نجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی نظام، بد حالی کا شکار کیوں؟

شب و روز جب میں گھر سے نکلتا ہوں تو اس دنیا کے عجیب و غریب منظر آنکھوں میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ انسانوں کے ناقابل برداشت اور افسوسناک رویے سوچ کی تنگ گلی میں قید ہو جاتے ہیں۔ جو چاہتے ہوئے بھی اس گلی کی قید سے آزاد نہیں ہو پاتے۔ دور ایسا آ چکا ہے کہ خلوص کا فقدان ہے۔ وہ شخص اس دور میں خوش قسمت ترین ہے، جسے مخلص محسنوں، رفیقوں، اور دوستوں کا ساتھ حاصل ہوا۔ میں نے جب بھی اپنے ماضی کی کتاب کو کھولا، میرے سامنے حادثات واقعات کے بیسیوں پرندے چہچہانے لگے۔ موجودہ دور میں مخلصی کو انسانیت کا زیور گردانتا ہوں۔

Read more

میڈیا قاعدے قرینوں سے ماوراء کیوں

موجودہ دور میں میڈیا کا کردار جہاں مثبت ہے وہی اس نے معاشرے پر کئی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ آئیے آج جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کس کس طرح قانون اور اخلاقی حدود و قیود کو توڑتا ہے۔
1۔ ہتک عزت
ہمارے ہاں خبروں اور رپورٹ و پیکجز، کالم اور تحاریر میں کسی کے بارے میں توہین آمیز الفاظ لکھنے میں کسی قسم کی کوئی احتیاط نہیں برتی جاتی ہے۔ موجودہ دور میں لوگوں کو بدنام کرنے کا نام صحافت بن گیا ہے۔ خبروں میں خبر کم جذبات، ذاتی رائے، افواہ اور سنسنی زیادہ ہوتی ہے۔ خبر افواہ جذبات اور رائے سے ماوراء ہوتی ہے۔ کسی کو بھی چور، ڈکیت خبر میں یا رپورٹ میں لکھنے پر اگلہ یہ قانونی حق رکھتا ہے کہ وہ آپ کو لیگل نوٹس بھیج کر ہتک عزت کا دعویٰ کرے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسا ہوگا چونکہ بین الاقوامی میڈیا میں قانون پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

Read more

محبت کا متلاشی

فارس نے ایک متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی۔ وہ جنت نظیر وادی میں پیدا ہوا تھا۔ اسی لیے اسے اس کی قدرت کے حسین کرشماتی کرشموں میں دلچسپی بھی بے حد تھی۔ حسین بشر ہو یا کوئی جگہ دونوں کا دیوانہ تھا۔ اس نے بہتے آبشار، کھلتے کھیلیان، جھومتے درخت، ہرے بھرے بھرے دیس میں…

Read more

مزاح صغیرہ و کبیرہ

محمد اسلام کا شمار بڑے صحافیوں اور مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا سب سے بڑا حوالہ یہ ہے کہ انہیں ادبی ذوق ورثے میں ملا ہے۔ ان کے نانا فدا خان دہلوی کا شمار برصغیر کے ممتاز شعراء میں ہوتا ہے۔ محمد اسلام 1985 سے جنگ گروپ سے وابستہ ہے۔ یہ ادب و صحافت دونوں سے وابستہ رہے۔ مزاح نگار محمد اسلام کی چوتھی کتاب۔ ”مزاح صغیرہ و کبیرہ فروری 2018 میں فرید پبلشر نے شائع کی۔ انہوں نے اس کتاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اردو ادب کے دو مزے دار حصوں میں تقسیم کیا یے۔

یعنی مزاح کبیرہ و مزاح کبیرہ۔ کتاب بہتر انداز میں دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔ یہ کتاب اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ اردو ادب کی صنف طنز و مزاح پر مبنی سو لفظی کہانیوں کی پہلی کتاب ہے۔ یہ کتاب مجموعی طور پر دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں سو لفظی کہانیاں ہیں جنہیں ”مزاح صغیرہ“ کے نام سے لکھا گیا ہے۔ اس حصے میں کل 99 مضامین ہیں۔ طنزو مزاح پر مشتمل دیگرکہانیوں کو ”مزاح کبیرہ“ کے خانے میں رکھا گیا ہے۔

Read more

اگر آپ سکون چاہتے ہیں

اگر آپ اپنی زندگی پرسکون چاہتے ہیں تو اس ملک میں رہتے ہوئے کچھ کاموں کا خود کو عادی بنالیں تو سکھی رہے گے۔ بصورت دیگر کیا ہوگا آئیے ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ سوشل میڈیا پر ہے۔ آپ اپنی رائے کا اظہار کرنا جانتے ہیں تو لوگوں کی گالیاں لعن طعن، سننے کی بھی عادت…

Read more

پیمرا میں کس چینل کے خلاف کتنی شکایات ہوئیں

اخلاقی اقدار کے وہ تصورات جہاں ایک جانب سماجی رویوں سے جڑے ہوئے ہیں وہی خاندانی، ثقافتی و تہزیبی رویات ان کا خاصہ ہیں۔ ان اخلاقی اقدار پر عمل درآمد کسی اصول ریاست، آئینی و قانونی حدبندی سے مبرا سماج کو بہتر بنانے جھوٹ پر مبنی من گھڑت یا نقصان دہ معلومات و اطلاعات کی…

Read more

کراچی کے تعلیمی ادارے اتنی بدتر حالت میں کیوں ہیں؟

شہر کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سرکاری تعلیمی ادارے فنڈ کی کمی کے باعث بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ کچھ تعلیمی ادارے بند تو کچھ میں اساتذہ ہی موجود نہیں۔ پینے کو صاف پانی میسر نہیں۔ کلاسز میں دیمک نے چوکھٹ، دروازے، کھڑکیاں، ڈیکس ٹیبل تقریباً تمام ہی لکڑی کی بنی ہوئی چیزوں کو…

Read more

کامیابی کا جنون

چاندنی رات ہے میں اپنے کمرے کی اوٹ میں موجود صحن میں کرسی پر بیٹھا ہوں۔ اس رات آسمان پر ستارے یوں غائب ہیں۔ جیسے آسمان پر کبھی ستاروں کا وجود تھا ہی نہیں۔ اچانک آسمان سے پانی کی بوندیں مجھے خود پر گرتے محسوس ہوتی ہیں۔ بارش سے میرا تعلق وہی جو ایک پیاسے…

Read more