اسٹارٹ اپ کا ایک مختصر سا جائزہ
اسٹارٹ اپ کیا ہے؟
تعریف : سٹارٹ اپ کی اصطلاح سے مراد آپریشن کے لحاظ سے پہلے مراحل میں موجود ایک کمپنی ہے۔
سٹارٹ اپ ایک یا زیادہ کاروباریوں (entrepreneurs) کے ذریعہ قائم کیے جاتے ہیں جو ایک ایسی مصنوعات ( product ) یا سروس ( services ) تیار کرنا چاہتے ہیں جس کے حوالے سے وہ یقین رکھتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ اس سماج میں اس کی بہت مانگ ہے۔ یا وہ یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ مارکیٹ میں اس پہلو پر کام نہیں ہو رہا یعنی ایک deficiency ہے یا پھر یہ کہ اگر وہ یہ کام کریں گے تو ایک بہت بڑی سطح پر آپریشنز میں، کوالٹی میں، پراڈکٹ وغیرہ وغیرہ میں مثبت چیز کا اضافہ ہو گا کہ جس سے کاروبار و سماج دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ کمپنیاں عموماً زیادہ لاگت اور محدود آمدنی کے ساتھ شروع ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف ذرائع سے سرمایہ تلاش کرتی ہیں جیسے کہ وینچر کیپیٹلسٹ۔
وینچر کیپیٹلسٹس ( Venture Capitalists)
ایسے افراد یا کمپنیاں جو سٹارٹ اپ میں اپنا سرمایہ لگاتے ہیں جس کے بدلے میں وہ ان کمپنیوں سے ان کے حصص shares لیتے ہیں کو وینچر کیپیٹلسٹس کہتے ہیں۔ یہ ایسی کمپنیوں میں سرمایہ لگاتے ہیں جن کا مستقبل انھیں روشن لگ رہا ہوتا ہے ان کے آئیڈیا اور ان کی قابل اور مضبوط انتظامیہ کی وجہ سے لیکن ان کے پاس سرمایہ کی کمی ہوتی ہے۔
اہم اقدامات/ پہلو
سٹارٹ اپ شروع کرنے سے پہلے بہت سے اہم پہلو ہیں جنھیں مد نظر رکھنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اس کی کامیابی یا ناکامی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے چند اہم یہ ہیں۔
1۔ بزنس آئیڈیا
کسی بھی کاروبار کی بنیاد اس کا آئیڈیا ہے کہ وہ کتنا جاندار ہے۔ جو پراڈکٹ یا سروس آپ مہیا کرنے جا رہے ہیں وہ کیا ہے۔ مثلاً کیا آپ کے اس آئیڈیا سے مارکیٹ میں موجود کاروبار میں کوئی ایسا نقص یا کمی جس میں بہتری آ سکتی ہے۔ یا آپ کا آئیڈیا مارکیٹ میں ایک نئی چیز متعارف کروائے گا جس سے لوگوں کو آسانی ملے گی۔
2۔ مقام Location
اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک پہلو مقام ہے۔ آپ کے بزنس آئیڈیا کے مطابق کیا آپ نے اس کی بیسٹ جگہ کا تعین کیا ہے۔
3۔ طلب کی موجودگی
کیا آپ کے بزنس کی اس مارکیٹ میں جہاں آپ لانچنگ کر رہے ہیں ڈیمانڈ موجود ہے۔
4۔ قانونی ڈھانچہ
آپ کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کون سا قانونی ڈھانچہ کاروبار کے لیے موزوں ہے۔
1۔ واحد ملکیتی ( Sole Proprietorship )
2۔ پارٹنر شپ
3۔ کمپنی یا لمیٹڈ لائبلیٹی کمپنی LLC
5۔ فنڈنگ
کاروبار کی شروعات میں کتنی انوسٹمنٹ چاہیے اور اس کا بندوبست کیسے ہو گا۔ اور شروع کرنے کے بعد اگلے مراحل طے کرنے کے لئے ہم نے کون سے سورسز سے فنڈنگ اکٹھی کرنی ہے۔
فوائد و نقصانات/خدشات/چیلنجز
سٹارٹ اپ کے مندرجہ ذیل فوائد ہو سکتے ہیں۔
1۔ نفع کا حصول
2۔ سماج کی بہتری میں ایک قدم
3۔ چیلنجنگ ماحول میں صلاحیتوں کا نکھار
4۔ سیکھنے کے مزید مواقع
5۔ ملازمتوں کا پیدا ہونا
6۔ ملکی معیشت میں اپنا حصہ
7۔ لچکدار کام کرنے کے اوقات Flexible Working Hours وغیرہ وغیرہ
اور نقصانات/خدشات/چیلنجز میں سے
1۔ ناکامی کا خطرہ
2۔ مسلسل ذہنی دباؤ
3۔ سرمایہ کا اکٹھا نا ہونا
4۔ منظم اور settled کاروباریوں اور کمپنیوں کے بیچ اپنی جگہ بنانا
5۔ پارٹنرز کا پیچھے ہٹنا
6۔ وینچر کیپیٹلسٹس کا پریشر وغیرہ وغیرہ
قومی و بین الاقوامی سطح پر سٹارٹ اپس کی شراکت contribution
سٹارٹ اپ نے نا صرف لوکل بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی معاشی و سماجی اثرات مرتب کیے ہیں۔ سال 2021 میں 600 بلین ڈالر عالمی سطح پر اس میں ڈالے گئے ہیں اور اسی طرح اگر پاکستان کی بات کریں تو یہ 350 ملین ڈالر بنتے ہیں۔ دنیا میں رینکنگ کے لحاظ سے یہ ممالک ہیں جہاں آپ کی کامیابی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
1۔ سویڈن
2۔ ناروے
3۔ اسرائیل
دنیا کے مشہور ترین سٹارٹ اپس میں سے چند درج ذیل یہ ہیں۔
1. Amazon
2. E-Bay
3. Apple
4. Facebook
اسی طرح ہمارے ملک پاکستان کے چند مشہور سٹارٹ اپس کے نام یہ ہیں
1. Daraz.Pk
2. Bykea
3. Airlift
4. Tajir
5. Jugnu
6. Jovi
7. Zameen.Com
8. Easy Fresh
9. Retailo
10. Bazaar
11. Grocer App
12. Dastagyr etc etc
پاکستان میں ناکامی کی وجوہات اور اس کی بہتری کے اقدامات
بدقسمتی سے دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ پاکستان میں سٹارٹ اپس اس طرح سے کامیاب نہیں ہو سکے جیسے باقی ممالک میں ہیں اس کی وجوہات کافی زیادہ ہو سکتی ہیں اور انٹرنیٹ پر اس پر بہت وڈیوز، آرٹیکلز وغیرہ موجود ہیں، لیکن میری رائے میں اس کی بنیادی 3 وجوہات ہیں۔
1۔ پاکستان میں بند ہونے والے کاروبار کی سب سے بڑی وجہ wrong business selection ہے۔ اس میں اس بات کو بالکل نظر انداز کیا گیا کہ کس پراڈکٹ یا ماڈل کو آپ نے اپنایا ہے اس میں profit margin کتنا ہے، کیونکہ شروع میں تو آپ اس کا دھیان اتنا نہیں کرتے کہ آپ نے مارکیٹ capture کرنی ہوتی ہے، نام بنانا ہوتا ہے لیکن جب آپ کو سرمایہ کے حصول کے لئے جانا پڑتا ہے تو وہ سب سے زیادہ اسی پہلو کو دیکھتے ہیں۔ لہذا آپ کو ایسے ماڈل یا پراڈکٹ پر ہاتھ ڈالنا چاہیے جس میں پرافٹ مارجن زیادہ ہو۔
2. Wrong and unrealistic presentation of facts and figures
دوسرے نمبر پر میری رائے یہ بنتی ہے کہ انویسٹر کو گراؤنڈ پر ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل آگاہ نہیں کیا جاتا۔ پیسے کمانے کے لئے غلط تصویر دکھائی جاتی ہے اور ایسے فیکٹس و فگرز دکھائے جاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یک دم سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے یا بزنس ڈیفالٹ کر جاتا ہے۔ اگر ہم ایمانداری سے کام کریں اور گراؤنڈ پر اس کی بنیادوں کو مضبوط کریں اور محنت و لگن سے مشکل وقت کا سامنا کریں تو نتائج بدل سکتے ہیں۔
3۔ آخری مسئلہ میری رائے میں جو سب سے اہم بنتا ہے وہ حکومتی نا اہلی اور عدم توجہی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس کی ترقی کے نا مناسب اقدامات ہیں، نئے آنے والوں کو کام کرنے کے لئے آسانیاں دینے کی بجائے ایسی مشکلات دی جاتی ہیں کہ بندہ کاروبار کو بند کرنے کا یا پھر دوسرے ملک شفٹ کرنے کا سوچتا ہے۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ اس پر توجہ دیں، سٹارٹ اپس کو مالی و انتظامی سپورٹ کریں تاکہ یہ ملکی معیشت اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔


