاتا ہے جس کے عوض آپ اور میں سوچ بھی نہیں سکتے کہ کتنا بڑا کاروبار ہوتا ہے۔

یہ تمام اسٹاک جو لگ بگ ہزاروں روپے کا ہوتا ہے محتاط اندازے کے مطابق مگر آپ کیلکولیٹ کر کے حساب لگائیں تو یہ لاکھوں کا کاروبار ہے۔ دکاندار سے اس سامان کے بدلے پیسے وصول کیے جاتے ہیں جہاں دکاندار اور اسکول مل کر چونا لگا رہے ہوتے ہیں۔

یاد رہے آپ جتنی اسٹیشنری ہر ایک یا دو ماہ میں اپنے بچے کے لیے اسکول میں جمع کرتے ہیں۔ وہ سال بھر میں بھی وہ استعمال کرے تو شاید ختم نہ ہو۔

اورینج ڈے، مینگو ڈے، اس طرح کے سال میں نجانے کئی ڈے منائے جاتے ہیں اور خوب سیلیبریٹ کیے جاتے ہیں۔ ان ڈے میں آپ کے بچے کو کہا جاتا ہے کہ مینگو ڈے والے دن آپ نے آم لانے ہیں اور مینگو ڈے پر مینگو لائے جاتے ہیں۔

سوچئے اگر ہر بچہ نصف کلو آم لائے اور اسکول میں صرف پریپ، مونٹ، نرسری اور اس لیول کے بچوں کی تعداد دو سو بھی لگائی جائے تو یہ ہوئے 100 کلو آم جو کہ جمع کرنے کی بعد ایک ایک آم آپ کے بچے کو کھلایا جاتا ہے باقی آم یا مینگو جاتا ہے پرنسپل اور اوونر کے گھر اور آپ کے بچے کا خوب بہترین ڈے ایسے سیلیبریٹ کیا جاتا ہے۔

آپ کی اگر اس جانب توجہ نہیں تو اس بابت ضرور سوچیے۔ اپنے حق سے متعلق پہلے ضرور پوچھیے اور حساب لیجیے۔

یاد رہے کہ تمام تعلیمی ادارے ایسے نہیں ممکن ہے ان میں اچھے، ایماندار اور دیانتدار لوگ بھی ہو جو کہ خوف خدا رکھتے ہیں۔ یقیناً ایماندار اور دیانتدار افراد اس صف میں میں کم ہیں مگر ایسے لوگ آخرت میں سرخرو ہو گے دنیا میں شاید وہ سرخرو ہو نہ ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments