گال ٹیسٹ: بابر اعظم کی شاندار سنچری سے پاکستان کی میچ میں واپسی


سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان اور اوپننگ بلے باز بابر اعظم کی شاندار سنچری نے پاکستان کی پوزیشن کو کسی حد تک بہتر کیا ہے۔ بابر اعظم نے 119 رن بنائے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 218 رن بنا سکی۔ ایک مرحلے پر پاکستان کی بیٹنگ سخت مشکلات کا شکار نظر آئی جب صرف 85 رنز پر سات وکٹ گر چکی تھیں۔ پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابتدا ہی میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات میں گھر گئی کیونکہ دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور دو رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے۔ اس کے بعد اظہر علی بھی صرف تین رن کی بنا سکے۔

آج دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رن بنائے تھے۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز دیموتھ کروناراتھنے کو محمد نواز نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ انھوں نے 16 رن بنائے تھے۔ اوشادا فرنانڈو 17 اور کاسن راجیتھا 3 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گال ٹیسٹ: ’چائے کے بعد چیزیں مثبت نہ رہیں‘، سمیع چوہدری کا کالم

کس طرح کرکٹ کے دیوانے انڈیا نے بیڈمنٹن کا تاج اپنے سر پہنا

پانچ دن کی روایتی کرکٹ سے 60 گیندوں تک، کرکٹ مزید کتنی چھوٹی ہو گی؟

سری لنکا کی جانب سے پربتھ جے سوریا نے پانچ، مہیش ٹھیکشانا اور رمیش مینڈس دو دو جبکہ کاسن راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے روز کے کھیل میں فیلڈ گیلی ہو جانے کے سبب تاخیر ہوئی۔

پہلے روز میچ کے آغاز میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی بیٹنگ بھی مشکلات کا شکار رہی اور 222 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار، یاسر شاہ اور حسن علی نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور دنیش چندیمال نے کیا۔ انھوں نے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments